عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
محکمۂ انتظامی اصلاحات و عوامی شکایات (ڈی اے آر پی جی) کی طرف سے مرکزی وزارتوں اور محکموں کی مئی 2026 کی کارکردگی سے متعلق عوامی شکایات کا ازالہ و نگرانی کا مرکزی نظام (سی پی جی آر اے ایم ایس) کی 49ویں ماہانہ رپورٹ جاری
مئی 2026 کے دوران مرکزی وزارتوں اور محکموں نے مجموعی طور پر 1,78,423 عوامی شکایات کا ازالہ کیا
مرکزی سکریٹریٹ میں مسلسل 47ویں ماہ بھی شکایات کے ازالے کی ماہانہ تعداد ایک لاکھ معاملوں سے تجاوز
مئی 2026 کے لیے جاری کردہ جی آر اے آئی (شکایات کا ازالہ و جائزہ اشاریہ) کی درجہ بندی میں محکمۂ ڈاک، محکمۂ مالیاتی خدمات (انشورنس ڈویژن) اور محکمۂ ٹیلی مواصلات کو گروپ اے زمرے میں سرفہرست مقام حاصل
اسی طرح مئی 2026 کے لیے جاری کردہ جی آر اے آئی (شکایات ازالہ و جائزہ اشاریہ) کی درجہ بندی میں محکمۂ بھاری صنعت، وزارتِ ٹیکسٹائل اور وزارتِ پارلیمانی امور نے گروپ بی زمرے میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اعلیٰ مقام حاصل کیا
प्रविष्टि तिथि:
23 JUN 2026 6:47PM by PIB Delhi
محکمۂ انتظامی اصلاحات و عوامی شکایات (ڈی اے آر پی جی) کی طرف سے مئی 2026 کے لیے عوامی شکایات کا ازالہ و نگرانی کا مرکزی نظام (سی پی جی آر اے ایم ایس) کی ماہانہ رپورٹ جاری کی گئی ہے، جس میں عوامی شکایات کی اقسام، زمروں اور ان کے ازالے کی نوعیت کا تفصیلی تجزیہ پیش کیا گیا ہے۔ یہ ڈی اے آر پی جی کی جانب سے مرکزی وزارتوں اور محکموں سے متعلق شائع کی جانے والی 49ویں رپورٹ ہے۔
مئی 2026 کی پیش رفت کے مطابق مرکزی وزارتوں اور محکموں نے مجموعی طور پر 1,78,423 شکایات کا ازالہ کیا۔ رواں سال 2026 کے دوران مرکزی وزارتوں اور محکموں میں شکایات کے ازالے کا اوسط وقت 13 دن درج کیا گیا۔ یہ رپورٹ سی پی جی آر اے ایم ایس کے اصلاحاتی عمل کے دس نکاتی پروگرام کا حصہ ہے، جسے ڈی اے آر پی جی نے شکایات کے ازالے کے معیار کو بہتر بنانے اور مقررہ مدت کو کم کرنے کے لیے اختیار کیا ہے۔
رپورٹ میں مئی 2026 کے دوران سی پی جی آر اے ایم ایس پورٹل کے ذریعے رجسٹر ہونے والے نئے صارفین کے اعداد و شمار بھی شامل ہیں۔ اس ماہ مختلف ذرائع سے65,174 نئے صارفین نے اندراج کرایا، جن میں سے 11,365 رجسٹریشن اتر پردیش سے موصول ہوئے ہیں۔ اسی دوران فیڈ بیک کال سینٹر کو 78,830 آراء حاصل ہوئيں، جن میں سے 46,547 فیڈ بیک مرکزی وزارتوں اور محکموں سے متعلق تھیں۔
