کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

ای پی ای ڈی اےنے کرناٹک سے نیوزی لینڈ تک قدرتی اجزاسے بھرپورموٹے اناج پر مبنی صحت بخش غذا کی اولین ترین سمندری کھیپ بھیجنے میں مدد فراہم کی


ای پی ای ڈی اے کی معاونت سے ہونے والی بزنس نیٹ ورکنگ نے بھارتی موٹے اناج پر مبنی مقوی غذا کیلئے ایک نئی برآمدی منڈی کھول دی ہے

قدر میں اضافہ شدہ موٹے اناج پر مبنی فنکشنل فوڈ کی برآمد سے کسانوں کی آمدنی میں اضافے اور بھارت کے زرعی برآمدی نظام کو مضبوطی ملنے کی توقع ہے

प्रविष्टि तिथि: 04 JUN 2026 5:07PM by PIB Delhi

بھارت کی زرعی و غذائی برآمدات کو بڑا فروغ دیتے ہوئے، زرعی اور پراسیسڈ فوڈ پروڈکٹس ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (اے پی ای ڈی اے) نے 3 جون 2026 کو کرناٹک سے نیوزی لینڈ کے لئے قدرتی اجزاء سے بھرپور، پکانے کیلئے تیار باجرہ پر مبنی فنکشنل فوڈ مصنوعات کی پہلی سمندری کھیپ روانہ کرنے میں مدد فراہم کی۔

ایک میٹرک ٹن قدر میں اضافے والے باجرہ پر مبنی مصنوعات پر مشتمل اس برآمدی کھیپ کو بنگلورو کی کمپنی میسرز انفینی ایگروٹیک ایل ایل نے بھیجا۔ یہ کھیپ بھارت کے روایتی اناج سے تیار کردہ جدید باجرہ مصنوعات کی بڑھتی ہوئی عالمی مانگ کو ظاہر کرتی ہے اور ملک سے ویلیو ایڈڈ زرعی برآمدات کے بڑھتے ہوئے مواقع کو بھی اجاگر کرتی ہے۔

برآمد کنندہ نے اے پی ای ڈی اے کے تعاون سے منعقدہ تجارتی فروغ کے پروگراموں میں فعال طور پر حصہ لیا، جن میں ورلڈ فوڈ انڈیا 2025، انڈس فوڈ 2025 اور گل فوڈ 2026شامل ہیں۔ اس میں شرکت سے کمپنی کو بین الاقوامی خریداروں سے رابطہ قائم کرنے، اپنے صارفین کے دائرہ کار کو بڑھانے اور عالمی منڈیوں میں اپنی موجودگی مضبوط بنانے میں مدد ملی۔ نیوزی لینڈ سے حاصل ہونے والا یہ برآمدی آرڈر، اے پی ای ڈی اے کی تجارتی فروغ کی کوششوں کے ذریعے ممکن بننے والے مسلسل مارکیٹ رابطے اور کاروباری نیٹ ورکنگ کا نتیجہ ہے۔

اس کھیپ کو اے پی ای ڈی اے کے چیئرمین جناب ابھیشیک دیو (آئی اے ایس) نے ورچوئل طور پر ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ اس کامیابی پر کمپنی کو مبارکباد دیتے ہوئے انہوں نے باجرہ پر مبنی نئی مصنوعات تیار کرنے اور بین الاقوامی منڈیوں میں کامیاب توسیع کے لیے کمپنی کی کوششوں کو سراہا۔

گفتگو کے دوران برآمد کنندہ کو اے پی ای ڈی ے کی برآمدی فروغ کی پہلوں سے فائدہ اٹھانے اور اپنی مارکیٹ رسائی بڑھانے کے لیے تجارتی میلوں اور نمائشوں میں مسلسل شرکت کرنے اور نئے کاروباری مواقع تلاش کرنے کی ترغیب دی گئی۔

قدرتی اجزاء سے بھرپور باجرہ پر مبنی فنکشنل فوڈ کی برآمد بھارت کی ویلیو ایڈڈ زرعی مصنوعات کی بڑھتی ہوئی صلاحیت کو ظاہر کرتی ہے اور توقع ہے کہ اس سے بڑھتی ہوئی طلب اور بہتر مارکیٹ رسائی کے ذریعے باجرہ اگانے والے کسانوں کو فائدہ ہوگا۔ اس طرح کی پہل قدمیاں بھارت کے زرعی برآمدی نظام کو مضبوط بنانے میں مدد دیتی ہیں اور باجرہ ویلیو چین میں بھی نئے مواقع پیدا کرتی ہیں۔

اے پی ای ڈی اے مارکیٹ ڈیولپمنٹ اقدامات، استعداد کار بڑھانے کے پروگراموں اور اہم ملکی و بین الاقوامی تجارتی تقریبات میں شرکت کے ذریعے زرعی اور پراسیسڈ فوڈ مصنوعات کی برآمدات کو فروغ دینا جاری رکھے ہوئے ہے۔ یہ کامیاب کھیپ باجرہ پر مبنی نئی مصنوعات کی بڑھتی ہوئی عالمی قبولیت کو ظاہر کرتی ہے اور بین الاقوامی منڈیوں میں بھارت کے باجرہ شعبے کے بڑھتے ہوئے امکانات کو مزید مضبوط کرتی ہے۔

باجرا اپنی غذائی افادیت، موسمیاتی تبدیلیوں کے مقابل لچک اور عالمی منڈیوں میں صارفین کی بڑھتی ہوئی طلب کے باعث بھارت کی زرعی برآمد کا ایک اہم حصہ بن کر ابھرا ہے۔ قدر میں اضافہ شدہ باجرہ مصنوعات کی تیاری اور برآمد کسانوں، فوڈ پروسیسرز اور برآمد کنندگان کے لیے نئے مواقع پیدا کر رہی ہے اور ساتھ ہی بھارت کی زرعی و غذائی برآمدات کی تنوع اور توسیع میں بھی کردار ادا کر رہی ہے۔

***

ش ح۔ ک ا۔ م ا

U.NO.7983


(रिलीज़ आईडी: 2268990) आगंतुक पटल : 15
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Marathi , Tamil , Kannada