صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
انڈین فارماکوپیا کمیشن نے برازیل میں عالمی فارماکوپیا کے 16ویں بین الاقوامی اجلاس میں ہندوستان کی نمائندگی کی
انڈین فارماکوپیا نے ادویات کے معیارات اور عالمی ہم آہنگی کی کوششوں میں پیش رفت کو اجاگر کیا؛
معروف بین الاقوامی فارماکوپیا کے ساتھ موازنہ کے طور پر معیارات کی دوبارہ تصدیق
تپِ دق، کینسر اور خون کی کمی کی ادویات، بلڈ پروڈکٹس اور دیگر پیچیدہ ادویات کے معیارات کی تیاری میں ہندوستان کی قیادت کو تسلیم کیا گیا
عالمی فارماکوپیا کے ساتھ تعاون کو مزید تقویت ملی؛ ادویات کے عالمی معیارات کو بہتر بنانے میں ہندوستان کی بڑھتی ہوئی قیادت کی توثیق
प्रविष्टि तिथि:
18 JUN 2026 2:00PM by PIB Delhi
حکومتِ ہند کیوزارتِ صحت اور خاندانی بہبودکے ماتحت کام کرنے والے 'انڈین فارماکوپیا کمیشن' کے ایک وفد نے برازیل کے شہر برازیلیا میں 15 سے 17 جون 2026 تک منعقد ہوئے "عالمی فارماکوپیا کے 16ویں بین الاقوامی اجلاس" اور اس سے وابستہ اسٹیک ہولڈرز کی میٹنگ میں شرکت کی۔ اس وفد کی قیادت سکریٹری اور سائنسی ڈائریکٹر ڈاکٹر وی کلائی سیلون کر رہے تھے، جبکہ ان کے ساتھ ڈاکٹر پون سینی اور ڈاکٹر شروتی رستوگی بھی شامل تھے۔
عالمی ادارہ صحت کے تعاون سے منعقدہ اس اجلاس میں دنیا بھر کے ممتاز فارماکوپیا کے نمائندوں نے شرکت کی، جن میں برازیلین فارماکوپیا (برازیل)، یورپی فارماکوپیا (یورپ)، انڈین فارماکوپیا (ہندوستان)، جاپانی فارماکوپیا (جاپان)، کورین فارماکوپیا (جنوبی کوریا)، میکسیکن فارماکوپیا (میکسیکو)، رشین فارماکوپیا (روسی وفاق)، برٹش فارماکوپیا (برطانیہ)، یونائیٹڈ اسٹیٹس فارماکوپیا (امریکہ)، اسٹیٹ فارماکوپیا آف دی ریپبلک آف ازبکستان (ازبکستان)، ویتنامی فارماکوپیا (ویتنام) اور خود ڈبلیو ایچ او کا انٹرنیشنل فارماکوپیا شامل ہیں۔

اجلاس کے دوران ڈاکٹر کلائی سیلون نے انڈین فارماکوپیا کے حوالے سے اہم ترین معلومات (اپڈیٹس) پیش کیں، جس میں انہوں نے فارماکوپیا کے معیارات میں ہونے والی حالیہ پیش رفت، جدید طرز کی کوششوں اور ادویات کے معیار کو عالمی سطح پر یکساں بنانے میں ہندوستان کے تعاون کو نمایاں طور پر اجاگر کیا۔ اجلاس کے دوران ہونے والی بات چیت میں اس بات کی دوبارہ توثیق کی گئی کہ انڈین فارماکوپیا کے معیارات دنیا کے دیگر صفِ اول کے فارماکوپیا کے بالکل برابر ہیں۔
اس کے علاوہ، ٹی بی (تپِ دق) کی ادویات، کینسر کے علاج، خون اور خون سے بنی مصنوعات (بلڈ پروڈکٹس)، اینیمیا (خون کی کمی) کے علاج میں استعمال ہونے والی ادویات اور دیگر پیچیدہ طبی فارمولوں کے لیے کوالٹی کے اعلیٰ معیارات تیار اور نافذ کرنے میں بھی ہندوستان کی قائدانہ صلاحیتوں کو تسلیم کیا گیا۔ یہ کامیابی ادویات کے شعبے میں ملک کی بڑھتی ہوئی سائنسی، ریگولیٹری اور فارماکوپیائی صلاحیتوں کی عکاسی کرتی ہے۔

اجلاس میں ہندوستانی وفد نے مائیکرو بائیولوجی کے جدید طریقوں، فارماکوپیا کی ہم آہنگی (مختلف ممالک کے معیارات کو یکساں بنانے) اور دواسازی کے معیارات میں ماحولیاتی پائیداری جیسے موضوعات پر ہونے والی بات چیت میں بھرپور حصہ لیا۔ اسٹیک ہولڈرز کی میٹنگ میں ڈاکٹر کلائی سیلون نے سائنسی معیارات اور ریگولیٹری تعاون کے ذریعے عوامی صحت کو مضبوط بنانے میں ہندوستان کے کردار کو پیش کیا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے دنیا بھر میں ادویات کے معیار، حفاظت اور افادیت کو یقینی بنانے کے لیے بین الاقوامی تعاون کی اہمیت پر بھی زور دیا۔
16ویں آئی ایم ڈبلیو پی میں ہندوستان کی اس شرکت نے بین الاقوامی فارماکوپیا کے ساتھ باہمی تعاون کو مزید تقویت دی ہےاور دنیا بھر کے مریضوں کے فائدے کے لیے ادویات کے عالمی معیارات کو ترتیب دینے میں ملک کی بڑھتی ہوئی قائدانہ صلاحیتوں کی ایک بار پھر توثیق کی ہے۔
****
ش ح ۔ م م۔ ج
UNO-8811
(रिलीज़ आईडी: 2274586)
आगंतुक पटल : 13