وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

آئی این ایس اِکشک سیشلز کی بندرگاہ وکٹوریہ پہنچا

प्रविष्टि तिथि: 27 JUN 2026 5:07PM by PIB Delhi

ہندوستانی بحریہ کے مقامی طور پر تیار کردہ بڑے سروے جہاز (ایس وی ایل) آئی این ایس اِکشک 26 جون 2026 کو جنوب مغربی بحرِ ہند کے خطے میں اپنی آپریشنل تعیناتی کے سلسلے میں سیشلز کے پورٹ وکٹوریہ پہنچ گیا۔ یہ جہاز  سیشلز کے 50ویں یومِ آزادی کی تقریبات کے موقع پر وہاں پہنچا ہے، جو ہندوستان اور سیشلز کے درمیان دیرینہ دوستی اور مضبوط بحری شراکت داری کی عکاسی کرتا ہے۔

بندرگاہ پر قیام کے دوران آئی این ایس اِکشک نیشنل ڈے کی تقریبات میں شرکت کرے گا اور سیشلز ڈیفنس فورسز کے ساتھ متعدد پیشہ ورانہ سرگرمیوں میں حصہ لے گا، جن کا مقصد بحری تعاون اور باہمی عملی ہم آہنگی کو مزید فروغ دینا ہے۔ جہاز عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات کے تحت طبی کیمپ بھی منعقد کرے گا اور ضروری اشیا تقسیم کرے گا، جس سے دونوں ممالک کے درمیان خیرسگالی اور عوامی روابط مزید مستحکم ہوں گے۔

اس دورے کے دوران آئی این ایس اِکشک کو عوام کے لیے بھی کھولا جائے گا، تاکہ لوگ ہندوستانی بحریہ کی صلاحیتوں اور خطے میں بحری سلامتی، تحفظ اور تعاون کے فروغ کے عزم سے براہِ راست آگاہ ہو سکیں۔

آئی این ایس اِکشک کی یہ تعیناتی دوست ممالک کے ساتھ بحری شراکت داری کو مضبوط بنانے اور مہاساگر (خطوں میں سکیورٹی اور ترقی کے لیے باہمی اور مجموعی پیشرف)کے وژن کے مطابق بحرِ ہند کے خطے میں امن، سلامتی اور استحکام کو فروغ دینے کے لیے ہندوستان کے پختہ عزم کا اعادہ کرتی ہے۔

***

ش ح-ا ع خ    ۔ر  ا

U-No- 9243


(रिलीज़ आईडी: 2278455) आगंतुक पटल : 10
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Marathi , Tamil