وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

بھارت 4 تا 5 جون 2026 کو وارانسی میں برکس کلچر ورکنگ گروپ کے دوسرے اجلاس کی میزبانی کرے گا


اس اجلاس میں تین ترجیحی شعبوں تخلیقی معیشت اور مصنوعی ذہانت، ورثے کا تحفظ اور ثقافت و پائیدار ترقی پر توجہ  مرکوز کی جائے گی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 01 JUN 2026 6:33PM by PIB Delhi

ثقافت کی وزارت کے سکریٹری جناب ویویک اگروال نے آج اعلان کیا کہ برکس کلچر ورکنگ گروپ(سی ڈبلیو جی) کی دوسری میٹنگ 4 تا 5 جون 2026 کو اتر پردیش کے وارانسی میں منعقد ہوگی۔ یہ اعلان نئی دہلی میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں کیا گیا۔اس پریس کانفرنس میں آئی جی این سی اے کے ممبر سکریٹری ڈاکٹر سچدانند جوشی، ایڈیشنل سکریٹری محترمہ امیتا پرساد سارابھائی، جوائنٹ سکریٹری ڈاکٹر اروند کمار اور وزارت کے دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔یہ دو روزہ اجلاس بھارت کے برکس 2026 کے موضوع “لچک، جدت، تعاون اور پائیداری کے لئے تعمیر” کے مطابق ثقافتی تعاون پر منظم اور کثیرالجہتی مکالمے کو فروغ دے گا۔

مذاکرات کیلئے ترجیحی شعبے

اس 2026برکس کلچر ورکنگ گروپ کی بات چیت تین اہم موضوعاتی ترجیحات کے گرد مرکوز ہوگی:

 

1. تخلیقی معیشت، ثقافتی و تخلیقی صنعتیں، کاپی رائٹ اور مصنوعی ذہانت

2. ثقافتی ورثے کا تحفظ اور ثقافتی اثاثوں کی واپسی

3. ثقافت، موسمیاتی تبدیلی اور پائیدار ترقی

یہ ترجیحات اس عزم کی عکاسی کرتی ہیں کہ ثقافتی شعبوں میں جدت کو فروغ دیا جائے، ٹیکنالوجی کے اخلاقی استعمال کو یقینی بنایا جائے، ثقافتی تنوع کو محفوظ رکھا جائے، ورثے کے تحفظ اور بحالی میں تعاون کو آگے بڑھایا جائے اور 2030 کے بعد کے عالمی پائیدار ترقیاتی ایجنڈے سے ہم آہنگی پیدا کی جائے۔

 

برکس ثقافتی تعاون میں بھارت کا کردار

بھارت نے برکس کے اندر ثقافتی تعاون کو فروغ دینے میں مسلسل فعال کردار ادا کیا ہے۔ وزارتِ ثقافت نے بھارت کی صدارت کے دوران 2016 میں گووا اور 2021 میں نئی دہلی میں برکس ممالک کے ثقافت کے وزراء کے اجلاس کی میزبانی کی اور 2026 کی اپنی صدارت کے دوران بھی اسٹریٹجک قیادت فراہم کرتا رہے گا۔

برکس کلچر ورکنگ گروپ، جسے 2015 میں برکس رکن ممالک کی حکومتوں کے درمیان ثقافت کے شعبے میں تعاون سے متعلق دستخط شدہ معاہدے سے اختیار حاصل ہوتا ہے، نے برسوں کے دوران ثقافتی ورثے، تخلیقی صنعتوں، فلموں، عجائب گھروں، آرکائیوز اور ڈیجیٹل ثقافتی نظام میں تعاون کو وسعت دی ہے۔

 

برکس کلچر ٹریک 2026 - میٹنگز کا شیڈول

تاریخ

میٹنگ / پروگرام

مقام

29 تا 30 اپریل 2026

پہلی برکس کلچر ورکنگ گروپ میٹنگ

ورچوئل موڈ

4 تا 5 جون 2026

برکس ثقافتی ورکنگ گروپ کی دوسری میٹنگ

وارانسی، انڈیا

5 تا 6 اگست 2026

تیسری برکس کلچر ورکنگ گروپ میٹنگ

بھوپال، انڈیا

6 تا 7 اگست 2026

برکس ثقافتی میلہ

بھوپال، انڈیا

7 تا 8 اگست 2026

برکس کے ثقافتی وزراء کا اجلاس

بھوپال، انڈیا

12 تا 14 اکتوبر 2026

برکس تھیٹر فیسٹیول

نئی دہلی، انڈیا

 

برکس کے بارے میں

برکس میں برازیل، روس، بھارت، چین، جنوبی افریقہ، مصر، ایتھوپیا، ایران، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور انڈونیشیا مکمل رکن کے طور پر شامل ہیں اور 2025 میں 10 شراکت دار ممالک بھی اس میں شامل ہوئے۔یہ گروپ سیاسی و سلامتی، اقتصادی و مالیاتی اور ثقافتی و عوامی روابط کے شعبوں میں کثیرالجہتی تعاون کے ایک پلیٹ فارم کی نمائندگی کرتا ہے، جو اجتماعی طور پر ایک زیادہ جامع اور منصفانہ بین الاقوامی نظام کو فروغ دیتا ہے۔

مزید تفصیلات کے لیےیہاں کلک کریں

****

ش ح۔ ک ا۔ خ م

U.NO.7857


(ریلیز آئی ڈی: 2268056) وزیٹر کاؤنٹر : 8