وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے سنسکرت  کا ایک سبھاشتم کا اشتراک کرتے ہوئے سمجھداری اور سوچ سمجھ کر فیصلہ کرنے کی اہمیت کو اجاگر کیا

प्रविष्टि तिथि: 16 JUN 2026 8:53AM by PIB Delhi

وزیرِ اعظم نریندر موی نے کہا کہ خوشی اور خوشحالی کے دروازے، صبر، دانائی اور دور اندیشی سے رہنمائی پانے والے اقدامات کے ذریعے کھلتے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ ہر فیصلہ گہری سمجھ بوجھ اور غور و فکر کا متقاضی ہوتا ہے، کیونکہ کامیابی انہی قدموں پر استوار ہوتی ہے جو سوچ سمجھ کر اور نتائج کا جائزہ لینے کے بعد اٹھائے جائیں۔

انہوں نے جو سنسکرت سبھاشتم شیئر کیا، وہ یہ ہے:

 

सहसा विदधीत न क्रियामविवेकः परमापदां पदम्।

वृणते हि विमृश्यकारिणं गुणलुब्धाः स्वयमेव सम्पदः॥

 

یہ سبھاشِتم اس بات کی تعلیم دیتا ہے کہ کسی بھی کام کو بغیر سوچے سمجھے شروع نہیں کرنا چاہیے، کیونکہ جلد بازی یا غور و فکر کے بغیر کیا گیا عمل بڑی مصیبت اور نقصان کا سبب بن سکتا ہے۔ اس کے برعکس، کامیابی اور خوشحالی خود بخود اُس شخص کا ساتھ دیتی ہے جو ہر قدم سوچ سمجھ کر اور دور اندیشی کے ساتھ اٹھاتا ہے۔

وزیرِ اعظم نریندر مودی نے ایکس پر لکھا:

‘‘صبر، دانائی اور دور اندیشی کے ساتھ انجام دیے گئے کام ہی خوشی اور خوشحالی کے دروازے کھولتے ہیں۔ اس لیے ہر فیصلے میں مکمل سمجھ داری ضروری ہے، کیونکہ سوچ سمجھ کر اٹھایا گیا قدم ہی کامیابی کی بنیاد بنتا ہے۔’’

 

सहसा विदधीत न क्रियामविवेकः परमापदां पदम्।

वृणते हि विमृश्यकारिणं गुणलुब्धाः स्वयमेव सम्पदः॥

 

 

ش  ح۔ ع ح– ف ر

Uno-8664

 


(रिलीज़ आईडी: 2273358) आगंतुक पटल : 17
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Marathi , हिन्दी , Manipuri , Assamese , Bengali , Punjabi , Gujarati , Odia , Tamil , Telugu , Kannada , Malayalam