نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

 وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کولکاتا سے یوگا کے بین الاقوامی دن کی قومی تقریبات کی قیادت کی


نوجوانوں کے امور اور کھیل کے مرکزی وزیر جناب منسکھ مانڈویہ اور فلم اداکار اکشے کمار نے نئی دہلی میں یومِ یوگا کی تقریبات میں شرکت کی

"ترقی یافتہ بھارت کے وژن کو حقیقت بنانے کے لیے یوگا اور فٹنس کو روزمرہ زندگی کا حصہ بنانا ہوگا": جناب منسکھ مانڈویہ

سائی مراکز اور کھیلوں کے اداروں میں لاکھوں افراد نے بین الاقوامی یومِ یوگا کی تقریبات میں شرکت کی

प्रविष्टि तिथि: 21 JUN 2026 12:50PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج کولکاتا سے 12ویں بین الاقوامی یومِ یوگا کی ملک گیر تقریبات کی قیادت کی، جبکہ ملک بھر میں لوگوں نے "صحت مند بڑھاپے کے لیے یوگا" کے موضوع کے تحت یوگا سیشنوں میں شرکت کی۔

نئی دہلی میں نوجوانوں کے امور اور کھیل کے مرکزی وزیر جناب منسکھ مانڈویہ نے فلم اداکار اور فٹنس آئیکن اکشے کمار کے ساتھ جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں بین الاقوامی یومِ یوگا کی تقریبات کی قیادت کی۔

 

نوجوانوں اور کھیل کی وزارت کے زیرِ اہتمام فٹ انڈیا موومنٹ کی جانب سے جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں منعقدہ اجتماعی یوگا سیشن میں تقریباً تین ہزار افراد نے شرکت کی۔

اسی دوران ملک بھر میں اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (سائی) کے مراکز، نیشنل سینٹرز آف ایکسی لینس، سائی ٹریننگ مراکز، کھیلو انڈیا اداروں اور دیگر کھیلوں کے مراکز میں بھی یوگا سیشن منعقد کیے گئے، جن میں لاکھوں شہریوں نے حصہ لیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب منسکھ مانڈویہ نے کہا، "اگر بھارت کو ایک ترقی یافتہ ملک بننے کے اپنے وژن کو حقیقت کا روپ دینا ہے تو یوگا اور فٹنس کو روزمرہ زندگی کا لازمی حصہ بنانا ہوگا۔"

 انہوں نے فٹ انڈیا موومنٹ کے کردار کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ یہ مہم عوامی شرکت کے ذریعے طرزِ عمل میں مثبت تبدیلی اور احتیاطی صحت کی دیکھ بھال کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

شرکاء سے گفتگو کے دوران جناب منسکھ مانڈویہ نے اچھی صحت برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یوگا اور سائیکلنگ جیسی فٹنس سرگرمیوں کو روزمرہ زندگی کا حصہ بنایا جانا چاہیے۔

اکشے کمار نے بھی جسمانی اور ذہنی صحت کے فروغ میں یوگا کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور لوگوں کو فٹنس کو مستقل عادت بنانے کی ترغیب دی۔

پروگرام کا آغاز ثقافتی پیشکشوں سے ہوا، جس کے بعد کولکاتا سے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے خطاب کی براہِ راست نشریات دکھائی گئیں۔ بعد ازاں معروف یوگا اور فلاحی ماہر انشوکا پروانی کی قیادت میں کامن یوگا پروٹوکول سیشن منعقد ہوا۔ اس موقع پر انہیں فٹ انڈیا آئیکن کے اعزاز سے نوازا گیا۔

فٹنس اور صحت مند طرزِ زندگی کے فروغ میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں اکشے کمار کو بھی فٹ انڈیا آئیکن کے اعزاز سے سرفراز کیا گیا۔

 

 

اس موقع پر یوگاسن کے شعبے میں بھارت کی نمایاں کامیابیوں کو بھی سراہا گیا۔ حال ہی میں احمد آباد میں منعقدہ ورلڈ یوگاسن اسپورٹ چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو فٹ انڈیا چیمپئنز کے طور پر اعزاز سے نوازا گیا۔

 

اس موقع پر سیکریٹری (کھیل) ہری رنجن راؤ، سیکریٹری (نوجوانوں کے امور) پلوی جین گوول، وزارتِ کھیل اور اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (سائی) کے سینئر افسران اور کھیلوں سے وابستہ ممتاز شخصیات بھی موجود تھیں۔

باضابطہ پروگرام کے بعد شرکاء نے یوگا سے متعلق مختلف سرگرمیوں، ماہرین کی زیرِ قیادت مشاورتی نشستوں اور ملکھمب کے مظاہرے میں حصہ لیا، جس کے ذریعے بھارت کی روایتی جسمانی تربیت اور فٹنس کے طریقوں کو اجاگر کیا گیا۔

ملک گیر سطح پر منائے گئے اس یوم نے فٹ انڈیا، مائی بھارت اور یوگاسن بھارت جیسی اہم قومی مہمات کے درمیان بڑھتے ہوئے اشتراک اور ہم آہنگی کو اجاگر کیا، جو صحت مند طرزِ زندگی کے فروغ کے لیے مشترکہ طور پر کام کر رہی ہیں۔

ان تقریبات نے یہ بھی واضح کیا کہ یوگا بطور ایک عالمی فلاح و بہبود کی تحریک مسلسل مقبولیت حاصل کر رہا ہے اور دنیا بھر میں اس کا دائرۂ اثر وسیع ہوتا جا رہا ہے۔

************

ش ح ۔   م  د ۔  م  ص

(U :8982  )


(रिलीज़ आईडी: 2276257) आगंतुक पटल : 9
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Gujarati , Tamil