نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈوِیا نے تھرووَننت پورم میں منعقدہ آئچی – ناگویا گیمز ’فن رَن‘ کےد وران کہا:’’کیرلم کو بھارت کے کھیل کو د کے نقشے میں ایک خاص مقام حاصل ہے‘‘
’’آج، کیرلم کے 115 ایتھلیٹس کھیلو انڈیا پروگرام کا حصہ ہیں، جو بھارت کے مستقبل کے چیمپئن بننے کے لیے تربیت حاصل کر رہے ہیں‘‘: ڈاکٹر مانڈوِیا نے تاریخی ایشائی گیمز فن رَن کا آغاز کیا
’’وزیر اعظم مودی نے بھارت کو 2036 تک کھیل کود کے 10سرکردہ ممالک کی صف میں اور 2047 تک 5 سرکردہ ممالک کی صف میں شامل کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے‘‘: مرکزی وزیر ڈاکٹر مانڈوِیا
’’کیرلم کے ایتھلیٹس ایشین گیمز 2026 میں بھارت کی کارکردگی اور تمغات جیتنے (پوڈیم تک پہنچنے) میں اہم کردار ادا کریں گے‘‘: ڈاکٹر منسکھ مانڈوِیا
بھارت نے تھرووَننت پورم میں اولین 2026 آئچی- ناگویا ایشین گیمز فن رَن کا اہتمام کیا جس میں 40000 سے زائد شرکاء نے تاریخ رقم کی
प्रविष्टि तिथि:
23 JUN 2026 6:02PM by PIB Delhi
تھرووَننت پورم، کیرلم، جون 2023: تھرووَننت پورم، کیرالہ میں اولمپک کونسل آف ایشیا کی 'ایشیائی کھیل سب کے لیے' مہم کے تحت، بھارت کی جانب سے پہلی مرتبہ '2026 آئیچی-ناگویا ایشیائی کھیل فن رن' کی میزبانی کے دوران آج 40,000 سے زائد شرکاء نے ایک نئی تاریخ رقم کر دی۔
نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈوِیا نے یونیورسٹی اسٹیڈیم میں کیرلم کے گورنر عزت مآب جناب راجندر وشوناتھ ارلیکر، بھارتی اولمپک ایسو سی ایشن کی صدر محترم پی ٹی اُشا، کیرلم کھیل کود اور نوجوانوں کے امور کے وزیر عزت مآب جناب او جے جانیش کمار اور دیگر معزز مہمانان کی موجودگی میں اس تاریخی تقریب کا افتتاح کیا۔
ABDL.jpeg)
مجمع سے خطاب کرتے ہوئے، ڈاکٹر مانڈوِیا نے بھارتی اولمپک ایسو سی ایشن، کیرلم اولمپک ایسو سی ایشن اور اس تقریب کی اہتمام میں شامل تمام تر متعلقہ فریقوں کو مبارکباد دی۔
ریاست کی کھیلوں کی ثقافت اور عوامی شرکت کی تعریف کرتے ہوئے، انہوں نے تبصرہ کیا، "کیرلم بھارت کے کھیلوں کے نقشے پر ایک خاص مقام رکھتا ہے۔ کھیلوں کے لیے اس کا جذبہ نہ صرف اس کے چیمپئن بلکہ اس کے لوگوں میں بھی نظر آتا ہے۔"
ریاست میں ایتھلیٹ کی ترقی سے متعلق پروگراموں کے اثرات پر روشنی ڈالتے ہوئے، وزیر موصوف نے کہا، ’’آج، کیرلم کے 115 کھلاڑی، جن میں 69 خواتین کھلاڑی شامل ہیں، کھیلو انڈیا پروگرام کا حصہ ہیں، جو بھارت کے مستقبل کے چیمپئن بننے کے لیے تربیت حاصل کر رہے ہیں۔ مزید یہ کہ کیرلم کے 17 کھلاڑی ٹارگٹ اولمپک پوڈیم اسکیم (ٹی او پی ایس) کا حصہ ہیں، جو عالمی معیار کی تربیت حاصل کر رہے ہیں۔‘‘

فن رن میں تعلیمی اداروں، کھیلوں کی انجمنوں اور کیرلم بھر کے شہریوں کی پرجوش شرکت دیکھی گئی۔
اس تقریب میں انڈین آرمی بینڈ کی پرفارمنس، زومبا سیشنز، باڈی بلڈنگ شوکیس اور یوگا اور جمناسٹک کے کھلاڑیوں کے مظاہرے کے پروگرام بھی شامل تھے۔
بھارت کی کھیلوں کی امنگوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے، ڈاکٹر مانڈوِیا نے کہا، ’’ بھارت کو 2030 میں دولت مشترکہ کھیلوں کی میزبانی کے حقوق مل گئے ہیں۔ ہم نے بھارت میں 2036 کے اولمپک کھیلوں کی میزبانی کے لیے بھی بولی لگائی ہے۔ وزیر اعظم مودی نے 2036 تک ہندوستان کو دنیا کے سب سے اوپر 10 کھیلوں کے ممالک میں سے ایک بنانے کا ہدف مقرر کیا ہے اور 2047 تک، جب ہم اپنی آزادی کے 100 سال کا جشن منا رہے ہوں گے تو سب سے اوپر 5 میں شامل ہو جائیں گے۔‘‘

آئندہ ایشین گیمز میں بھارت کی کارکردگی پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے، وزیر موصوف نے کہا، ’’ مجھے یقین ہے کہ جاپان میں ہونے والے ایشین گیمز 2026 میں ہم ایک نیا ریکارڈ بنائیں گے۔ مجھے اتنا ہی یقین ہے کہ کیرلم کے ایتھلیٹس ملک کی کارکردگی اور تمغات جیتنے (پوڈیم تک پہنچنے)میں اہم کردار ادا کریں گے۔‘‘
فن رن کے بعد ایک عظیم الشان ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں رولر اسکیٹرز، الیکٹرک اسکوٹر اور بلٹ موٹر سائیکلیں شامل تھیں جس میں ایک ہزار سے زائد بچوں اور نوجوانوں نے شرکت کی۔
تقریبات کا اختتام سنٹرل اسٹیڈیم میں رنگا رنگ اختتامی تقریب کے ساتھ ہوا۔

اس تاریخی تقریب نے دارالحکومت کو کھیلوں، فٹنس، نوجوانوں کی مصروفیت اور کمیونٹی کی شرکت کے ایک متحرک جشن میں تبدیل کر دیا، جس میں طلباء، کھلاڑیوں، کوچز، این سی سی کیڈٹس، این ایس ایس رضاکاروں، مسلح افواج کے اہلکار، کیرلم پولیس، محکمہ ایکسائز اور عوام کے ارکان شامل تھے۔
2026 کے آئچی – ناگویا ایشین گیمز فن رن کے کامیاب انعقاد نے کھیلوں کی ایک سرکردہ ریاست کے طور پر کیرلم کی پوزیشن کی تصدیق کی اور کھیلوں، نوجوانوں کی مصروفیت اور اولمپک تحریک کی اقدار کو فروغ دینے کے لیے حکومتوں، کھیلوں کی تنظیموں، تعلیمی اداروں اور شہریوں کے اجتماعی عزم کی عکاسی کی۔
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:9097
(रिलीज़ आईडी: 2277249)
आगंतुक पटल : 5