وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav

بہار کے وفد نے یووا سنگم فیز فور کے تحت پنجاب کی بھرپور ورثہ، حکمرانی اور شہری منصوبہ بندی کی عمدگی کا مشاہدہ کیا

प्रविष्टि तिथि: 15 JUN 2026 6:52PM by PIB Delhi

یووا سنگم فیز فور پروگرام کے تحت بہار سے ایک طلبہ وفد پنجاب کا دورہ کیا۔ یہ دورہ گذشتہ ہفتے ہفتہ (13 جون 2026) کو مکمل ہوا۔ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (آئی ٹی) پٹنہ کی قیادت میں، شرکا نے پنجاب کا تعلیمی اور ثقافتی دورہ کیا، جس کی میزبانی انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (آئی ٹی) روپڑ نے کی۔

وفد نے گذشتہ بدھ (10 جون 2026) کو لوک بھون، چندی گڑھ میں پنجاب کے گورنر جناب گلاب چند کتاریہ سے بھی ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران، گورنر نے شرکا کو بھارت کی ثقافتی تنوع کو اپناتے ہوئے، قوم کی تعمیر میں فعال کردار ادا کرنے اور قومی اتحاد کے جذبے کو مضبوط کرنے کی ترغیب دی۔ انھوں نے ملک کے مستقبل کی تشکیل اور خطوں کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دینے میں نوجوانوں کی شرکت کی اہمیت پر زور دیا۔ اس سیشن نے قیادت، عوامی خدمت اور ذمہ دار شہریت کے بارے میں قیمتی بصیرت فراہم کی۔

اپنے قیام کے دوران، مندوبین نے پنجاب اور چندی گڑھ کے کئی مشہور مقامات کا دورہ کیا اور خطے کی ثقافتی ورثہ، شہری منصوبہ بندی کی کام یابیوں اور تاریخی اہمیت سے براہ راست واقفیت حاصل کی۔ شرکا نے مشہور سکھنا جھیل کا دورہ کیا، جو چندی گڑھ کی سب سے نمایاں نشانیوں میں سے ایک ہے اور شہر کی منصوبہ بند ترقی کا لازمی حصہ ہے۔ اس دورے نے شرکا کو قدرتی مناظر کے شہری ڈیزائن اور عوامی مقامات کے ہم آہنگ انضمام کی قدر کرنے کا موقع دیا۔

وفد نے ستلج دریا کے کنارے واقع تاریخی ہڑپہ آثار قدیمہ کے مقام روپڑ (روپ نگر) کا بھی دورہ کیا۔ اس مقام نے شرکا کو ملک کی قدیم تہذیب اور آثار قدیمہ کے ورثے کے بارے میں قیمتی بصیرت فراہم کی۔ وفد نے بھگت سنگھ کے آبائی گھر کا بھی دورہ کیا۔

یووا سنگم کے تجرباتی تعلیمی حصے کے طور پر، مندوبین نے چندی گڑھ کے مشہور سیکٹر 17 پلازہ اور دیگر شہری نشانات کی سیر کی، اور بھارت کے پہلے منصوبہ بند شہر کے وژن اور منصوبہ بندی کے اصولوں کی بصیرت حاصل کی۔ شرکا نے مشاہدہ کیا کہ کس طرح سوچ سمجھ کر شہری ڈیزائن، عوامی انفراسٹرکچر اور شہری جگہیں پائیدار اور جامع ترقی میں کردار ادا کرتی ہیں۔

وزارت تعلیم کے محکمہ اعلیٰ تعلیم نے ایک بھارت شریشٹھ بھارت پروگرام کے تحت یووا سنگم فیز VI پہل شروع کی، جس کا مقصد قومی یکجہتی کو فروغ دینا اور ملک کے نوجوانوں کے درمیان عوامی روابط کو مضبوط بنانا ہے۔ یہ پروگرام 22 جوڑے ہوئے ریاستوں اور یونین ٹیریٹریز کے شرکا کو بھارت کی متنوع ثقافتی روایات، تعلیمی اداروں، جدت کے ایکو سسٹم اور ترقیاتی اقدامات سے جڑنے کے مواقع فراہم کرتا ہے، جس سے تنوع کے درمیان قوم کی یکجہتی کی قدر کو مزید گہرا کیا جاتا ہے۔

***

(ش ح – ع ا)

U. No. 8650


(रिलीज़ आईडी: 2273224) आगंतुक पटल : 13
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Punjabi , Tamil