وزیراعظم کا دفتر
وزیرِ اعظم نے ایک سنسکرت سُبھاشتم شیئر کیا جس میں ایک مثالی استاد کی خصوصیات کو اجاگر کیا گیا ہے
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
01 JUN 2026 8:37AM by PIB Delhi
وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے کہا کہ بعض افراد کسی کام کو خود انجام دینے میں غیر معمولی مہارت رکھتے ہیں، جبکہ کچھ لوگ دوسروں کو وہ علم یا ہنر سکھانے کی خاص صلاحیت کے حامل ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو شخص ان دونوں اوصاف یعنی کسی فن میں کامل مہارت اور اسے دوسروں تک مؤثر انداز میں منتقل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہو، وہ بہترین اساتذہ میں شمار کیے جانے کا مستحق ہے۔
وزیرِ اعظم نے اس موقع پر ایک سنسکرت سُبھاشتم (حکمت آموز قول) بھی مشترک کیا:۔
“श्लिष्टा क्रिया कस्यचिदात्मसंस्था सङ्क्रान्तिरन्यस्य विशेषयुक्ता।
यस्योभयं साधु स शिक्षकाणां धुरि प्रतिष्ठापयितव्य एव।। ”
اس سُبھاشتم کا مفہوم یہ ہے کہ کچھ لوگ عملی میدان میں غیر معمولی مہارت رکھتے ہیں اور کچھ تدریس میں نمایاں صلاحیت کے حامل ہوتے ہیں، لیکن جو شخص کسی علم یا فن پر مکمل عبور رکھنے کے ساتھ ساتھ اسے مؤثر انداز میں دوسروں تک منتقل کرنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہو، وہ اساتذہ کے اعلیٰ ترین درجے پر فائز ہونے کا مستحق ہے۔
وزیرِ اعظم نے ایکس پر لکھا:۔
“श्लिष्टा क्रिया कस्यचिदात्मसंस्था सङ्क्रान्तिरन्यस्य विशेषयुक्ता।
यस्योभयं साधु स शिक्षकाणां धुरि प्रतिष्ठापयितव्य एव।।”
***
ش ح ۔ش ت۔اش ق
U. No.7790
(ریلیز آئی ڈی: 2267357)
وزیٹر کاؤنٹر : 10
یہ ریلیز پڑھیں:
English
,
Marathi
,
हिन्दी
,
Bengali
,
Assamese
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam