جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

 مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی نے آلودگی سے پاک ہائیڈروجن سرٹیفکیشن پورٹل کا آغاز کیا، آلودگی سے پاک ہائیڈروجن شعبے میں شفافیت کو فروغ ملے گا


چھ ریاستوں نے گرین ہائیڈروجن کے لیے مخصوص پالیسیاں نافذ کیں، سات ریاستوں نے موجودہ پالیسی فریم ورک میں ہائیڈروجن کو شامل کیا، مزید چار ریاستوں میں عمل جاری: جناب پرہلاد جوشی

نئی اور قابلِ تجدید توانائی کی وزارت کی جانب سے نیشنل گرین ہائیڈروجن مشن پر ورکشاپ کا انعقاد، حکومتِ ہند کی 12 سالہ فیصلہ کن کامیابیوں کا بھی جشن

प्रविष्टि तिथि: 17 JUN 2026 7:09PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر برائے نئی و قابلِ تجدید توانائی اور امورِ صارفین، خوراک و عوامی تقسیم جناب پرہلاد جوشی نے آج نئی اور قابلِ تجدید توانائی کی وزارت (ایم این آر ای) کی جانب سے منعقدہ قومی ورکشاپ "ریاستی پالیسیوں، ہبز اور بنیادی ڈھانچے کے ذریعے نیشنل گرین ہائیڈروجن مشن کو مضبوط بنانا" کے دوران آلودگی سے پاک ہائیڈروجن سرٹیفکیشن پورٹل آف انڈیا (جی ایچ سی آئی) کا افتتاح کیا۔ وزارت کی جانب سے تیار کردہ یہ پورٹل گرین ہائیڈروجن سرٹیفکیشن اسکیم کے تحت شفاف سرٹیفکیشن اور ضابطہ جاتی تعمیل کو یقینی بنانے میں مدد فراہم کرے گا۔

اپنے خطاب میں جناب پرہلاد جوشی نے ریاستوں سے نیشنل گرین ہائیڈروجن مشن کو آگے بڑھانے میں فعال کردار ادا کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ اب تک چھ ریاستیں آلودگی سے پاک ہائیڈروجن سے متعلق مخصوص پالیسیاں نافذ کر چکی ہیں، جبکہ سات دیگر ریاستوں نے اپنی موجودہ صنعتی اور قابلِ تجدید توانائی کی پالیسیوں میں ہائیڈروجن کو شامل کر لیا ہے۔ مزید چار ریاستیں اپنی پالیسیاں حتمی شکل دینے کے عمل میں ہیں۔

انہوں نے گھریلو مینوفیکچرنگ کو فروغ دینے کے اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ 15 کمپنیوں کو سالانہ 3000 میگاواٹ مقامی الیکٹرولائزر مینوفیکچرنگ صلاحیت قائم کرنے کے لیے مالی مراعات دی گئی ہیں، جس سے درآمدی سپلائی چین پر انحصار کم ہوگا۔

ریفائنری شعبے کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ آئی او سی ایل، بی پی سی ایل، ایچ پی سی ایل اور این آر ایل کو سالانہ 30 ہزار میٹرک ٹن آلودگی سے پاک ہائیڈروجن کی فراہمی کے معاہدے دیے جا چکے ہیں۔ اسی طرح فولاد کے شعبے میں 100 فیصد ہائیڈروجن انجیکشن کی جانچ کے لیے پائلٹ منصوبوں پر 84 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی ہے۔

صاف ستھری نقل و حمل کے فروغ کے لیے تقریباً 208 کروڑ روپے 37 ہائیڈروجن ایندھن سے چلنے والی گاڑیوں اور 9 اسٹریٹجک ری فیولنگ اسٹیشنوں کے لیے مختص کیے گئے ہیں، جبکہ سات قومی جانچ مراکز پر 193.35 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی جا رہی ہے۔

وزیر موصوف نے کہا کہ تحقیق اور اختراع کے شعبے میں 113 کروڑ روپے کے تحقیقی روڈ میپ کے تحت 21 منظور شدہ منصوبوں کی معاونت کی جا رہی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ گرین ہائیڈروجن سرٹیفکیشن اسکیم کے آغاز اور گرین امونیا و گرین میتھانول کے معیارات کی منظوری سے ضابطہ جاتی نظام کو مزید مضبوط بنایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل گرین ہائیڈروجن مشن درآمدات پر انحصار کم کرنے کی سمت میں اہم پیش رفت کر رہا ہے اور 11 کھاد ساز کارخانوں کو سالانہ 6.7 لاکھ میٹرک ٹن گرین امونیا کی فراہمی کے معاہدے طے پا چکے ہیں۔

جناب پرہلاد جوشی نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں گزشتہ 12 برسوں کے دوران ہندوستان نے صاف توانائی کی جانب دنیا کے تیز ترین اور پرعزم ترین تبدیلیوں میں سے ایک کو عملی جامہ پہنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2023 میں 19,744 کروڑ روپے کی لاگت سے شروع کیا گیا نیشنل گرین ہائیڈروجن مشن اس تبدیلی کو مزید تقویت دے رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مشن کا ہدف سالانہ 50 لاکھ میٹرک ٹن گرین ہائیڈروجن پیداوار، 125 گیگاواٹ مخصوص قابلِ تجدید توانائی صلاحیت، 8 لاکھ کروڑ روپے سے زائد سرمایہ کاری، 6 لاکھ سے زیادہ روزگار کے مواقع اور سالانہ 5 کروڑ ٹن کاربن اخراج میں کمی حاصل کرنا ہے۔

وزیر موصوف نے کہا کہ سائٹ پروگرام کے تحت اب تک سالانہ 8 لاکھ 62 ہزار میٹرک ٹن گرین ہائیڈروجن پیداوار کے لیے مراعات دی جا چکی ہیں۔ انہوں نے نومبر 2025 میں جے ایس ڈبلیو کی جانب سے سالانہ 3600 میٹرک ٹن گرین ہائیڈروجن پلانٹ کے کامیاب آغاز کو صنعت کی مثبت پیش رفت قرار دیا۔

انہوں نے اعلان کیا کہ گرین ہائیڈروجن مشن کے تحت گرین ہائیڈروجن ٹیکنالوجی سے وابستہ اسٹارٹ اپس کی معاونت کے لیے 100 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ پہلے مرحلے میں 9 اسٹارٹ اپس کی منظوری دی جا رہی ہے، جنہیں مجموعی طور پر 22 کروڑ روپے کی مالی معاونت فراہم کی جائے گی۔

 ورکشاپ میں نئی اور قابلِ تجدید توانائی کی وزارت (ایم این آر ای) کے سکریٹری جناب سنتوش کمار سرنگی، وزارت کے سینئر افسران، مختلف ریاستوں کے نمائندوں اور متعلقہ اداروں کے مندوبین نے شرکت کی۔

مزید معلومات کے لیے:

(الف)

گرین ہائیڈروجن سرٹیفکیشن پورٹل کے بارے میں تفصیلات کے لیے یہاں کلک کریں۔: https://docs.google.com/document/d/1bfDtgiFTjWqCuX949Hrk3RLnrgxOjx9a/edit?

)ب) ورکشاپ، کلک کریں۔

https://docs.google.com/document/d/1eZz_kqHxpZHjys7JiRZHCWdwx-NK6PVY/edit?usp=sharing&ouid=108802509289457962907&rtpof=true&sd=true

 

 

************

ش ح ۔   م  د ۔  م  ص

(U :8785  )


(रिलीज़ आईडी: 2274300) आगंतुक पटल : 7
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Gujarati , Kannada