ریلوے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

محبوب نگر-سکندرآباد-میڈچل ریلوے سیکشن پر الیکٹرک ٹریکشن نظام کو بہتر اور مضبوط بنایا جائے گا

प्रविष्टि तिथि: 08 JUN 2026 6:03PM by PIB Delhi

بھارتی ریلوے نے جنوبی وسطی ریلوے کے محبوب نگر-سکندرآباد-میڈچل ریلوے سیکشن پر ٹرین آپریشن کو مزید مؤثر بنانے کے لئے ایک اہم منصوبے کی منظوری دی ہے۔اس منصوبے کے تحت موجودہ 1x25کے وی الیکٹرک ٹریکشن سسٹم کو جدید 2x25 کے وی سسٹم میں اپ گریڈ کیا جائے گا۔ تقریباً 141 کلومیٹر طویل اس ریلوے سیکشن پر یہ کام 285.01 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا۔

یہ منصوبہ بھارتی ریلوے کی اُن کوششوں کا حصہ ہے جن کا مقصد ملک کے مصروف ریلوے راستوں کی گنجائش میں اضافہ کرنا ہے۔ 2x25 کے وی سسٹم کے نفاذ سے ٹرینوں کو زیادہ مستحکم اور بہتر بجلی کی فراہمی حاصل ہوگی، جس سے ریلوے آپریشن مزید ہموار، محفوظ اور قابلِ اعتماد بنے گا۔

محبوب  نگر-سکندرآباد-میڈچل سیکشن ملک کے اہم ہائی ڈینسٹی نیٹ ورک (ایچ ڈی این) روٹس میں شامل ہے اور یہ دھرم ورم-ڈون-محبوب نگر-سکندرآباد-میڈچل-مدکھیڑ-اندور-اجمیر ریلوے کوریڈور کا حصہ ہے، جہاں بڑی تعداد میں مسافر اور مال گاڑیاں چلتی ہیں۔

منصوبہ مکمل ہونے کے بعد اس روٹ پر ٹرینوں کی آمدورفت میں مزید بہتری آئے گی۔ مال گاڑیوں کی نقل و حرکت آسان ہوگی، جس سے مال برداری کی رفتار اور صلاحیت دونوں میں اضافہ ہوگا۔ اس کے ساتھ ساتھ علاقے میں تجارت، صنعت اور معاشی سرگرمیوں کو بھی فروغ ملے گا۔

یہ منصوبہ بھارتی ریلوے کے جدید اور مستقبل کی ضروریات کے مطابق ریلوے نیٹ ورک کو مضبوط بنانے کے عزم کو مزید مستحکم کرتا ہے، جس سے مسافروں اور صنعتی شعبے دونوں کو فائدہ پہنچے گا۔

***

ش ح۔ ک ا۔ ع د

 U.NO. 8119

 

 


(रिलीज़ आईडी: 2270381) आगंतुक पटल : 10
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Gujarati , Odia , Tamil , Kannada