نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے ممبئی میں فٹ انڈیا سائیکلوتھون ‘سائیکلنگ بائی دی سی’ کی قیادت کی
ممبئی میں فٹ انڈیا سائیکلوتھون ‘سائیکلنگ بائی دی سی’ کے انعقاد سے وزیر اعظم کے فٹ انڈیا ویژن کو رفتار حاصل ہوئی ہے
‘‘ایک صحت مند شہری، صحت مند معاشرے میں اپنا رول ادا کرتا ہے اورایک صحت مند معاشرہ ایک خوشحال ملک کی بنیاد ہے’’:ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ
جیکی شراف ، طحٰہ شاہ بادوشا ، ایشوریا راج بھکونی اور اولمپین نرسنگ یادو فٹنس کو فروغ دینے میں شہریوں کے ساتھ شامل ہوئے
प्रविष्टि तिथि:
17 JUN 2026 12:30PM by PIB Delhi
عزت مآب وزیر اعظم نریندر مودی کے فٹ انڈیا تحریک کے ذریعے ایک فٹ ، صحت مند اور زیادہ فعال ملک کی تعمیر کے وژن کے مطابق ، نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے آج ممبئی میں ورلی کوسٹل سائیکل ٹریک پر فٹ انڈیا سائیکلوتھون-‘‘سائیکلنگ بائی دی سی’’ کی قیادت کی ۔
اس تقریب نے فٹنس کے شوقین افراد ، سائیکل سواروں ، نوجوانوں اور زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے شہریوں کویکجا کیا ، اور فٹنس اور صحت مند زندگی کے تئیں بڑھتے ہوئے عوامی عزم کی تصدیق کی ۔
نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے وزیر ڈاکٹر مانڈویہ نے سائکلوتھون کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا اور فٹنس کو عوامی تحریک بنانے اور فعال اور صحت مند طرز زندگی کے ذریعے وکست بھارت کے وژن کو آگے لے جانے کے لیے حکومت کے عزم کا خاکہ پیش کرتے ہوئے سائیکلو تھون میں شریک شرکاء کے ساتھ شامل ہوئے ۔
اس تقریب میں اولمپک پہلوان اور ڈپٹی کمشنر آف پولیس (ڈی سی پی) نرسنگ یادو کے ساتھ فلم اداکار جیکی شروف ، طحٰہ شاہ بادوشا اور ایشوریا راج بھکونی سمیت کئی ممتاز شخصیات نے حصہ لیا ۔
اس موقع پراجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے کہا ، ‘‘وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے وکست بھارت کی بنیاد کے طور پر فٹنس کی مسلسل حمایت کی ہے ۔ فٹ انڈیا تحریک ملک بھر کے شہریوں کو صحت مند طرز زندگی اپنانے اور فٹنس کو اپنے روزمرہ کے معمولات کا لازمی جز بنانے کی ترغیب دے رہی ہے ۔
سائیکلنگ کی وسیع تر اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے وزیر موصوف نے نقل و حمل کے پائیدار طریقوں کو اپنانے کی ضرورت پر زور دیا ۔ مغربی ایشیا کی صورتحال سے پیدا ہونے والے ایندھن کی فراہمی کے خدشات کے تناظر میں ، سائیکلنگ کو نقل و حمل کے پائیدار اور توانائی سے موثر طریقے کے طور پر فروغ دینے کی ضرورت ہے ۔ سائیکلنگ نہ صرف ذاتی صحت کے لیے فائدہ مند ہے بلکہ ماحولیاتی پائیداری اور توانائی کے تحفظ میں بھی معاون ہے ۔
نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے مزید کہا کہ فٹ انڈیا موومنٹ میں گزشتہ دو برسوں میں لاکھوں شہریوں کی پرجوش شرکت دیکھنے میں آئی ہے ، جو ملک بھر میں فٹنس کے بڑھتے ہوئے کلچر کی عکاس ہے ۔
سائیکلنگ کو ایک طاقتور فٹنس منتر قرار دیتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ یہ جسمانی صحت ، ذہنی تندرستی اور مجموعی معیار زندگی کو بہتر بنا کر متعدد فوائد فراہم کرتی ہے ۔
فٹنس کو قومی ترقی کا کلیدی ستون قرار دیتے ہوئے ، وزیر موصوف نے کہا کہ ایک فٹ شہری صحت مند معاشرے میں اپنا رول ادا کرتا ہے اور ایک صحت مند معاشرہ ایک خوشحال ملک کی بنیاد ہے ۔ اس لیے فٹنس ایک ترقی یافتہ ہندوستان کی تعمیر کے لیے ایک اہم راستہ ہے ۔
فٹ انڈیا سائیکلوتھون نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی وزارت کی سرگرم طرز زندگی کی حوصلہ افزائی اور باقاعدہ جسمانی سرگرمی کی اہمیت کے بارے میں وسیع پیمانے پر بیداری پیدا کرنے کی جاری کوششوں کا حصہ ہے ۔ اس طرح کے اقدامات کے ذریعے ، حکومت کا مقصد فٹ انڈیا تحریک کے تحت تصور کردہ فٹنس اور عوامی شرکت کے کلچر کو مضبوط کرنا اور 2047 تک وکست بھارت کی جانب سفر کو مزید تیز کرنا ہے ۔
***
ش ح ۔ش م۔اش ق
U. No.8756
(रिलीज़ आईडी: 2274038)
आगंतुक पटल : 10