نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مائی بھارت 6 جون کو تیاگ راج اسٹیڈیم میں ’یوتھ فار وکست بھارت – مائی بھارت یوتھ کنونشن‘ کا انعقاد کرے گا


جدت طرازی، قیادت اور قوم کی تعمیر کا جشن منانے کے لیے ملک بھر سے 6,000 سے زائد نوجوان شرکت کریں گے

प्रविष्टि तिथि: 05 JUN 2026 11:07AM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے اس وژن کے مطابق، جس میں نوجوانوں کو ’وکست بھارت @2047‘کے سفر کے پیچھے ایک متحرک اور کلیدی طاقت کے طور پر بااختیار بنانا شامل ہے، کھیل کود اور نوجوانوں کے اُمور کی وزارتِ  کے تحت کام کرنے والا ادارہ میرا یووا بھارت (مائی بھارت)، کل یعنی 6 جون 2026 کو دوپہر 12:00 بجے تیاگ راج اسٹیڈیم، نئی دہلی میں ’یوتھ فار وکست بھارت – مائی بھارت یوتھ کنونشن‘ کا انعقاد کرے گا۔

اس کانفرنس میں ملک بھر سے 6,000 سے زائد نوجوان شریک ہو رہے ہیں، جو مختلف شعبوں سے تعلق رکھتے ہیں۔ ان میں طالب علم، نوجوان پیشہ ور افراد ، خواتین، صنعت کار ، ڈیجیٹل مواد تخلیق کرنے والے ، نئی سوچ رکھنے والے موجد، ابھرتے ہوئے قائدین اور ممتاز کامیابیاں حاصل کرنے والے افراد شامل ہیں۔

اس تقریب کی رونق کو بڑھانے کے لیے کھیل کود اور نوجوانوں کے اُمور کے مرکزی وزیر، ڈاکٹر منسکھ مانڈویا اور دہلی کی وزیر اعلیٰ محترمہ ریکھا گپتا کے ساتھ ساتھ مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات، معزز مہمان اور نوجوانوں کے پسندیدہ رول ماڈل  شرکت کریں گے۔ یہ تقریب آج کے کامیاب لوگوں اور کل کے ہندوستان کو بنانے والے نوجوان معماروں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرے گی تاکہ ملک کی ترقی اور عوامی قیادت کے لیے ایک مشترکہ عزم پیدا کیا جا سکے۔

اس کانفرنس میں مختلف شعبوں کی نامور شخصیات کے ساتھ بات چیت کے اجلاس بھی ہوں گے، جن میں ’بوٹ‘کمپنی کے شریک بانی اور مارکیٹنگ چیف امن گپتا، اولمپک تمغہ یافتہ کھلاڑی امن سہراوت، یو پی ایس سی  کے کامیاب امیدوار اور ملک کے مشہور کنٹینٹ کریٹرز جیسے ملہار کالمبے اور آر جے رونک  کے علاوہ دیگر بااثر نوجوان شامل ہیں، جنہوں نے اپنے کام اور سماجی خدمات سے لاکھوں لوگوں کو متاثر کیا ہے۔ اس تقریب کے دوران ملک بھر کے ان ابھرتے ہوئے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی اور انہیں اعزاز سے  بھی نوازا جائے گا جنہوں نے کھیل کود، کاروبار، نظم و نسق اور کنٹینٹ کریشن کے میدان میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

اس رفتار کو مزید تقویت دیتے ہوئے، ’مائی بھارت‘اپنی اس حالیہ کامیابی کا جشن بھی منائے گا جس کے تحت اس کا نام ’ایک ہفتے میں آن لائن کوئز  میں سب سے زیادہ صارفین کی شرکت‘ کے لیے گنیز ورلڈ ریکارڈز میں درج کیا گیا ہے۔ یہ ریکارڈ ’وکست بھارت ینگ لیڈرز ڈائیلاگ‘(وی بی وائی ایل ڈی) کوئز کے ذریعے قائم ہوا۔ اس مہم میں ملک کی تمام 28 ریاستوں اور 8 مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے 50 لاکھ سے زیادہ نوجوانوں نے حصہ لیا، جبکہ سرکاری جانچ کی مدت کے دوران 3,90,812 شرکاء نے کامیابی کے ساتھ اس مقابلے کو پورا کر کے ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا۔ یہ کامیابی ’وکست بھارت @2047‘ کے وژن میں نوجوانوں کی شمولیت کی ایک غیرمتوقع مثال ہے اور اس بات کو واضح کرتی ہے کہ ملک کے نوجوان ’مائی بھارت‘ کو تعمیرِ وطن میں اپنی ’یووا شکتی‘کے بامعنی کردار کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم مانتے ہیں۔

جیسے جیسے بھارت ’وکست بھارت @2047‘ کے خواب کی طرف گامزن ہے، ’مائی بھارت یوتھ کنونشن‘ ملک کے نوجوانوں کی امنگوں، کامیابیوں اور ان کے اندر موجود تبدیلی لانے کی صلاحیتوں کے جشن کا ایک اہم ذریعہ بنے گا۔ ملک بھر سے ہزاروں انقلابی نوجوانوں کو ایک جگہ لا کر، یہ کانفرنس تعمیر وطن میں اپنا حصہ ڈالنے کے لیے ’امرت پیڑھی‘ کے مشترکہ عزم کو مزید مضبوط کرے گی اور ایک ترقی یافتہ، سب کو ساتھ لے کر چلنے والے اور خود کفیل ہندوستان کے وزیر اعظم کے خواب کو پورا کرنے میں نوجوانوں کے مرکزی کردار کو نمایاں کرے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔  ت ف۔ع ن)

U. No. 7999


(रिलीज़ आईडी: 2269204) आगंतुक पटल : 19
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: Gujarati , English , हिन्दी , Tamil , Malayalam