وزارت اطلاعات ونشریات
مرکزی وزیر جناب اشونی ویشنو اور مرکزی وزیر مملکت جناب ارجن رام میگھوال نے صحت مند زندگی کو فروغ دینے کے لیے بیکانیر کے کرنی اسٹیڈیم میں بڑے پیمانے پر منعقد ہونے والے یوگا سیشن میں شرکت کی
प्रविष्टि तिथि:
21 JUN 2026 11:59AM by PIB Delhi
بین الاقوامی یوم یوگا کے موقع پر ریلوے، اطلاعات و نشریات، اور الیکٹرانکس و اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر جناب اشونی ویشنو اور مرکزی وزیرِ مملکت (آزادانہ چارج) برائے قانون و انصاف و وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور جناب ارجن رام میگھوال نے بیکانیر کے کرنی سنگھ اسٹیڈیم میں ایک بڑے عوامی اجتماع کے ساتھ اجتماعی یوگا سیشن میں شرکت کی اور صحت مند زندگی اور یوگا کی اہمیت کا پیغام دیا۔
مرکزی وزیر ریلوے جناب اشونی ویشنو نے کہا کہ یوگا بھارت کا قدیم اور بے مثال ورثہ ہے، جسے آج وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی رہنمائی میں پوری دنیا اپنا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوگا کی باقاعدہ مشق نہ صرف جسمانی صحت کو بہتر بناتی ہے بلکہ ذہنی سکون، مثبت سوچ اور تناؤ سے پاک زندگی کو بھی فروغ دیتی ہے۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ یوگا کو اپنی روزمرہ زندگی کا حصہ بنائیں اور صحت مند رہیں۔
مرکزی وزیر مملکت جناب ارجن رام میگھوال نے کہا کہ یوگا بھارتی ثقافت اور طرز زندگی کا ایک لازمی حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک مضبوط معاشرہ اور ترقی یافتہ ملک صرف صحت مند جسم اور صحت مند ذہن کے ذریعے ہی تشکیل دیا جا سکتا ہے۔ یوگا نظم و ضبط، خود پر قابو اور توازن سکھاتا ہے، اس لیے ہر شہری کو اسے اپنی روزمرہ زندگی کا حصہ بنانا چاہیے۔
اس موقع پر کرنی اسٹیڈیم میں بڑی تعداد میں اسکولی طلبہ، نوجوانوں، خواتین، سماجی تنظیموں کے نمائندوں اور مختلف سرکاری محکموں کے افسران نے پروگرام میں شرکت کی۔ شرکاء نے یوگا اساتذہ کی رہنمائی میں مختلف یوگا آسن، پرانایام اور دھیان کی مشقیں کیں۔


***********
ش ح۔ ف ش ع
U: 8973
(रिलीज़ आईडी: 2276095)
आगंतुक पटल : 11