MIFF banner

انیسواں ممبئی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول، ممبئی میں عالمی سینما کی آوازوں کو یکجا کرتے ہوئے شاندار انداز میں شروع ہوا

دستاویزی فلموں، مختصر افسانوی فلموں، اینی میشن اور مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے تیار کردہ فلموں کے لیے بھارت کے ممتاز ترین فلمی میلے، ممبئی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول (ایم آئی ایف ایف) کے 19ویں ایڈیشن کا آج ممبئی کے رویندر ناٹیہ مندر میں ایک شاندار افتتاحی تقریب کے ساتھ آغاز ہوا۔

وزارتِ اطلاعات و نشریات کے تحت نیشنل فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این  ایف ڈی سی) کے زیرِ اہتمام منعقد ہونے والا ایم آئی ایف ایف جنوبی ایشیا کا قدیم ترین اور سب سے بڑا غیر فیچر فلمی میلہ ہے۔ یہ ایک ایسا ثقافتی اور تخلیقی جشن ہے جو سرحدوں سے بالاتر ہو کر دنیا بھر کے فلم سازوں، صنعت کے ماہرین اور سینما سے محبت کرنے والوں کو دستاویزی، مختصر افسانوی، اینی میشن اوراے آئی پر مبنی داستان گوئی میں اعلیٰ معیار کے فن کا جشن منانے کے لیے ایک پلیٹ فارم پر جمع کرتا ہے۔

افتتاحی روز ممتاز مہمانوں، فلم سازوں اور مندوبین کی آمد ہوئی، جس کے بعد فلمی اور ثقافتی شعبوں سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات کی موجودگی میں افتتاحی تقریب منعقد کی گئی۔

 وزارتِ اطلاعات و نشریات کے سیکریٹری جناب چنچل کمار اور معروف فلم ساز و ہدایت کار ڈاکٹر چندر پرکاش دویدی نے19 ویں ایم آئی ایف ایف کی افتتاحی تقریب کے دوران ریڈ کارپٹ پر شرکت کی۔

مہاراشٹر کے ثقافتی امور و انفارمیشن ٹیکنالوجی کےوزیر جناب آشیش شیلار نے نے19 ویں ایم آئی ایف ایف کے افتتاحی شام کے موقع پر محکمۂ مراٹھی  بھاشا کے سیکریٹری ڈاکٹر کرن کلکرنی کے ساتھ شرکت کی۔

 

اطلاعات و نشریات کےوزیر مملکت ڈاکٹر ایل۔ مروگن، این ایف ڈی سی کے چیئرمین جناب جی۔ کرشن کمار اور منیجنگ ڈائریکٹر جناب پرکاش مگدم  کی  بھی نے19 ویں ایم آئی ایف ایف کی افتتاحی تقریب کے دوران ریڈ کارپٹ پر آمد ہوئی۔

عظیم فلم ساز اوروی۔ شانتارام کے صاحبزادے اور معروف فلمی شخصیت جناب کرن شانتارام نے نے19 ویں ایم آئی ایف ایف کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔

نامور فلم ساز جناب آشوتوش گواریکر اور انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا (افی) کے ڈائریکٹر نے بھی نے19 ویں ایم آئی ایف ایف کی افتتاحی تقریب کے دوران ریڈ کارپٹ پر شرکت کی۔

معروف اداکار جناب جےدیپ اہلاوت اور اداکارہ محترمہ شینا چوہان ،19 ویں ایم آئی ایف ایف کے افتتاحی تقریب میں شریک ہوئیں۔

 پریس انفارمیشن بیورو (پی آئی بی) ممبئی کی ڈائریکٹر جنرل محترمہ سمیتا واتس شرما نے بھی نے19 ویں ایم آئی ایف ایف کی شاندار افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔

افتتاحی تقریب کی جھلکیاں

 معروف اداکار جناب جے دیپ اہلاوت نے نے19 ویں ایم آئی ایف ایف کی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا۔

 

اطلاعات و نشریات کےوزیرِ مملکت ڈاکٹر ایل۔ مروگن نے بھی حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے نے19 ویں ایم آئی ایف ایف کی افتتاحی تقریب کی اہمیت اور تخلیقی صنعت میں اس کے کردار پر روشنی ڈالی۔

****

ش  ح۔ ع ح– ف ر

Uno-8671


Great films resonate through passionate voices. Share your love for cinema with #MIFF2026. Tag us @pibmumbai on X, and we'll help spread your passion! For journalists, bloggers, and vloggers wanting to connect with filmmakers for interviews/interactions, reach out to us at miff.mediadesk@pib.gov.in with the subject line: Take One with PIB.


रिलीज़ आईडी: 2273396   |   Visitor Counter: 7