وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے یوگ رشی مہارشی پتنجلی کے اعزاز میں اور یوگا کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے ایک سنسکرت سبھاشیتم کا اشتراک کیا
प्रविष्टि तिथि:
04 JUN 2026 9:16AM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج مہارشی پتنجلی کو خراج عقیدت پیش کیا اور یوگا کے گہرے فوائد کو اجاگر کرنے والی ایک سنسکرت سبھا شیتم کا اشتراک کیا۔ جناب مودی نے نوٹ کیا کہ یوگا کی باقاعدہ مشق جسم کو صحت مند اور دماغ کو پرسکون رکھتی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یوگا کو اپنے روزمرہ کے معمولات کا حصہ بنانا ایک متوازن اور توانا زندگی کا باعث بنتا ہے۔
وزیرِ اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا:
“یوگا کی باقاعدہ مشق جسم کو صحت مند اور ذہن کو پرسکون رکھتی ہے۔ اسے اپنی روزمرہ زندگی کا حصہ بنانے سے زندگی متوازن اور توانائی سے بھرپور ہو جاتی ہے۔”
योगेन चित्तस्य पदेन वाचां
मलं शरीरस्य च वैद्यकेन।
योऽपाकरोत् तं परवरं मुनीनां
पतञ्जलिं प्राञ्जलिरानतोऽस्मि॥"
میں مہارشی پتنجلی کو جو غور و فکر کرنے والے سادھوؤں میں سب سے بلند مقام پر فائز ہیں، دونوں ہاتھ جوڑ کر خراج عقیدت پیش کرتا ہوں، جنہوں نے یوگا کے ذریعے ذہن کی آلودگی کو دور کیا، گرامر کے ذریعے زبان و بیان کی خرابیوں کو پاک کیا اور آیوروید کے ذریعے جسم کی بیماریوں کو شفا بخشی۔
********
ش ح- ظ الف- ج
UR- 7952
(रिलीज़ आईडी: 2268731)
आगंतुक पटल : 12