سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

حکومت ہند کی سائنس و ٹیکنالوجی  کی وزارت کے تحت محکمۂ بایو ٹیکنالوجی نے سوچھتا پکھواڑہ 2026 کا انعقاد کیا

प्रविष्टि तिथि: 08 JUN 2026 2:35PM by PIB Delhi

حکومت ہند کی سائنس وٹیکنالوجی کی وزارت کے تحت محکمۂ بایو ٹیکنالوجی(ڈی بی ٹی )، نے  حکومت ہند  کے  فلیگ شپ سوچھ بھارت مشن کے  ایک حصے  کے طور پر یکم مئی سے 15 مئی 2026 تک نئی دہلی میں اپنے ہیڈکوارٹر اور اپنی تمام خودمختار اداروں (اے آئی ایس )اور سرکاری شعبے کے اداروں (پی ایس یو) میں ‘‘سوچھتا پکھواڑا 2026’’ کا انعقاد کیا۔یہ سوچھتا پکھواڑا حکومت ہند کی  کابینہ سیکریٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ رہنما خطوط اور شیڈول کے مطابق منعقد کیا گیا۔

سوچھتا پکھواڑا 2026 کا آغاز یکم مئی 2026 کو ڈی بی ٹی، سی جی او کمپلیکس، نئی دہلی میں حلف برداری کی ایک تقریب سے ہوا، جس میں محکمہ کے افسران اور اہلکاروں نے شرکت کی۔ اجتماعی طور پر حلف کی ادائیگی نے صفائی ستھرائی، نظم و ضبط اور شہری ذمہ داریوں سے وابستگی کو مزید مضبوط کیا اور آئندہ پندرہ دن کی سرگرمیوں کے لیے ایک واضح سمت متعین کی۔ اس تقریب میں لوگوں کی پُرجوش شرکت دیکھنے میں آئی اور یہ پکھواڑے کا ایک مؤثر اور حوصلہ افزا آغاز ثابت ہوا۔

اس پندرہ روزہ  صفائی مہم کے دوران ڈی بی ٹی اور اس کے خودمختار اداروں و سرکاری اداروں کی جانب سے مختلف صفائی  ستھرائی مہمات منظم اور مکمل کی گئیں، جن میں بڑی تعداد میں افراد نے حصہ لیا۔ صفائی ستھرائی، آبی تحفظ اوررضاکارانہ خدمت کو فروغ دینے والے مختلف بہترین طریقۂ کار بھی اس ایکشن پلان کے حصہ  کے طور پر شامل  کیے گئے۔

صحت کے معائنے کے کیمپس، ماحولیاتی آگاہی سے متعلق لیکچرز، دستخطی مہمات، شجرکاری مہمات، سنگل یوز پلاسٹک کے حوالے سے مہمان خصوصی کے لیکچرز، تناؤ اور دباؤ کے بندوبست سے متعلق  ورکشاپس، سیمینارز، پینٹنگ مقابلے، ویسٹ ٹو ویلتھ مقابلے، جوٹ بیگز کی تقسیم، اور لکڑی کی پیکنگ میٹریل کو دوبارہ استعمال کرتے ہوئے خوبصورت گملوں میں تبدیل کرنے جیسی سرگرمیاں اس پکھواڑے کے دوران انجام دی گئیں۔

اس کے علاوہ، قریبی سرکاری اسکول میں لیبارٹری ویسٹ مینجمنٹ، بیت الخلا اور کلاس رومز کی تزئین و آرائش سے متعلق خصوصی گفتگو بھی کی گئی۔ خودمختار اداروں کے طلبہ کی جانب سے مضمون نویسی، نظم نگاری اور نعرہ نویسی کے مقابلے بھی منعقد کیے گئے تاکہ کمیونٹی میں صفائی کے بارے میں آگاہی کو فروغ دیا جا سکے۔

پکھواڑے کی نگرانی اور رہنمائی ڈی بی ٹی کے سینئر افسران کی جانب سے کی گئی۔ شرکاء کی حوصلہ افزائی، ترغیب اور رہنمائی کے لیے جائزہ اجلاس بھی منعقد کیے گئے۔

رہنما خطوط کے مطابق بہترین کارکردگی دکھانے والے تین دفاتر کے انتخاب کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی۔ بہترین کارکردگی دکھانے والے تین ادارے درج ذیل قرار دیے گئے ہیں۔(i) بی آر آئی سی- نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اینیمل بایو ٹیکنالوجی این آئی اے بی (ii)  بی آر آئی سی نیشنل ایگرو فوڈ بایو ٹیکنالوجی انسٹی ٹیوٹ(این اے بی آئی) اور (iii)بی آر آئی سی -انسٹی ٹیوٹ آف بایو ریسورسز اینڈ سسٹین ایبل ڈیولپمنٹ(آئی بی ایس ڈی)ان اداروں کو 2 جون 2026 کو ایک باقاعدہ تقریب میں ڈی بی ٹی کے سیکریٹری کی جانب سے اعزاز سے نوازا گیا۔

 

*****

 

 (ش ح ۔م م ع ۔م ذ)

U. No.8101

 


(रिलीज़ आईडी: 2270250) आगंतुक पटल : 13
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Tamil , Telugu