ریلوے کی وزارت
بھارتی ریلوے نے شمالی ریلوے کے انبالہ ڈویژن کے لیے 201 کروڑ روپے کے “کَوَچ” منصوبے کو منظوری دی
کَوَچ نظام کے نفاذ کے تحت انبالہ کینٹ–لُدھیانہ، کالکا–چنڈی گڑھ–نیو مورِنڈا–ساہنیوَال اور ہریانہ، پنجاب اور ہماچل پردیش کے دیگر اہم راستوں کا احاطہ کیا جائے گا
प्रविष्टि तिथि:
15 JUN 2026 2:27PM by PIB Delhi
بھارتی ریلوے نے شمالی ریلوے کے انبالہ ڈویژن میں ، باقی بچے براڈ گیج سیکشنوں پر “کَوَچ” نظام نصب کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ یہ ایک بڑا قدم ہے ، جو ریلوے کی حفاظت کو مزید مستحکم کرنے کی خاطر اٹھایا گیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت ، مجموعی طور پر 811 روٹ کلومیٹر کا احاطہ کیا جائے گا اور اس پر تقریباً 201 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔ یہ منصوبہ کَوچ نظام کے تحت ایل ٹی ای پر مبنی اعلیٰ صلاحیت والے مواصلاتی نظام کے ساتھ منظور کیا گیا ہے ،جو بھارتی ریلوے کے باقی ماندہ روٹس پر نصب کیا گیا ہے۔
منظور شدہ کام انبالا ڈویژن کے اہم ریل روٹس کا احاطہ کرے گا ، جن میں انبالا کنٹونمنٹ-لدھیانہ ، کالکا-چنڈی گڑھ-نیو مورینڈا-ساہنیوا ، سرہند-دولت پور چوک ، راج پورہ-بھٹنڈا-شری گنگا نگر اور لدھیانہ-دھوری-جکھال سیکشن شامل ہیں ۔
یہ روٹس ہریانہ ، پنجاب اور ہماچل پردیش کی ریاستوں کو جوڑنے والے اہم ریل کاریڈور کے طور پر کام کرتے ہیں ۔ وہ بڑی تعداد میں مسافروں اور مال بردار ٹریفک کو سنبھالتے ہیں اور پورے خطے میں لوگوں اور سامان کی نقل و حرکت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔
کَوچ دیسی ساختہ ایک خود کار ریل حفاظتی (اے ٹی پی) نظام ہے ، جسے آپریشنل سیفٹی کو بڑھانے کے لیے تیار کیا گیا ہے ۔ یہ سگنل پاسنگ ایٹ ڈینجر (ایس پی اے ڈی) کو روکنے میں مدد کرتا ہے ، جو غیر محفوظ حالات سے بچنے کے لیے ضرورت پڑنے پر خود بخود بریک لگاتا ہے ، نازک حالات میں ٹرین کی رفتار کو کنٹرول کرتا ہے اور حادثےکے خطرے کو نمایاں طور پر کم کرتا ہے ۔
بھارتی ریلوے زیادہ بھیڑ بھاڑ والے اور حکمت عملی کے لحاظ سے اہمیت کےحامل اہم راستوں پر حفاظت ، اعتماد اور صلاحیت کو بہتر بنانے کی اپنی جاری کوششوں کے تحت اپنے نیٹ ورک میں کوچ کا بتدریج اضافہ کر رہا ہے ۔
***
ش ح ۔ ش م ۔ ع ا
U.No. 8620
(रिलीज़ आईडी: 2272968)
आगंतुक पटल : 20