ادویات سازی کا محکمہ
azadi ka amrit mahotsav

این پی پی اے نے بہتر شہری خدمات کے لیے فارما جن سمادھن پورٹل کو فارما صحیح دام پورٹل کے ساتھ مربوط کیا


ایکیونیفائیڈ ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے ادویات کی قیمتوں کی تصدیق اور شکایات کے ازالے کی سہولت ایک ہی جگہ پر دستیاب ہے

प्रविष्टि तिथि: 25 JUN 2026 2:40PM by PIB Delhi

شہری مرکزیت پر مبنی ڈیجیٹل حکمرانی کو مزید مضبوط بنانے کی سمت میں ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے، کیمیکل اور کھادوں کی وزارت کے تحت محکمہ دواسازی کی نیشنل فارماسیوٹیکل پرائسنگ اتھارٹی (این پی پی اے) نے فارما جن سمادھن پورٹل کو فارما صحیح دام پورٹل کے ساتھ مربوط کر دیا ہے۔ اس انضمام کے ذریعے ادویات کی قیمتوں سے متعلق معلومات اور شکایات کے ازالے کی خدمات کو ایک واحد اور مربوط ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر یکجا کر دیا گیا ہے، جس سے شہری ایپ اور پورٹل کے ذریعے بآسانی اور بلا رکاوٹ دونوں خدمات سے استفادہ کر سکیں گے۔

فارما صحیح دام پلیٹ فارم صارفین کو شیڈول شدہ اور غیر شیڈول شدہ ادویات کی قیمتوں تک فوری رسائی فراہم کرنے کے لیے تیار کیا گیا تھا ، جس سے انہیں اس بات کی تصدیق کرنے میں مدد ملے گی کہ ادویات حکومت کی منظور شدہ قیمت کی حدود میں فروخت ہو رہی ہیں ۔  دوسری طرف فارما جن سمادھن کو ادویات کی قیمتوں سے متعلق شکایات کی رپورٹنگ اور حل کو آسان بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا اگرچہ دونوں اقدامات پہلے ہی موبائل ایپلی کیشن کی سطح پر ایک دوسرے سے مربوط تھے، تاہم ویب پورٹل کے حوالے سے یہ الگ الگ پلیٹ فارمز کے طور پر کام کر رہے تھے۔

اس انضمام کا مقصد زیادہ مؤثر، آسان اور صارف دوست ڈیجیٹل تجربہ فراہم کرنا ہے۔ مربوط پورٹل فوری طور پر فعال کر دیا گیا ہے اور عوام اب فارما صحیح دام کے متحدہ انٹرفیس کے ذریعے دونوں خدمات سے استفادہ کر سکتے ہیں۔ یہ نیا متحدہ پلیٹ فارم شفافیت، جوابدہی، عوامی شمولیت اور سستی ادویات تک رسائی کو مزید فروغ دیتا ہے۔

مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کریں: https://nppa.gov.in/en

فارما صحیح دام ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے درج ذیل ویب سائٹ ملاحظہ کریں:

https://play.google.com/store/apps/details?id=com.nic.app.searchmedicineprice

نیشنل فارماسیوٹیکل پرائسنگ اتھارٹی (این پی پی اے) کا قیام 1997 میں حکومت ہند کی ایک قرارداد کے ذریعے کیمیکل و کھادوں کی وزارت کے تحت محکمہ دواسازی (ڈی او پی) کے منسلک دفتر کے طور پر عمل میں آیا تھا۔ ادویات کی قیمتوں کے ایک خودمختار نگران ادارے کے طور پر این پی پی اے کو ادویات کی قیمتوں کے ڈرگس پرائس کنٹرول آرڈر (ڈی پی سی او)، 2013 کی دفعات کے مطابق ادویات کی قیمتوں کے تعین اور نظرِ ثانی، ضوابط پر عمل درآمد اور ادویات کی دستیابی کی نگرانی کے ساتھ ساتھ دواسازی سے متعلق پالیسیوں پر مشورہ دینے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

********

) ش ح ۔ ش آ۔ن ع)

U.No. 9173


(रिलीज़ आईडी: 2277795) आगंतुक पटल : 10
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Gujarati , हिन्दी , Tamil , Kannada