وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

جی-7 سربراہی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم جناب نریندر مودی کی برطانیہ کے وزیراعظم سے ملاقات

प्रविष्टि तिथि: 17 JUN 2026 12:36AM by PIB Delhi

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج فرانس کے شہرایوین میں منعقدہ جی-7 سربراہی اجلاس کے موقع پربرطانیہ کے وزیراعظم عزت مآب کیئر اسٹارمر کے ساتھ دوطرفہ ملاقات کی۔

دونوں رہنماؤں نے گزشتہ سال ایک دوسرے کے ممالک کے باہمی دوروں کے بعد  ہندوستان -برطانیہ تعلقات میں آنے والی مثبت پیش رفت کا جائزہ لیا اور ‘ویژن- 2035’ کے تمام اہم شعبوں میں ہونے والی پیش رفت کا خیرمقدم کیا۔ ان شعبوں میں تجارت اور اقتصادی ترقی، دفاع اور سلامتی، موسمیاتی اقدامات اور سبز توانائی، ٹیکنالوجی اور اختراع، نیز تعلیم اور عوامی روابط شامل ہیں۔ دونوں رہنماؤں نے‘جامع اقتصادی و تجارتی معاہدے’ (سی ای ٹی اے) کے جلد نافذ العمل ہونے کی امید ظاہر کی۔

دونوں رہنماؤں نے تعلیم کے شعبے میں مضبوط شراکت داری پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس پیش رفت کا خیرمقدم کیا کہ یونیورسٹی آف لیورپول بنگلور میں اپنا کیمپس قائم کر رہی ہے، جبکہ یونیورسٹی آف یارک اور یونیورسٹی آف برسٹل ممبئی میں اپنے کیمپس قائم کر رہی ہیں۔

وزیراعظم  جناب مودی نے وزیراعظم اسٹارمر کا رواں سال کے آغاز میں دہلی میں منعقدہ ‘اے آئی امپیکٹ سمٹ’ میں برطانیہ کی بھرپور شرکت پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے ٹیکنالوجی سکیورٹی انیشی ایٹیو کے تحت ہونے والی مسلسل پیش رفت، بشمول حال ہی میں  ‘ہندوستان -برطانیہ کریٹیکل منرلز گلوبل سپلائی چین آبزرویٹری’ کے آغاز کا بھی خیرمقدم کیا۔

دونوں رہنماؤں نے مغربی ایشیا اور یوکرین سمیت باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔ انہوں نے  ہندوستان-برطانیہ کی جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔

********

ش ح- ظ الف-  ش ب ن

UR-8726


(रिलीज़ आईडी: 2273851) आगंतुक पटल : 8
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: Gujarati , English , Marathi , हिन्दी , Bengali , Assamese , Manipuri , Tamil , Telugu , Kannada , Malayalam