رپورٹ میں مئی 2026 کے دوران کامن سروس سینٹر (سی ایس سی) کے ذریعے درج کی گئی شکایات کا ریاست وار تجزیہ بھی پیش کیا گیا ہے۔ سی پی جی آر اے ایم ایس کو کامن سروس سینٹر پورٹل کے ساتھ مربوط کر دیا گیا ہے اور یہ ملک بھر میں 5 لاکھ سے زائد سی ایس سی مراکز پر دستیاب ہے، جہاں 2.5 لاکھ ولیج لیول انٹرپرینیورس (وی ایل ای) اس سے وابستہ ہیں۔ مئی 2026 کے دوران کامن سروس سینٹروں کے ذریعے 8,562 شکایات درج کی گئیں۔
رپورٹ میں ریویو میٹنگ ماڈیول کا جائزہ بھی پیش کیا گیا ہے، جسے 14 مئی 2025 سے تمام مرکزی وزارتوں اور محکموں میں نافذ کیا گیا تھا۔ یہ ماڈیول سکریٹری سطح پر عوامی شکایات کا جائزہ لینے کی سہولت فراہم کرتا ہے، جس سے شکایات کے ازالے کے نظام کی کارکردگی بہتر ہوتی ہے اور شہریوں کے اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے۔ 31 مئی 2026 تک مجموعی طور پر 352 جائزہ اجلاس منعقد کیے جا چکے ہیں، جن میں سے 19 اجلاس صرف مئی 2026 کے دوران منعقد ہوئے۔
مرکزی وزارتوں اور محکموں سے متعلق مئی 2026 کی ڈی اے آر پی جی کی ماہانہ سی پی جی آر اے ایم ایس رپورٹ کی اہم جھلکیاں درج ذیل ہیں:
عمومی جھلکیاں:
- سی پی جی آر اے ایم ایس کا اے آئی سے لیس وائس چیٹ بوٹ ’’سمادھان دیدی‘‘ 30 مئی 2026 کو نئی دہلی کے کرتویہ بھون میں مرکزی وزیر مملکت (عملہ) ڈاکٹر جتیندر سنگھ کے ہاتھوں لانچ کیا گیا، جو عوامی شکایات کے ازالے کے ڈیجیٹل نظام میں ایک اہم پیش رفت ہے۔
عوامی شکایات (پی جی کیسز):
- مئی 2026 کے دوران سی پی جی آر اے ایم ایس پورٹل پر 1,76,719 عوامی شکایات موصول ہوئیں، جبکہ 1,78,423 شکایات کا ازالہ کیا گیا۔ اس مدت کے اختتام پر 81,075 شکایات زیرِ التوا رہیں۔
عوامی شکایات کی اپیلیں:
- مئی 2026 میں 31,925 اپیلیں موصول ہوئیں، جبکہ 31,149 اپیلوں کا تصفیہ کیا گیا۔
- سال 2026 میں مئی تک 21,752 اپیلیں زیرِ التوا ریکارڈ کی گئیں۔
شکایات کے ازالے کا جائزہ و اشاریہ (جی آر اے آئی) — مئی 2026
- مئی 2026 میں شکایات کے ازالے کا جائزہ و اشاریہ (جی آر اے آئی) کی درجہ بندی میں گروپ اے (500 یا اس سے زائد شکایات والے ادارے) کے زمرے میں محکمۂ ڈاک، محکمۂ مالیاتی خدمات (انشورنس ڈویژن) اور محکمۂ ٹیلی مواصلات بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے سرِفہرست اداروں میں شامل ہیں۔
- اسی طرح گروپ بی (500 سے کم شکایات والے ادارے) کے زمرے میں محکمۂ بھاری صنعت، وزارتِ ٹیکسٹائل اور وزارتِ پارلیمانی امور شکایات کے ازالے کے حوالے سے نمایاں اور اعلیٰ کارکردگی پیش کرنے والے اداروں میں شامل ہیں۔
Click here for pdf file
*****
(ش ح۔ م ش ع ۔ م ا)
UR No-9103
(रिलीज़ आईडी: 2277262)
आगंतुक पटल : 10