امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

داخلہ اورامدادباہمی کےمرکزی وزیر جناب امت شاہ نے نئی دہلی میں جھگی بستیوں کی بازآبادکاری سے متعلق جائزہ اجلاس کی صدارت کی


وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں حکومتِ ہند،انتودیہ اورغریب کلیان کی بہبود کے لیے پُرعزم ہے

دہلی سلم اور جے جے کلسٹر بازآبادکاری و منتقلی پالیسی 2026 کو آج حتمی شکل دے دی گئی ہے اور دہلی حکومت اسے جلد از جلد نوٹیفائی کرےگی

دہلی ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور دہلی اربن شیلٹر امپروومنٹ بورڈ کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ جے جے کلسٹروں کی بازآبادکاری کے لیے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ  ماڈل کے تحت 45 دن کے اندر 5 کلسٹروں کے ٹینڈر جاری کریں

دہلی حکومت ہر ماہ کم از کم 5 پی پی پی ماڈل پر مبنی بازآبادکاری منصوبوں کے ٹینڈر جاری کرے گی

بازآبادکاری کالونیوں کی تعمیر کے دوران آنگن واڑی مراکز، تعلیمی اداروں، صحت مراکز اور کھیل کے میدانوں جیسی اجتماعی سہولتوں کا مناسب اور خاطر خواہ انتظام کیا جائےگا

ان فیصلوں سے دہلی کے جے جے کلسٹروں میں رہنے والے تقریباً 4 لاکھ خاندان مستفید ہوں گے

प्रविष्टि तिथि: 16 JUN 2026 9:40PM by PIB Delhi

داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے آج نئی دہلی میں جھگی بستیوں کی بازآبادکاری سے متعلق ایک جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں رہائش و شہری امورکے مرکزی وزیر جناب منوہر لال، دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر جناب ترنجیت سنگھ سندھو، دہلی کی وزیرِ اعلیٰ محترمہ ریکھا گپتا، دہلی کے شہری ترقی کے وزیر ، مرکزی داخلہ سکریٹری، دہلی کے چیف سکریٹری اور مرکز و دہلی حکومت کے دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران جناب امت شاہ نے کہا کہ دہلی سلم اور جے جے کلسٹر بازآبادکاری و منتقلی پالیسی 2026 کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اور دہلی حکومت کو اسے فوری طور پر نافذ العمل بنانا چاہیے۔ انہوں نے ہدایت دی کہ ڈی ڈی اے اور ڈی یو ایس آئی بی 45 دن کے اندر 5 کلسٹروں کے لیے ٹینڈر جاری کریں۔ اس کے علاوہ مزید 50 جے جے کلسٹروں کے لیے منصوبہ جاتی دستاویزات اور ٹینڈر فارم بھی تیار کیے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ دہلی حکومت ہر ماہ کم از کم 5 ایسے منصوبوں کے ٹینڈر جاری کرے جو پی پی پی ماڈل کے تحت جھگی بستیوں کی بازآبادکاری کے لیے ہوں۔

وزیر داخلہ نے زور دیا کہ نئی بازآبادکاری کالونیوں میں آنگن واڑی مراکز، اسکولوں، صحت مراکز اور کھیل کے میدانوں جیسی بنیادی سماجی سہولتوں کی وافر فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ آج لیے گئے فیصلوں سے دہلی کی جے جے بستیوں میں رہنے والے تقریباً 4 لاکھ خاندانوں کو فائدہ پہنچے گا۔ مزید برآں، جے جے کلسٹروں کے لیے اہلیت کی آخری تاریخ یکم جنوری 2025 مقرر کی جانی چاہیے۔

جناب امت شاہ نے کہا کہ وزیرِ اعظم نریندر مودی کی قیادت میں حکومتِ ہند معاشرے کے محروم ترین طبقات کی فلاح و بہبود اور غریب عوام کی ترقی کے لیے پوری سنجیدگی اور عزم کے ساتھ کام کر رہی ہے۔

*****

ش  ح۔ ع ح– ف ر

Uno-8732


(रिलीज़ आईडी: 2273848) आगंतुक पटल : 6
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Assamese , Punjabi , Gujarati