وزارت خزانہ
مرکزی حکومت نے یکم جون 2026 سے 31 اکتوبر 2026 تک کپاس کی درآمد کوتمام کسٹم ڈیوٹیزسے عارضی طور پر مستثنی قرار دیا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
30 MAY 2026 6:46PM by PIB Delhi
ہندوستانی ٹیکسٹائل کے شعبے کے لیے کپاس کی دستیابی کو بڑھانے کے لیے مرکزی حکومت نے یکم جون 2026 سے 31 اکتوبر 2026 تک کپاس کی درآمد کو تمام کسٹم ڈیوٹیز سے عارضی طور پر مستثنی قرار دیا ہے۔
عارضی ڈیوٹی چھوٹ سے توقع کی جاتی ہے کہ ٹیکسٹائل اور ملبوسات کے شعبے میں ان پٹ لاگت میں کمی آئے گی ، جس سے مینوفیکچررز اور صارفین کو خصوصی راحت ملے گی، جبکہ گھریلو کسانوں کے مفادات کو بھی ذہن میں رکھا جائے گا۔
مجموعی طور پر، مارکیٹ میں کپاس کی بہتر دستیابی کو یقینی بناتے ہوئے، اس اقدام سے گھریلو ٹیکسٹائل انڈسٹری ، خاص طور پر چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کی کارکردگی پر مثبت اثر پڑنے کی توقع ہے۔
نوٹس حاصل کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
***
ش ح ۔ م د ۔ م ص
U : 7763
(ریلیز آئی ڈی: 2267091)
وزیٹر کاؤنٹر : 11