وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav

گورنر اوڈیشہ کی ’یووا سنگم فیز-VI‘کے تحت گجرات کے طلبہ کے وفد سے ملاقات اور گفتگو


گجرات کے طلبہ کے وفد نے اوڈیشہ کے ثقافتی، تعلیمی اور ترقیاتی منظرنامے کا جائزہ لیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 02 JUN 2026 12:28PM by PIB Delhi

اوڈیشہ کے گورنر، ڈاکٹر ہری بابو کمبھم پتی نے 27 مئی 2026 کو ’یووا سنگم فیز- VI‘ (چھٹے مرحلے) میں حصہ لینے والے گجرات کے طلبہ کے وفد سے ملاقات کی اور ان سے گفتگو کی۔

انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ(آئی آئی ایم) احمد آباد کی قیادت میں طلبہ کے اس وفد نے 22 مئی 2026 کو اوڈیشہ کے تعلیمی اور ثقافتی تبادلے والے دورے کا آغاز کیا۔ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی(این آئی ٹی) راؤرکیلا کی میزبانی میں، 25 مئی 2026 کو طلبہ کے وفد کا پرجوش استقبال کیا گیا، جس کے ساتھ ہی ریاست بھر میں گہرے تعلیمی تجربات اور ثقافتی تبادلے کے سفر کا باقاعدہ آغاز ہوا۔

اس گفتگو کے دوران، گورنر نے قوم کی تعمیر، ثقافتی ہم آہنگی اور قومی یکجہتی کے جذبے کو مضبوط بنانے میں نوجوانوں کے کردار پر روشنی ڈالی۔ اس سیشن نے شرکاء کو قیادت، شہری ذمہ داری اور ثقافتی تبادلے کے ذریعے اتحاد کو فروغ دینے کی اہمیت کے بارے میں گراں قدر معلومات اور رہنمائی فراہم کی۔

اپنے دورے کے دوران، طلبہ کے وفد نے اوڈیشہ کے مالامال ثقافتی، تعلیمی اور ترقیاتی منظرنامے کا جائزہ لیا۔ شرکاء نے کونارک سورج مندر (کونارک سن ٹیمپل) اور ماں سملیشوری مندر جیسے مشہور اور تاریخی مقامات کا دورہ کیا، جس سے انہوں نے ریاست کے روحانی اور ثقافتی ورثے کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ انہوں نے مقامی کاریگروں کے ساتھ بات چیت کے ذریعے اوڈیشہ کی جاندار ٹیکسٹائل (پارچہ بافی) کی روایت کو بھی قریب سے دیکھا اور ثقافتی تبادلوں و روایتی پرفارمنسز کے ذریعے منڈا قبائلی برادری کے رہن سہن کا تجربہ کیا۔

طلبہ کے وفد نے ’سینٹرل انسٹی ٹیوٹ آف انڈین لینگویجز‘کے زیرِ اہتمام منعقدہ ایک سیشن میں حصہ لیا، جس میں ہندوستان کے لسانی تنوع اور ثقافتی ہم آہنگی کو فروغ دینے میں اس کے کردار پر روشنی ڈالی گئی۔ انہوں نے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی راؤرکیلا کی ’ایف ٹی بی آئی لیب‘، راؤرکیلا اسٹیل پلانٹ، ہیرا کُڈ ڈیم اور برسا منڈا ہاکی اسٹیڈیم کا بھی دورہ کیا، جس سے انہوں نے اوڈیشہ کے اختراعی نظام (انوویشن ایکو سسٹم)، صنعتی ترقی، انجینئرنگ کی مہارت اور کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے (اسپورٹس انفرااسٹرکچر) کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔

پائیداری (سسٹینیبلٹی) پر مبنی سرگرمیوں کے ایک حصے کے طور پر، طلبہ کے وفد نے ’ایک پیڑ ماں کے نام‘ مہم میں شمولیت اختیار کی، جہاں انہوں نے پودے لگائے اور ماحولیاتی ذمہ داری و نامیاتی کاشتکاری (آرگینک فارمنگ) کے طریقوں کے بارے میں جانا۔ اس دورے کا اختتام 30 مئی 2026 کو ایک الوداعی تقریب (ویلیڈیکٹری پروگرام) کے ساتھ ہوا، جو ’یووا سنگم‘ کے تحت سیکھنے، ثقافتی تبادلے اور قومی یکجہتی کے ایک بامقصد سفر کی تکمیل کی علامت ہے۔

*****

 (ش ح ۔  م م۔ع ن)

U. No. 7853

 


(ریلیز آئی ڈی: 2267855) وزیٹر کاؤنٹر : 9
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Gujarati