خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
مرکزی وزیر محترمہ اَنّ پورنا دیوی نے بھارتی خواتین فٹ بال ٹیم کو ایس اے ایف ایف ویمن چیمپئن شپ 2026 جیتنے پر مبارکباد دی
प्रविष्टि तिथि:
07 JUN 2026 11:55AM by PIB Delhi
خواتین اور بہبودِ اطفال کی مرکزی وزیر محترمہ اَنّ پورنا دیوی نے بھارتی خواتین فٹ بال ٹیم کو ایس اے ایف ایف ویمن چیمپئن شپ 2026 کا خطاب جیتنے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے ۔
’ ایکس ‘ پر ایک پوسٹ میں ، مرکزی وزیر نے کہا کہ بھارت کی بیٹیوں نے تاریخ رقم کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری خواتین کی فٹ بال ٹیم نے ایس اے ایف ایف ویمن چیمپئن شپ 2026 جیت کر پورے ملک کا سر فخر سے بلند کیا ہے ۔ عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے الفاظ لاکھوں نوجوان کھلاڑیوں ، خاص طور پر بیٹیوں کے لیے تحریک کا باعث ہیں ۔ یہ فتح ناری شکتی ، لگن اور نئے بھارت کے اعتماد کی علامت ہے ۔
انہوں نے پوری ٹیم کو دِلی مبارکباد پیش کی اور روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔
****
) ش ح – ض ر - ع ا )
U.No. 8103
(रिलीज़ आईडी: 2270251)
आगंतुक पटल : 8