یو پی ایس سی
azadi ka amrit mahotsav

سول سروسز (پریلمنری) امتحان 2026 کے نتائج

प्रविष्टि तिथि: 16 JUN 2026 9:32AM by PIB Delhi

24 مئی 2026 کو منعقد ہونے والے سول سروسز (پریلمنری) امتحان 2026 کے نتائج کی بنیاد پر، درج ذیل رول نمبروں والے امیدوار سول سروسز (مین) امتحان 2026 میں شرکت کے لیے اہل قرار پائے ہیں۔

ان امیدواروں کی امیدواریت  عارضی  ہے۔ امتحان کے ضوابط کے مطابق، تمام کامیاب امیدواروں کو درج ذیل معلومات فراہم کرنے یا اپ ڈیٹ کرنے کے لیے ایک آن لائن ونڈو دی جائے گی:

(الف) سول سروسز (مین) امتحان 2026 میں داخلے کے لیے 200 روپے فیس جمع کرانا۔ البتہ خواتین، معذور افراد (پی ڈبلیو بی ڈی)، درج فہرست ذاتوں (ایس سی) اور درج فہرست قبائل (ایس ٹی) کے امیدوار اس فیس سے مستثنیٰ ہیں۔

(ب) کاتب کی تفصیلات، معاون آلات اور بڑے فونٹ میں سوالیہ پرچہ (مین امتحان کے لیے) سے متعلق معلومات جمع کرانا یا اپ ڈیٹ کرنا۔

(ج) سول سروسز (مین) امتحان 2026 کے لیے کیڈر ترجیحات کو درج کرنا۔

یہ تمام معلومات بھرنے اور جمع کرانے کی سہولت 19 جون سے 28 جون 2026 تک کمیشن کی ویب سائٹ پر دستیاب ہوگی۔

امیدواروں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ سول سروسز امتحان ضوابط 2026 (مورخہ 04.02.2026) کے مطابق مین امتحان کے لیے اہل قرار پانے والے تمام امیدواروں کے لیے لازمی ہے کہ وہ اس مدت کے دوران پورٹل پر لاگ ان کریں، اپنی تفصیلات کی تصدیق یا اپ ڈیٹ کریں اور درخواست فارم جمع کرائیں تاکہ کمیشن ان کا ای-ایڈمٹ کارڈ  جاری کر سکے۔ بصورت دیگر انہیں امتحان کے اگلے مراحل میں شرکت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

جن امیدواروں نے پہلے ہی مطلوبہ دستاویزات یا معلومات اپ لوڈ کر دی ہیں اور کسی قسم کی تبدیلی یا اپ ڈیٹ درکار نہیں، انہیں بھی لازمی طور پر پورٹل پر لاگ ان کر کے تفصیلات کی تصدیق کے بعد حتمی طور پر فارم جمع کرانا ہوگا تاکہ ای-ایڈمٹ کارڈ جاری کیا جا سکے۔

امیدواروں کو یہ بھی مطلع کیا جاتا ہے کہ سی ایس (پریلیمز) امتحان 2026 کے نمبرات، کٹ آف نمبرات اورآنسورکی، صرف اس وقت کمیشن کی ویب سائٹ پر جاری کی جائے گی جب سول سروسز امتحان 2026 اور انڈین فاریسٹ سروس امتحان 2026 کا پورا عمل مکمل ہو جائے گا، یعنی حتمی نتائج کے اعلان کے بعد۔

 

گزشتہ سال 1087 آسامیوں کے مقابلے میں 14,161 امیدواروں کو سول سروسز (مین) امتحان 2025 کے لیے شارٹ لسٹ کیا گیا تھا۔ اس سال 1016 آسامیوں کے مقابلے میں 13,343 امیدواروں کو سول سروسز (مین) امتحان 2026 کے لیے شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔

اگر امیدواروں کو اس امتحان سے متعلق کسی بھی قسم کی معلومات یا وضاحت درکار ہو تو وہ کمیشن کے کال سینٹر کے نمبروں:

011-40303444 یا 011-24041001

پر صبح 9:00 بجے سے رات 8:00 بجے تک رابطہ کر سکتے ہیں۔

نتائج دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

 

 

ش  ح۔ ع ح– ف ر

Uno-8665

 


(रिलीज़ आईडी: 2273359) आगंतुक पटल : 16
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Marathi , हिन्दी , Gujarati , Tamil