ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت
مرکزی وزیر جناب جینت چودھری نے ہند-ماریشس بین حکومتی نقل و حرکت کی شراکت داری کے تحت 14 ہندوستانی کارکنان کو ماریشس روانہ کیا
ہند-ماریشس جی 2 جی موبلٹی پارٹنرشپ میں تیزی
یہ پہل ہندوستان کے عالمی ورک فورس موبلٹی ایجنڈے میں اہم سنگ میل ہے اور ماریشس کے ساتھ دو طرفہ تعاون کو مضبوط کرنےوالا ہے
منتخب امیدوار اتر پردیش،بہار،ہماچل پردیش،منی پور،راجستھان،ہریانہ،پنجاب سے تعلق رکھتے ہیں
प्रविष्टि तिथि:
10 JUN 2026 5:53PM by PIB Delhi
ہنر مندی اور انٹرپرینیورشپ کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) اور حکومت ہند کے وزیر مملکت برائے تعلیم جناب جینت چودھری نے جمہوریہ ہند اور جمہوریہ ماریشس کے درمیان قائم حکومت سے حکومت (جی 2 جی) لیبر موبلٹی فریم ورک کے تحت ماریشس کے لیے منتخب ہونے والے 14 ہندوستانی ہنر مند مزدوروں کے دستے کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔
یہ روانگی ہندوستانی مزدوروں کے پہلے بیچ کی کامیاب تقرری کے ضمن میں ہوئی ہے جو پہلے ہی ماریشس کا سفر کر چکے ہیں اور اس پروگرام کے تحت روزگار شروع کر چکے ہیں۔ مزید 14 مزدوروں کے جانے اور 33 اضافی امیدواروں کے فی الحال ورک پرمٹ اور دستاویزات کی تیاری کے عمل سے گزرنے کے ساتھ،یہ پہل مستقل طور پر حکومت کی حمایت یافتہ شفاف فریم ورک کے تحت ہندوستانی نوجوانوں کے لیے بیرون ملک روزگار کے منظم مواقع پیدا کر رہی ہے۔
روانہ ہونے والے امیدواروں سے خطاب کرتے ہوئے ہنر مندی کے فروغ اور انٹرپرینیورشپ کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) اور حکومت ہند کے وزیر مملکت برائے تعلیم جناب جینت چودھری نے کہا: "ہندوستان کی ہنر مند افرادی قوت کو اپنی صلاحیتوں،پیشہ ورانہ مہارت اور موافقت کے لیے دنیا بھر میں تیزی سے شناخت مل رہی ہے۔ ہند-ماریشس موبلٹی پارٹنرشپ کی بڑھتی ہوئی رفتار اس اعتماد کی عکاسی کرتی ہے جو عالمی آجرین ہندوستانی صلاحیتوں میں رکھتے ہیں۔ یہ مزدور اپنے ساتھ نہ صرف پیشہ ورانہ مہارتیں لے کر جاتے ہیں بلکہ ایک ایسے نوجوان ہندوستان کی خواہشات بھی رکھتے ہیں جو عالمی معیشت میں شراکت کرنے کے لیے تیار ہے۔ بین حکومتی قابل اعتماد شراکت داری کے ذریعے،ہم بین الاقوامی روزگار کے لیے محفوظ،شفاف اور آرزومند راستے بنا رہے ہیں اور اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ ہندوستانی کارکن تیزی سے بدلتی ہوئی دنیا میں کامیاب ہونے اور ترقی کرنے کے لیے تیار ہوں۔
ہند-ماریشس لیبر موبلٹی پارٹنرشپ کو مئی 2023 میں جمہوریہ ہند اور جمہوریہ ماریشس کے درمیان مزدوروں کے روزگار سے متعلق مفاہمت نامے کے تحت نافذ کیا جا رہا ہے۔ اس فریم ورک کا مقصد دونوں ممالک کے قوانین اور لیبر کے معیارات کے مطابق بھرتی،کارکنوں کی فلاح و بہبود،شفافیت اور منظم نقل و حرکت کے راستوں کو آسان بنانا ہے۔
روانہ ہونے والے امیدوار ملک بھر کی سات ریاستوں سے تعلق رکھتے ہیں جس سے اس پروگرام کی پورے ہندوستان میں رسائی کی نمائندگی ہوتی ہے۔اس منتخب گروپ میں اتر پردیش سے چھ،بہار اور ہماچل پردیش سے دو اور منی پور،راجستھان،ہریانہ اور پنجاب سے ایک امیدوار شامل ہیں۔ امیدوار ریٹیل آپریشن،لاجسٹکس،کسٹمر سروس،ہاسپیٹلٹی اور تکنیکی تجارت میں تجربہ رکھتے ہیں،جو ہندوستان کی ہنر مند افرادی قوت کے تنوع اور معیار کی عکاسی کرتا ہے۔
اس پروگرام کو این ایس ڈی سی کی طرف سے سہولت فراہم کی گئی ہے،جسے جولائی 2025 میں ماریشس کے اقتصادی ترقیاتی بورڈ (ای ڈی بی) کو اس دو طرفہ لیبر موبلٹی پہل کو عملی جامہ پہنانے میں مدد کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔ آغاز کے بعد سے،اس پروگرام میں سپر یو ماریشس کی طرف سے ابتدائی مانگ دیکھی گئی ہے،جو ملک کی معروف ریٹیل چین میں سے ایک ہے،جس میں شیلف ورکر،کیشیئر،باورچی اور الیکٹریشن سمیت مختلف کرداروں میں ہنر مند ہندوستانی کارکنوں کی مانگ کی گئی ہے۔
منتخب امیدوار سپر یو ماریشس میں ریٹیل آپریشن،انوینٹری مینجمنٹ،کسٹمر سروس،کھانا پکانے اور الیکٹریکل سروس سمیت متعدد شعبوں میں کام کریں گے۔ وہ تین سالہ روزگار کے معاہدوں کے تحت مشغول ہوں گے جس میں تقریبا 4 لاکھ-4.5 لاکھ روپے کے سالانہ معاوضے کے پیکیج کے ساتھ ساتھ کمپنی کی اعانت سے رہائش،مقامی نقل و حمل،اوور ٹائم،ورک پرمٹ،طبی کوریج اور دیگر قانونی فوائد کی پیش کش شامل ہے۔
ان مواقع سےہندوستانی ملازمین کے لیے محفوظ،شفاف اور بیرون ملک روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے پروگرام کے عزم کی نشاندہی ہوتی ہے، جبکہ بین الاقوامی لیبر مارکیٹ میں ان کی فلاح و بہبود،پیشہ ورانہ ترقی اور طویل مدتی کریئر کی ترقی کو یقینی بناتے ہیں۔
یہ پہل ہنر مند ہندوستانی صلاحیتوں کی بڑھتی ہوئی عالمی مانگ کو اجاگر کرتی ہے اور نوجوانوں کو بین الاقوامی لیبر مارکیٹ میں مواقع کے لیے تیار کرنے میں صنعت سے منسلکہ ہنر مندی کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے۔ اس طرح کی کوششیں مہارت،روزگار اور افرادی قوت کی تیاری کے ذریعے وکست بھارت کے وژن کو آگے بڑھاکرایک قابل اعتماد عالمی ٹیلنٹ پارٹنر کے طور پر ہندوستان کی پوزیشن کو مضبوط کرنے میں معاون ہیں۔
اس تقریب میں ہنر مندی کے فروغ اور انٹرپرینیورشپ کی وزارت (ایم ایس ڈی ای) کے ایڈیشنل سکریٹری جناب نرنجن کمار سدھانسو نے بھی پروگرام سے وابستہ عہدیداروں کے ساتھ شرکت کی۔


*****
(ش ح۔ م ش ع۔ت ا)
U. No.8233
(रिलीज़ आईडी: 2271273)
आगंतुक पटल : 12