الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ڈیجی لاکر کی بڑے پیمانے پر توسیع


ملک بھر کے لاکھوں صارفین کے لیے بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں اب لائیو ہیں

प्रविष्टि तिथि: 10 JUN 2026 9:15PM by PIB Delhi

‘ڈیجیٹل انڈیا’ پروگرام کے تحت ہندوستان کے معروف ڈیجیٹل ڈاکیومنٹ والیٹ ‘ڈیجی لاکر’ نے ملک بھر کی 68 بجلی تقسیم کرنے والی کمپنیوں (ڈسکامز) اور بجلی کے محکموں کو کامیابی کے ساتھ اپنے پلیٹ فارم پر شامل کر لیا ہے۔

اس بڑ ے انضمام  کے بعد اب 35 ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں کے بجلی صارفین براہِ راست ڈیجی لاکر ایپ کے اندر اپنے بجلی کے بلوں کو محفوظ طریقے سے دیکھ اور حاصل کر سکتے ہیں۔ اس سے ضروری یوٹیلیٹی دستاویزات کے انتظام میں صارفین کو بڑی سہولت، آسانی اور کارکردگی حاصل ہوگی۔ اس مہم میں شامل اداروں میں سرکاری بجلی تقسیم کار کمپنیاں، میونسپل کارپوریشن کے بجلی کے محکمے اور نجی تقسیم کار کمپنیاں شامل ہیں، جو ملک بھر کے لاکھوں صارفین کو خدمات فراہم کر رہی ہیں۔

ڈیجی لاکر کے ذریعے بجلی کے بل دستیاب ہونے سے، صارفین جب بھی ضرورت ہو اپنے تازہ ترین بل ڈیجیٹل طور پر حاصل کر سکتے ہیں۔ اب انہیں ای میلز میں بل تلاش کرنے، کاغذی کاپیاں سنبھال کر رکھنے یا سروس پرووائیڈر کے دفاتر جانے کی ضرورت نہیں رہے گی۔ یہ نظام اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ صارفین کو ایک محفوظ اور قابلِ اعتماد پلیٹ فارم کے ذریعے ان کے متعلقہ بجلی فراہم کرنے والے اداروں سے براہِ راست تصدیق شدہ دستاویزات حاصل ہوں۔

ڈیجی لاکر پر اپنا بجلی کا بل حاصل کرنے کے طریقے کی مرحلہ وار ویڈیو گائیڈ دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں: https://www.youtube.com/watch?v=s8zl_kK_1sk

ڈیجی لاکر پر لائیو ہونے والے کچھ اہم سرکاری اور نجی ادارے:

  1. دکشنانچل ودیت وترن نگم لمیٹڈ
  2. مدھیانچل ودیت وترن نگم لمیٹڈ
  3. پشچمانچل ودیت وترن نگم لمیٹڈ
  4. بنگلور الیکٹرسٹی سپلائی کمپنی لمیٹڈ
  5. دکشن ہریانہ بجلی وترن نگم
  6. جھارکھنڈ بجلی وترن نگم لمیٹڈ
  7. بی ایس ای ایس راجدھانی پاور لمیٹڈ
  8. بی ایس ای ایس یمنا پاور لمیٹڈ
  9. چنڈی گڑھ پاور ڈسٹری بیوشن لمیٹڈ
  10. نوئیڈا پاور کمپنی لمیٹڈ  اور دیگر کمپنیاں۔

ہندوستان کے ڈیجیٹل یوٹیلیٹی ایکو سسٹم کو مضبوط بنانا

68 بجلی کمپنیوں کا ڈیجی لاکر سے جڑنا شہریوں کے اہم دستاویزات کو ایک محفوظ ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر آسانی سے دستیاب کرانے کی کوششوں میں ایک بڑا سنگِ میل ہے۔ جیسے جیسے ڈیجی لاکر کا یہ نیٹ ورک وسیع ہو رہا ہے، شہریوں کو سرکاری اور عوامی خدمات کی دستاویزات تک آسان رسائی ملے گی، اور دوسری طرف اداروں کے لیے بھی ڈیجیٹل خدمات کی فراہمی کا نظام بہتر اور تیز رفتار ہو جائے گا۔

 

****

ش ح۔ ع ح۔ ج

UNO-8263


(रिलीज़ आईडी: 2271528) आगंतुक पटल : 6
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Tamil , Telugu