وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

 وزیر اعظم نے مختلف شعبوں میں خواتین کی قیادت میں ترقی کو مزید فروغ دینے کے لیے حکومت کی کوششوں پر زور دیا

 وزیر اعظم نے سنسکرت کا ایک سبھاشِتم  بھی شیئر کیا، جس میں اس بات پر روشنی ڈالی گئی ہے کہ ناری شکتی ،ملک کی تعمیر کی بنیاد اور حقیقی طاقت کا مظہر ہے

प्रविष्टि तिथि: 12 JUN 2026 12:39PM by PIB Delhi

 وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ گزشتہ بارہ برسوں کے دوران حکومت نے خواتین کی قیادت میں ترقی کو فروغ دینے کے لیے مسلسل کام کیا ہے، جس کے مثبت نتائج مختلف شعبوں میں نمایاں طور پر نظر آ رہے ہیں۔  انہوں نے کہا کہ مالی شمولیت، کاروباری سرگرمیوں، تعلیم، صحت، صفائی، رہائش، کھیل، سائنس اور حکمرانی سمیت متعدد شعبوں میں خواتین نمایاں کردار ادا کر رہی ہیں۔

وزیر اعظم نے زور دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کی تمام کوششیں  وقار، مواقع کی فراہمی اور خواتین کو بااختیار بنانے کے اصولوں پر مبنی ہیں۔ ان کے مطابق ان اقدامات نے ایسا سازگار ماحول پیدا کیا ہے جہاں خواتین اپنی بھرپور صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر ملک کی تعمیر و ترقی میں مزید مؤثر کردار ادا کر رہی ہیں۔

وزیر اعظم نے اس بات پر خصوصی مسرت کا اظہار کیا کہ بھارت کی ناری شکتی  سائنس، خلائی تحقیق اور اختراعات جیسے شعبوں میں اپنی نمایاں شناخت قائم کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈرون ٹیکنالوجی جیسے ابھرتے ہوئے شعبوں میں خواتین کی بڑھتی ہوئی شمولیت نہ صرف نئے مواقع پیدا کر رہی ہے بلکہ ملک بھر میں ترقی کے منظرنامے کو بھی نئی سمت دے رہی ہے۔

 

انہوں نے بتایا کہ حکومت  سیلف ہیلپ گروپس  کی بھرپور سرپرستی کر رہی ہے، جو خواتین کو مالی طور پر خود مختار بنانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

وزیر اعظم نے سنسکرت کا ایک سبھاشتم  بھی شیئر کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی ناری شکتی  ملک کی تعمیر کی بنیاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہماری مائیں، بہنیں اور بیٹیاں اپنی غیر معمولی صلاحیتوں اور مہارتوں کے ذریعے ہر شعبے میں ماں بھارتی  کا وقار بلند کر رہی ہیں۔

 وزیر اعظم نے ایکس پر سلسلہ وار پوسٹس میں کہا:

‘‘گزشتہ 12 برسوں کے دوران این ڈی اے حکومت نے خواتین کی قیادت میں ترقی کو فروغ دینے کے لیے مسلسل کام کیا ہے، اور اس کے نتائج مختلف شعبوں میں واضح طور پر دکھائی دیتے ہیں۔

مالی شمولیت، کاروباری سرگرمیوں، تعلیم، صحت، صفائی، رہائش، کھیل، سائنس اور حکمرانی سمیت مختلف شعبوں میں خواتین نمایاں کردار ادا کر رہی ہیں۔

این ڈی اے حکومت کی تمام کوششیں وقار، مواقع کی فراہمی اور خواتین کو بااختیار بنانے پر مبنی ہیں۔ ان اقدامات نے ایسا ماحول فراہم کیا ہے جہاں خواتین اپنی مکمل صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہوئے ملک کی تعمیر میں مزید مضبوط کردار ادا کر رہی ہیں۔

  #12YearsOfNariShakti ’’

‘‘مجھے اس بات پر خاص طور پر خوشی ہے کہ بھارت کی ناری شکتی سائنس، خلائی تحقیق اور اختراعات جیسے شعبوں میں اپنی نمایاں شناخت قائم کر رہی ہے۔ ڈرون ٹیکنالوجی جیسے ابھرتے ہوئے شعبوں میں ان کی بڑھتی ہوئی شمولیت نئے مواقع پیدا کر رہی ہے اور ملک بھر میں ترقی کے منظرنامے کو نئی جہت دے رہی ہے۔ ہماری حکومت سیلف ہیلپ گروپس  کی فعال طور پر معاونت کر رہی ہے، جو خواتین کو مالی طور پر خود مختار بنانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

#12YearsOfNariShakti’’

 

 

‘‘بھارت کی ناری شکتی ملک کی تعمیر کی بنیاد ہے۔ آج ہماری مائیں، بہنیں اور بیٹیاں اپنی غیر معمولی صلاحیتوں اور مہارتوں کے ذریعے ہر شعبے میں ماں بھارتی کا وقار بلند کر رہی ہیں۔

ناری ترَیلوکیہ جننی

ناری ترَیلوکیہ روپنی۔

ناری تری بھونادھارا

ناری شکتی سوروپنی

#12YearsOfNariShakti’’

 

خاتون ، تینوں جہان کی ماں ہے۔ وہ تینوں جہان کی حقیقی صورت ہے۔ وہ پوری کائنات کی بنیاد ہے اور قوت و طاقت کا حقیقی مظہر ہے۔

 

 

 

****

 

) ش ح ۔ع ح۔ص ج)

U.No. 8327  

 

 


(रिलीज़ आईडी: 2272043) आगंतुक पटल : 20
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Bengali , Bengali-TR , Assamese , Punjabi , Gujarati , Tamil , Telugu , Kannada , Malayalam