وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے دہلی کے مالویہ نگر میں آتشزدگی کے واقعے میں جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے


وزیر اعظم نے اس حادثے میں متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کے لیے پی ایم این آر ایف سے مالی امداد کا اعلان کیا ہے

प्रविष्टि तिथि: 03 JUN 2026 1:04PM by PIB Delhi

وزیر اعظم نریندر مودی نے دہلی کے مالویہ نگر میں آتشزدگی کے واقعے میں قیمتی جانوں کے ضیاع کو افسوسناک قرار دیا ہے۔ انہوں نے ان افراد کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ افراد کی مدد کے لیے حکام ہر ممکن تعاون فراہم کر رہے ہیں۔

وزیرِ اعظم نے اعلان کیا کہ وزیر اعظم کےقومی ریلیف فنڈ (پی ایم این آر ایف)سے ہر جاں بحق فرد کے قریبی لواحقین کو 2 لاکھ روپے جبکہ زخمیوں کو 50 ہزار روپے دیے جائیں گے۔

وزیرِ اعظم نےایکس پر پوسٹ کیا:

‘‘دہلی کے مالویہ نگر میں آتشزدگی کے واقعے میں جانوں کا ضیاع افسوسناک ہے۔ جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا، ان سے میری تعزیت ہے۔ زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعاکرتا ہوں۔ حکام متاثرہ افراد کو ہر ممکن مدد فراہم کر رہے ہیں۔

ہر جاں بحق فرد کے لواحقین کو پی ایم این آر ایف سے 2 لاکھ روپے جبکہ زخمیوں کو 50 ہزار روپے دیے جائیں گے: پی ایم @narendramodi’’

******

    

 (ش ح ۔ع ح۔ع ن)

U. No.7907


(रिलीज़ आईडी: 2268291) आगंतुक पटल : 10
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Bengali , Assamese , Manipuri , Gujarati , Telugu , Kannada , Malayalam