سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

انڈین چیمبر آف کامرس (آئی سی سی)کے وفد کی مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ سے ملاقات



صنعتی ادارے نے ممبر کمپنیوں کے ذریعے مغربی بنگال میں  ایک لاکھ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کو فروغ دیے جانے  سے متعلق  منصوبوں کا خاکہ پیش کیا

प्रविष्टि तिथि: 10 JUN 2026 5:00PM by PIB Delhi

 انڈین چیمبر آف کامرس(آئی سی سی) کے ایک وفد، جس کی قیادت اس کے صدر برج بھوشن اگروال نے کی، نے نئی دہلی میں مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) برائے سائنس و ٹیکنالوجی، ارضیاتی علوم، اور وزیرِ اعظم  کےدفتر، محکمہ جوہری توانائی، محکمہ خلا، عملہ، عوامی شکایات و پنشن کے وزیر مملکت  ڈاکٹر جتیندر سنگھ سے ملاقات کی۔ وفد نے انہیں مغربی بنگال میں تنظیم کی سرمایہ کاری سے متعلق اقدامات سے آگاہ کیا اور ریاست کی ترقی  اور پیش رفت کے ایجنڈے کی حمایت کے لیے مرکزی حکومت اور ریاستی حکومت کے ساتھ تعاون کی خواہش کا اظہار کیا۔

ملاقات کے دوران انڈین چیمبر آف کامرس(آئی سی سی) نے بتایا کہ وہ اپنی رکن کمپنیوں کے ذریعے مغربی بنگال میں  ایک لاکھ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر کام کر رہا ہے۔ تنظیم کے مطابق یہ مجوزہ سرمایہ کاری ریاست کی اقتصادی صلاحیت اور طویل مدتی ترقی کے مواقع پر صنعتی اعتماد کی عکاسی کرتی ہے۔

وفد نے یہ بھی کہا کہ مغربی بنگال میں اس وقت ایک نئی امید اور مثبت ماحول دیکھنے میں آ رہا ہے، جو ان کے مطابق اقتصادی ترقی کو تیز کرنے اور ریاست کو سرمایہ کاری کے اہم مرکز کے طور پر مزید مستحکم کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔ انڈین چیمبر آف کامرس(آئی سی سی) نے اس بات پر زور دیا کہ صنعت، مرکزی حکومت اور ریاستی انتظامیہ کے درمیان مسلسل رابطہ اور تعاون سرمایہ کاری اور کاروباری سرگرمیوں کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

آگے بڑھتے ہوئے، تنظیم نے ڈاکٹر جتیندر سنگھ، مختلف مرکزی وزارتوں اور حکومتِ مغربی بنگال کے ساتھ قریبی تعاون کے ذریعے سرمایہ کاری کو فروغ دینے، صنعتی ترقی کی حمایت کرنے اور ریاست کے ترقیاتی منصوبوں میں  تعاون فراہم کرنے کی  خواہش ظاہر کی۔ یہ مجوزہ اشتراک ادارہ جاتی ہم آہنگی کو مضبوط بنانے اور ترقیاتی اقدامات میں صنعت کی زیادہ شمولیت کو فروغ دینے پر مرکوز ہوگا۔

یہ ملاقات صنعت اور حکومت کے درمیان شراکت داری کو مضبوط بنانے اور علاقائی اقتصادی ترقی کے لیے نجی سرمایہ کاری کو بروئے کار لانے کی جاری کوششوں کی عکاسی کرتی ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ انڈین چیمبر آف کامرس(آئی سی سی)بھارت کے قدیم ترین چیمبرز آف کامرس میں سے ایک ہے، جس کا صدر دفتر کولکاتا میں ہے اور جس کی بنیاد 1925 میں گھنشیام داس برلا  اور اس دور کے دیگر صنعتکاروں نے رکھی تھی۔

 

تصویر: انڈین چیمبر آف کامرس(آئی سی سی) کے وفد، جس کی قیادت اس کے صدر برج بھوشن اگروال نے کی، بدھ کے روز نئی دہلی میں مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ سے ملاقات کرتے ہوئے   

 

*****

 

(ش ح  ۔ م م ع۔م ذ)

U. No. 8228 


(रिलीज़ आईडी: 2271257) आगंतुक पटल : 11
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Tamil