ادویات سازی کا محکمہ
دوا سازی کے محکمے نے طبی آلات کی جی ٹی ای استثنیٰ کی فہرست میں مجوزہ ترامیم کے لیے متعلقہ فریقوں کی تجاویز طلب کیں
متعلقہ فریقوں کی طرف سے 15 جولائی 2026 کو یا اس سے پہلےتجاویز مطلوب
प्रविष्टि तिथि:
23 JUN 2026 3:34PM by PIB Delhi
دوا سازی کے محکمے نے طبی آلات کی گلوبل ٹینڈر انکوائری (جی ٹی ای) کی چھوٹ کی فہرست میں ترامیم کے لیے موصول ہونے والی تجاویز پر متعلقہ فریقوں سے رائے طلب کی ہے۔ 11 فروری 2026 کو جاری کیے گئے ایک عوامی نوٹس کے بعد موجودہ جی ٹی ای استثنیٰ کی فہرست پر رائے طلب کرنے کے لیے، محکمے کو مختلف فریقوں کی جانب سے فہرست کے تحت اندراجات کو شامل کرنے، حذف کرنے اور/یا ترمیم کرنے کی درخواستیں موصول ہوئیں۔
تمام متعلقہ فریقوں بشمول گھریلو مینوفیکچررز، درآمد کاروں، صنعتی تنظیموں،خریداری ایجنسیوں اور صحت کی دیکھ بھال کے اداروں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ اپنی رائے معاون معلومات کے ساتھ 15 جولائی 2026 کو یا اس سے پہلے
usmedicaldevices@pharma-dept.gov.in پر ای میل کے ذریعے بھیجیں۔
تفصیلی معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے https://pharma-dept.gov.in/
ترامیم کے لیے تجاویز کی مکمل فہرست تک رسائی حاصل کرنے کے لیے، براہ کرم نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں:
https://acrobat.adobe.com/id/urn:aaid:sc:AP:af2bd2ba-945f-474a-9762-795547f0a09f
********
) ش ح ۔ م ع ۔ ا ک م)
U.No. 9082
(रिलीज़ आईडी: 2277044)
आगंतुक पटल : 12