وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

مالی سال 2025-2026 کے لیے حکومت ہند کے کھاتے (عارضی/غیر آڈٹ شدہ)

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 01 JUN 2026 8:26PM by PIB Delhi

مالی سال 2026-2025 کے لیے حکومت ہند کے کھاتوں (عارضی/غیر آڈٹ شدہ) کو یکجا کیا گیا ہے اور رپورٹ شائع کی گئی ہے۔ اس کے اہم نکات درج ذیل ہیں:

حکومت ہند کو26-2025 کے دوران 33,85,982 کروڑ روپے (کل وصولیوں سے متعلق نظرثانی شدہ تخمین26-2025 کا 99.4؍فیصد) حاصل ہوئے، جن میں 26,23,264 کروڑ روپے ٹیکس آمدنی (مرکز کے لیے خالص)، 6,78,961 کروڑ روپے غیر ٹیکس آمدنی اور 83,757 کروڑ روپے غیر قرض سرمایہ جاتی وصولیاں شامل ہیں۔ غیر قرض سرمایہ جاتی وصولیوں میں قرض کی وصولی (24,617 کروڑ روپے) اور متفرق سرمایہ جاتی وصولیاں (59,140 کروڑ روپے) شامل ہیں۔ اس مدت تک حکومت ہند کی جانب سے ریاستی حکومتوں کو ٹیکس میں حصے کی منتقلی کے طور پر 13,92,971 کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 1,06,086 کروڑ روپے زیادہ ہیں۔

حکومت ہند کے کل اخراجات 49,05,151 کروڑ روپے رہے (26-2025کے متعلقہ نظرثانی شدہ تخمینے کا 98.8؍فیصد)، جن میں سے 38,36,032 کروڑ روپے ریونیو اکاؤنٹ پر اور 10,69,119 کروڑ روپے سرمایہ کاری اکاؤنٹ پر خرچ کیے گئے۔ کل آمدنی اخراجات میں سے 12,42,575 کروڑ روپے سود کی ادائیگیوں کی مد میں اور 4,53,854 کروڑ روپے بڑے سبسڈیوں کی مد میں خرچ کیے گئے۔

**********

) ش ح –   م ع ن-  ش ہ ب )

U.No. 7844

 


(ریلیز آئی ڈی: 2267867) وزیٹر کاؤنٹر : 8
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Punjabi