نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
نائب صدر جناب سی پی رادھا کرشنن نے ڈاکٹر سبھاش سی کشیپ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا
प्रविष्टि तिथि:
04 JUN 2026 9:49PM by PIB Delhi
ہندوستان کے نائب صدر جناب سی پی رادھا کرشنن نے ایوان زیریں-لوک سبھا کےسابق سکریٹری جنرل ڈاکٹر سبھاش سی کشیپ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
اپنے تعزیتی پیغام میں نائب صدر نے کہا:
‘‘ڈاکٹر سبھاش سی کشیپ جی، سابق سکریٹری جنرل لوک سبھا کے انتقال پر میں گہرے دکھ میں مبتلا ہوں۔
وہ ایک ممتاز آئینی ماہر اور نامور اسکالر تھے، جنہوں نے ہندوستان کے آئین اور پارلیمانی جمہوریت کی تفہیم میں اپنی علمی خدمات، تحریروں اور عوامی خدمت کے ذریعے بے حد قیمتی کردار ادا کیا۔ ان کی ذہانت، فکری وضاحت اور جمہوری اداروں کے لیے غیر متزلزل وابستگی نے نسلوں تک ان کے لیے احترام اور عقیدت پیدا کی۔
میں ان کے اہلِ خانہ، دوستوں، طلبہ اور مداحوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ اوم شانتی۔’’
********
ش ح- ظ الف- ش ہ ب
UR- 7990
(रिलीज़ आईडी: 2269174)
आगंतुक पटल : 6