وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے لکھنؤ میں آگ لگنے کے حادثے میں جانی  اتلاف پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا


وزیر اعظم نے مالی مدد کا اعلان کیا

प्रविष्टि तिथि: 22 JUN 2026 6:37PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اتر پردیش کے لکھنؤ میں آتشزدگی کے حادثے میں جانی اتلاف پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔

وزیر اعظم نے سوگوار کنبوں سے تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ۔ انہوں نے کہا کہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور حکام متاثرہ افراد کو ہر ممکن مدد فراہم کر رہے ہیں ۔

وزیر اعظم نے دو  دولاکھ روپے کی مالی مدد کا اعلان کیا ۔ وزیراعظم کے قومی راحتی فنڈ (پی ایم این آر ایف) سے مہلوکین کےلواحقین کو 2-2 لاکھ روپے دیئے جائیں گے ، جبکہ زخمیوں کو 50-50 ہزار روپے دیے جائیں گے ۔

وزیر اعظم کے دفتر نے ایکس پر پوسٹ کیا ؛

‘‘اتر پردیش کے لکھنؤ میں آتشزدگی کے حادثے میں جانی نقصان سے دکھی ہوں ۔ سوگوار کنبوں سے  دلی تعزیت ۔ زخمیوں کی جلد صحت یابی  کے لئے دعا گو ہوں۔بچاؤ کارروائی جاری ہے اور حکام ہر ممکن مدد فراہم کر رہے ہیں ۔

وزیراعظم کے قومی راحتی فنڈ (پی ایم این آر ایف) سے مہلوکین کےلواحقین کو 2-2 لاکھ روپے دیئے جائیں گے ، جبکہ زخمیوں کو 50-50 ہزار روپے دیے جائیں گے ۔‘‘: PM @narendramodi

*******

) ش ح –      ش آ۔  ن ع )

U.No. 9054


(रिलीज़ आईडी: 2276784) आगंतुक पटल : 12
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Marathi , Assamese , Manipuri , Gujarati , Tamil , Malayalam