وزیراعظم کا دفتر
نیپال کی راسٹریہ سواتنتر پارٹی کے چیئرمین نے وزیر اعظم سے ملاقات کی
प्रविष्टि तिथि:
03 JUN 2026 3:03PM by National
نیپال کی راسٹریہ سواتنتر پارٹی کے چیئرمین جناب رابی لامیچھانے نے آج وزیر اعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی۔
وزیر اعظم نے ملاقات پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ مشترکہ اور خوشحال مستقبل کے لیے مل کر کام کرنے کی جناب لامیچھانے کی خواہش کا خیرمقدم کرتے ہیں اور ان کی خواہش میں مکمل شریک ہیں۔
جناب مودی نے کہا کہ پڑوس پہلے پالیسی کے تحت نیپال ایک ترجیحی شراکت دار ہے۔ وزیر اعظم نے تصدیق کی کہ ہندوستان دونوں ممالک کے درمیان خصوصی اور کثیر جہتی تعلقات کو مزید بلندیوں تک پہنچانے کے لیے نئی حکومت کے ساتھ تعاون کا منتظر ہے۔
وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا:
‘‘نیپال کی راسٹریہ سواتنتر پارٹی کے چیئرمین جناب رابی لامیچھانے سے مل کر خوشی ہوئی ہے۔ میں ان کی مشترکہ اور خوشحال مستقبل کے لیے مل کر کام کرنے کی خواہش کا خیرمقدم کرتا ہوں اور ان کی اس خواہش میں مکمل طور پرشریک ہوں۔
ہماری پڑوس پہلے پالیسی کے تحت نیپال ایک ترجیحی پارٹنر ہے اور ہم اپنے دونوں ممالک کے درمیان خصوصی اور کثیر جہتی تعلقات کو مزید بلندیوں تک پہنچانے کے لیے نئی حکومت کے ساتھ تعاون کے منتظر ہیں۔’’
************
ش ح۔ا م، ش ہ ب
U: 7916
(रिलीज़ आईडी: 2268508)
आगंतुक पटल : 9
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें:
English
,
हिन्दी
,
Marathi
,
Manipuri
,
Assamese
,
Bengali
,
Gujarati
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam