وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیراعظم نے صحافی اور مصنف جناب اجے سنگھ کا ایک مضمون شیئر کیا، جس میں معاشرے کے کمزور طبقات کا احاطہ کرنے والی سماجی بہبود کی اسکیموں پر روشنی ڈالی گئی ہے

प्रविष्टि तिथि: 10 JUN 2026 10:32PM by PIB Delhi

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے صحافی اور مصنف جناب اجے سنگھ کا تحریر کردہ ایک مضمون شیئر کیا ہے۔

اس مضمون میں جناب نریندر مودی کو مسلسل مدتوں میں ہندوستان کے سب سے طویل عرصے تک خدمات انجام دینے والے جمہوری طور پر منتخبہ وزیراعظم بنے رہنے کے لئے سراہا گیا ہے۔ مضمون میں معاشرے کے کمزور طبقات کا احاطہ کرنے اور لوگوں کے سب سے اہم مسائل کو حل کرنے کے لیے وزیراعظم مودی کی سماجی بہبود کی اسکیموں کی تعریف کی گئی ہے۔

وزیراعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر پوسٹ کیا:

"مسلسل مدتوں میں ہندوستان کے سب سے طویل عرصے تک خدمات انجام دینے والے جمہوری طور پر منتخب وزیراعظم بنے رہنے کے لئے پی ایم @narendramodi کی ستائش کرتے ہوئے، جناب اجے سنگھ نے اپنے مضمون میں لکھا ہے کہ پی ایم مودی ہندوستان کی ذہانت اور صلاحیت کی پہچان ہیں اور انہوں نے ملک کی سیاسی سوچ کو بدل کر رکھ دیا ہے۔ وہ معاشرے کے کمزور طبقات کا احاطہ کرنے اور لوگوں کے سب سے اہم مسائل کو حل کرنے کے لیے پی ایم مودی کی سماجی بہبود کی اسکیموں کی تعریف کرتے ہیں۔"

****

ش ح۔ ع ح۔ ج

Uno-8048


(रिलीज़ आईडी: 2271469) आगंतुक पटल : 6
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Bengali , Gujarati , Tamil , Telugu , Malayalam