نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
”ہمارے نوجوان ہی یہ ملک ہیں؛ انھیں وِکست بھارت 2047 کی جانب سفر میں فعال اسٹیک ہولڈر بننا ہوگا“: نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی وزیرِ مملکت محترمہ رکشا کھڑسے
وِکست بھارت یوتھ پارلیمنٹ 2026 کا اختتام پارلیمنٹ ہاؤس کے تاریخی مرکزی ہال میں ہوا: ناری شکتی وندن وِکست بھارت کے جذبے کا غماز ہے
प्रविष्टि तिथि:
17 JUN 2026 5:05PM by PIB Delhi
وِکست بھارت یوتھ پارلیمنٹ (وی بی وائی پی) 2026 کا قومی دور آج سمودھان سدن کے تاریخی مرکزی ہال میں اعزازی تقریب کے ساتھ اختتام پذیر ہوا، جس میں تمام ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں سے 105 نوجوان رہ نماؤں نے دو روزہ پارلیمانی مباحثوں، جمہوری مشغولیت، اور وِکست بھارت@2047 کے وژن پر گفتگو میں شرکت کی۔

اعزازی تقریب میں نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی وزیرِ مملکت محترمہ رکشا کھڑسے، ڈاکٹر پلوی جین گوول، سکریٹری، محکمہ برائے نوجوانوں کے امور؛ جناب نتیش کمار مشرا، ایڈیشنل سکریٹری، محکمہ برائے نوجوانوں کے امور؛ اور جناب شیو رتن، جوائنٹ سکریٹری، محکمہ برائے نوجوانوں کے امور کی موجودگی میں تشریف فرما تھیں۔
شرکا سے خطاب کرتے ہوئے، محترمہ کھڑسے نے زور دیا کہ نوجوانوں کو وِکست بھارت@2047 کی جانب بھارت کے سفر میں فعال اسٹیک ہولڈر بننا ہوگا۔ انھوں نے یوتھ پارلیمنٹ کو ایک ایسا پلیٹ فارم قرار دیا جو نوجوانوں کو جمہوری اداروں سے منسلک ہونے، قومی گفتگو اور قوم کی تعمیر میں حصہ ڈالنے کے قابل بناتا ہے، جبکہ ایم وائی بھارت کو نوجوانوں کی امنگوں اور بھارت کی ترقی کے سفر میں شرکت کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم اقدام کے طور پر اجاگر کیا۔

یہ پروگرام وِکست بھارت یوتھ پارلیمنٹ 2026 کے مختلف زمرہ جات میں فاتحین کے اعلان کے ساتھ اختتام پذیر ہوا، جن میں بہترین آغاز کنندہ مقرر [ریا پانڈے، دہلی]، بہترین سوال [اپوروا شرما، ہریانہ]، بہترین جواب دہندہ [کیپوزو کپوہ، ناگالینڈ] اور بہترین مختصر بحث [سین چرگ کمار، دادرا و نگر حویلی اور دمن و دیو] شامل ہیں۔
نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی وزارت کے زیرِ اہتمام نوجوانوں کے امور کے محکمےنے اس پروگرام کے ذریعے نوجوانوں کو جمہوری عمل سے منسلک ہونے، قائدانہ صلاحیتوں کو مضبوط کرنے، اور قوم کی تعمیر کے لیے اپنے خیالات پیش کرنے کا ایک منفرد پلیٹ فارم فراہم کیا۔ ضلع اور ریاستی سطح کے دوروں کے ذریعے منتخب کردہ شرکا نے بھارتی نوجوانوں کے تنوع، امنگوں اور قائدانہ صلاحیتوں کی نمائندگی کی۔
پروگرام کے دوران، شرکا نے پارلیمانی کارروائیوں میں حصہ لیا، جس میں مباحثے، کوئسچن آور، مختصر دورانیے کی بحثیں، اور قومی اہمیت کے امور پر موضوعاتی گفتگو شامل تھی۔ ان مباحثوں نے عصری چیلنجوں سے نمٹنے اور قوم کی ترقی کے سفر میں حصہ ڈالنے کے لیے بھارتی نوجوانوں کی بیداری، تخلیقی صلاحیتوں اور عزم کی عکاسی کی۔

پروگرام کے ایک حصے کے طور پر، ڈاکٹر سارہ جیال ساوکمی، ڈائریکٹر (بین الاقوامی تعاون) نے 2026 میں بھارت کی برکس صدارت پر ایک سیشن پیش کیا۔ انھوں نے اجاگر کیا کہ برکس ممالک دنیا کی تقریباً 45 فیصد آبادی پر مشتمل ہیں اور عالمی سطح پر سب سے بڑی نوجوان آبادی کی نمائندگی کرتے ہیں، اور بھارت کے آبادیاتی منافع کو عالمی طاقت کا ذریعہ قرار دیا۔ انھوں نے بھارت کے 2026 کے برکس تھیم، ”تعاون اور پائیداری کے لیے لچک اور جدت طرازی کی تعمیر“ کے بارے میں بھی بات کی۔

اختتامی کلمات میں، ڈاکٹر پرینکا شکلا، سی ای او، ایم وائی بھارت نے شرکا کے سفر پرروشنی ڈالی اور کہا کہ جہاں یہ پروگرام 105 شرکا کے ساتھ شروع ہوا تھا، وہیں یہ 105 نئے خوابوں اور امنگوں کے ساتھ ایم وائی بھارت سے جڑ کر اختتام پذیر ہوا ہے۔ مباحثوں کی تعریف کرتے ہوئے، انھوں نے زور دے کر کہا کہ اگرچہ ایوارڈ محدود تھے، لیکن شرکا کی طرف سے مظاہرہ کردہ صلاحیت اور استعداد لامحدود تھی۔
اس پروگرام نے نوجوانوں کو قوم کی تعمیر میں فعال شراکت دار کے طور پر بااختیار بنانے اور وِکست بھارت@2047 کے وژن کی تشکیل میں ان کے کردار کو مضبوط بنانے کے حکومت کے عزم کی توثیق کی۔
***
(ش ح - ع ا)
U.No. 8773
(रिलीज़ आईडी: 2274284)
आगंतुक पटल : 4