زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
18 JUN 2026 9:08PM by PIB Delhi
مرکزی وزیرِ زراعت و بہبودِ کسان اور دیہی ترقی جناب شیوراج سنگھ چوہان نے جمعرات کے روز ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ چار ریاستوں کے لیے کم از کم حمایتی قیمت پر دالوں اور تلہن کی بڑے پیمانے پر خریداری کی منظوری دی۔ یہ خریداری تمل ناڈو، گجرات، اتر پردیش اور ہریانہ میں پرائس سپورٹ اسکیم کے تحت کی جائے گی، تاکہ کسانوں کے لیے منافع بخش قیمتوں کو یقینی بنایا جا سکے اور انہیں مجبوری میں کم قیمت پر فصل بیچنے سے بچایا جا سکے۔

مرکزی وزیرِ زراعت جناب شیوراج سنگھ چوہان کی جانب سے لیے گئے فیصلے کے تحت، اتر پردیش سب سے بڑی استفادہ کنندہ ریاست بن کر ابھری ہے۔ موسمِ گرما 2026 کے سیزن کے لیے، ریاست کے لیے 48,298 میٹرک ٹن (ایم ٹی) مونگ، 97,970 میٹرک ٹن اڑد اور 41,718 میٹرک ٹن مونگ پھلی کی خریداری کی منظوری دی گئی ہے۔ ان منظوریوں کی کل ایم ایس پی مالیت 1,490 کروڑ روپے سے زیادہ ہے۔ توقع ہے کہ یہ فیصلہ ریاست میں دالوں اور تلہن (تیل کے بیجوں) کے کاشتکاروں کو نمایاں مدد فراہم کرے گا۔

جناب شیوراج سنگھ چوہان نے موسمِ گرما 2026 کے سیزن کے لیے گجرات میں 18,250 میٹرک ٹن مونگ کی خریداری کی بھی منظوری دی ہے۔ یہ خریداری پی ایس ایس کے تحت کی جائے گی اور اس کی کل ایم ایس پی مالیت 160 کروڑ روپے سے زیادہ ہوگی۔ یہ فیصلہ ریاست میں مونگ کے کسانوں کو مارکیٹ میں بہتر قیمتیں حاصل کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔
تمل ناڈو کے معاملے میں، مرکزی وزیر نے ربیع مارکیٹنگ سیزن (آر ایم ایس) 2025-26 کے لیے مونگ کی خریداری کی حد 885 میٹرک ٹن سے بڑھا کر 990 میٹرک ٹن کر دی ہے۔ اس کے مطابق، مزید 105 میٹرک ٹن مونگ خریدی جائے گی۔ منظور شدہ خریداری کی کل ایم ایس پی مالیت 8.68 کروڑ روپے ہے، جس سے ریاست کے کسانوں کو براہِ راست فائدہ پہنچے گا۔
اسی طرح، ہریانہ کے لیے بھی موسمِ گرما 2026 کے سیزن کے دوران 2,115 میٹرک ٹن مونگ کی خریداری کی منظوری دی گئی ہے۔ اس خریداری کی کل ایم ایس پی مالیت 18 کروڑ روپے سے زیادہ ہوگی۔ توقع ہے کہ یہ قدم ریاست کے کسانوں کو قیمتوں کی مدد فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
مرکزی حکومت کے اس فیصلے کو دالوں اور تلہن کے کسانوں کے مفاد میں ایک اہم قدم کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، کیونکہ یہ ایم ایس پی کے فوائد کو یقینی بنائے گا اور مارکیٹ کی قیمتوں کے دباؤ سے ریلیف فراہم کرے گا۔
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:8866