وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے گجرات کے ہزیرا میں نمائش میں شرکت کی
प्रविष्टि तिथि:
05 JUN 2026 10:08PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج گجرات کے ہزیرا میں منعقدہ ایک نمائش میں شرکت کی، جہاں انہوں نے ’میک اِن انڈیا‘ پہل کے تحت دفاعی شعبے میں ملک کی بڑھتی ہوئی صلاحیتوں کا مشاہدہ کیا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ یہ نمائش دفاعی شعبے میں مقامی پیداوار اور خود انحصاری کو فروغ دینے کے لیے کی جانے والی ہدفی کوششوں کی ایک بہترین مثال ہے۔
وزیر اعظم نے X پر پوسٹ کیا:
”مجھے گجرات کے ہزیرا میں منعقدہ ایک نمائش میں شرکت کا موقع ملا، جہاں میں نے ’میک اِن انڈیا‘ کے تحت دفاعی شعبے میں ملک کی بڑھتی ہوئی صلاحیتوں کا مشاہدہ کیا۔ یہ نمائش دفاعی شعبے میں مقامی پیداوار کو فروغ دینے کی ہماری کوششوں کی ایک بہترین مثال ہے۔“
**************
ش ح۔ ف ش ع
U: 8054
(रिलीज़ आईडी: 2269707)
आगंतुक पटल : 3