کانکنی کی وزارت
ہندوستان کے اہم معدنیات مشن کو نئی رفتار: 56 اہم معدنیاتی بلاکس اور 11 ایکسپلوریشن لائسنس بلاکس کی کامیاب نیلامی
प्रविष्टि तिथि:
23 JUN 2026 4:31PM by PIB Delhi
معدنیات کی وزارت نے اہم اور اسٹریٹجک معدنی بلاکس کی حالیہ نیلامی کے مراحل کو کامیابی سے مکمل کرکے ہندوستان کے اہم معدنیات کے تحفظ اور معدنیات کی تلاش کے نظام کو مضبوط بنانے میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ ان کامیاب نیلامیوں کے نتیجے میں کامیابی کے ساتھ نیلام کیے گئے اہم اور اسٹریٹجک معدنی بلاکس کی مجموعی تعداد 56 تک پہنچ گئی ہے، جو مقامی معدنی سپلائی چینز کو مضبوط بنانے اور ہندوستان کے اہم معدنیات مشن کو آگے بڑھانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
معدنیات کی وزارت نے مرکزی حکومت کی جانب سے منعقدہ ساتویں مرحلےکے تحت 10 اہم اور اسٹریٹجک معدنی بلاکس کی کامیاب نیلامی کی، جس کے بعد کامیابی سے نیلام کیے گئے اہم اور اسٹریٹجک معدنی بلاکس کی کل تعداد 56 ہو گئی۔ یہ شرح کامیابی 63 فیصد سے زائد بنتی ہے، کیونکہ مرکزی حکومت کی جانب سے نیلامی کے لیے پیش کیے گئے 88 منفرد معدنی بلاکس میں سے 56 بلاکس کامیابی سے نیلام ہوئے۔
ساتواں مرحلہ ہندوستان میں اہم معدنیات کی تلاش کے منظرنامے میں ایک اہم توسیع ثابت ہوا، کیونکہ مرکزی حکومت نے پہلی بار گجرات، اتراکھنڈ اور تلنگانہ میں اہم معدنی بلاکس کی نیلامی کی۔ اس مرحلے میں گریفائٹ، نایاب زمینی عناصر(آر ای ای) ، وینیڈیم، ٹائٹینیم، گلوکونائٹ، راک فاسفیٹ اور متعلقہ معدنیات شامل تھے، جس سے ملک میں اہم معدنیات کی تلاش کا جغرافیائی دائرہ مزید وسیع ہوا۔
نیلامی کے ساتویں مرحلے کا آغاز23 مارچ 2026 کو جاری کیے گئےنوٹس ان وائٹنگ ٹینڈر(این آئی ٹی) کے ذریعے کیا گیا، جس کے تحت اہم اور اسٹریٹجک معدنیات پر مشتمل 19 معدنی بلاکس پیش کیے گئے۔ یہ نیلامی مائنز اینڈ منرلز (ڈیولپمنٹ اینڈ ریگولیشن) ایکٹ-1957 اور وقتاً فوقتاً ترمیم شدہ منرل (آکشن) رولز-2015کے تحت منعقد کی گئی۔
اہم معدنیات کی نیلامی کے ساتھ ساتھ وزارت نےایکسپلوریشن لائسنس(ای ایل) کے دوسرے مرحلے کو بھی کامیابی سے مکمل کیا، جس سے ہندوستان کے معدنیات کی تلاش کے نظام کو مزید تقویت ملی۔ دوسرے مرحلے کے تحت مرکزی حکومت نے پہلی باراروناچل پردیش، اتر پردیش اور اڈیشہ تک ایکسپلوریشن لائسنس کے فریم ورک کو وسعت دی، جس سے اہم اور گہرائی میں موجود معدنیات کی تلاش کے نئے مواقع پیدا ہوئے۔
دوسرے مرحلے کی کامیاب تکمیل کے ساتھ، ایکسپلوریشن لائسنس (ای ایل) نیلامی نظام کے آغاز کے بعد مرکزی حکومت کی جانب سے کامیابی سے نیلام کیے گئے ایکسپلوریشن لائسنس بلاکس کی مجموعی تعداد 11 تک پہنچ گئی ہے۔ ایکسپلوریشن لائسنس کا فریم ورک نجی اور سرکاری شعبے کے اداروں کی شمولیت کو ممکن بنا کر اہم اور گہرائی میں موجود معدنیات کی منظم تلاش کو فروغ دیتا ہے۔اہم معدنیات اور ایکسپلوریشن لائسنس کی نیلامیوں کی مسلسل کامیابی ہندوستان کے معدنیات کے شعبے میں صنعت سے وابستہ فریقین کے بڑھتے ہوئے اعتماد کی عکاسی کرتی ہے اور اس بات کو اجاگر کرتی ہے کہ حکومت کی جانب سے منظم معدنی تلاش کو فروغ دینے، سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور مقامی معدنی سپلائی چینز کو مضبوط بنانے کے لیے کی گئی پالیسی اصلاحات مؤثر ثابت ہو رہی ہیں۔
یہ اقدامات صاف توانائی کی ٹیکنالوجیز، الیکٹرک نقل و حمل، قابلِ تجدید توانائی کے نظام، جدید مینوفیکچرنگ، الیکٹرانکس، دفاعی استعمالات اور معیشت کے دیگر اسٹریٹجک شعبوں کے لیے ضروری اہم معدنیات کی تلاش اور ترقی کے عمل کو مزید تیز کریں گے۔
ان نیلامی مراحل کی کامیاب تکمیل حکومت کے اس عزم کو مزید مضبوط کرتی ہے کہ وہ قومی اہم معدنیات مشن (این سی ایم ایم) کے اہداف حاصل کرے، نجی شعبے کی شمولیت کو فروغ دے، درآمدات پر انحصار کم کرے اور ملک کے لیے اہم اور اسٹریٹجک معدنی اثاثوں کی ایک مضبوط بنیاد تیار کرے۔
معدنیات کی وزارت تمام شریک بولی دہندگان، ریاستی حکومتوں، تکنیکی اداروں اور دیگر متعلقہ فریقین کے تعاون اور حمایت پر ان کا شکریہ ادا کرتی ہے، جنہوں نے نیلامی پروگرام کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ وزارت ملک میں معدنیات کی تلاش کے مواقع کو مزید وسعت دینے اور ایک شفاف، مؤثر اور سرمایہ کار دوست معدنیاتی نظام کی تشکیل کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے۔
********
ش ح- ظ الف- ش ب ن
UR-9088
(रिलीज़ आईडी: 2277100)
आगंतुक पटल : 7