نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کھیلوں کی  وزارت  کھیلوں کے نظم و نسق اور کامن ویلتھ گیمز 2030 کی تیاریوں کو مضبوط  بنانے کے واسطے قومی اسپورٹس ڈیجیٹل ایکو سسٹم کے تحت نیشنل اسپورٹس فیڈریشن (این ایس ایف) میں آئی ٹی مشیروں کی تقرری کرے  گی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 28 MAY 2026 1:11PM by PIB Delhi

ہندوستان  میں کھیلوں کے نظم و نسق کے ڈھانچے کو مضبوط بنانے اور نیشنل اسپورٹس فیڈریشن (این ایس ایف)  کی عملی کارکردگی کو بہتر بنانے کی سمت اہم قدم کے طور پر، وزارتِ امورِ نوجوانان و کھیل (ایم وائی اے ایس) اور اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (ایس اے آئی) قومی اسپورٹس ڈیجیٹل ایکو سسٹم (این ایس ڈی ای) کے وسیع تر فریم ورک کے تحت خصوصی این ایس ایف آئی ٹی مشیروں کی تقرری کا منصوبہ بنارہی  ہے۔

اپنی نوعیت کی اس منفرد پہل کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے مرکزی وزیر امورِ نوجوانان و کھیل ڈاکٹر مانسکھ مانڈویہ نے کہا:’’اس اقدام کا مقصد فیڈریشنوں کے مخصوص ڈیجیٹل نظام کو منظم بنانا اور کھیل کے مقابلوں، قومی کوچنگ کیمپوں، کھلاڑیوں کی شرکت، انتظامی عمل اور  بر وقت  رابطہ کاری کی مؤثر منصوبہ بندی کو ممکن بنانا ہے، تاکہ ہندوستان 2030 کے کامن ویلتھ گیمز اور اپنے طویل مدتی اولمپک عزائم کے پیشِ نظر کھیلوں کا مضبوط  ماحولیاتی نظام تیار کر سکے۔‘‘

گزشتہ چند برسوں کے دوران وزارتِ امورِ نوجوانان و کھیل (ایم وائی اے ایس) اور اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (ایس اے آئی) نے ایوول رینوول پورٹل، سالانہ تربیت و مقابلہ جاتی کیلنڈر (اے سی ٹی سی)، گیمز مینجمنٹ سسٹم (جی ایم ایس)، اسپورٹس فار ویمن پورٹل، نیشنل اسپورٹس ریپوزٹری سسٹم (این ایس آر ایس) اور ڈیجی لاکر  کے انضمام جیسے پلیٹ فارموں کے ذریعے نیشنل اسپورٹس فیڈریشن (این ایس ایف) کے ساتھ اہم عملی نظام کو مرحلہ وار ڈیجیٹل بنایا ہے۔ ان نظاموں سے  کھیلوں کے ماحولیاتی ڈھانچے میں شفافیت، جوابدہی، کھلاڑیوں کی نگرانی، فنڈ کی نگرانی اور انتظامی عمل کو نمایاں طور پر بہتر بنایا  گیاہے۔

چونکہ نیشنل اسپورٹس فیڈریشن اب متعدد ڈیجیٹل نظاموں کے ذریعے کام کر رہی ہیں، جن میں سالانہ منظوری و تعمیل، مقابلہ جاتی کیلنڈر کا نظم، کھلاڑیوں اور کوچ کی تفصیلات، کھیلوں کے لیے نامزدگیاں، نتائج کی اپ لوڈنگ، مالیاتی دستاویزات اور ڈیجی لاکر سے منسلکہ سرٹیفکیٹس شامل ہیں، اس لیے فیڈریشن  کی سطح پر مخصوص ڈیجیٹل رابطہ کاری کی ضرورت پہلے سے زیادہ اہم ہو گئی ہے۔

تربیت یافتہ این ایس ایف آئی ٹی مشیروں کو فیڈریشن کے معاون وسائل کے بطور تصور کیا گیا ہے، جو نیشنل اسپورٹس ڈیجیٹل ایکو سسٹم (این ایس ڈی ای) کے تحت ڈیجیٹل نظاموں کے مؤثر آغاز، نفاذ اور رابطہ کاری میں نیشنل اسپورٹس  فیڈریشن کی مدد کریں گے۔

یہ مشیر فیڈریشنوں کی اے سی ٹی سی کیلنڈر اور تجاویز کی تیاری، گیمز مینجمنٹ سسٹم پر کھلاڑیوں اور افسران کی نامزدگی، سالانہ تجدید کی درخواستوں، ڈیجی لاکر کے انضمام کے لیے ٹورنامنٹ  کے نتائج کی اپ لوڈنگ، این ایس آر ایس پروفائل کی توثیق، رپورٹنگ و ریکارڈ مینجمنٹ، اور ایس اے آئی و ایم وائی اے ایس کے ساتھ ڈیجیٹل رابطہ کاری جیسے امور میں مدد  کریں گے۔

اس اقدام سے  کھیل کے مقابلوں میں شرکت کی منصوبہ بندی اور قومی تربیتی کیمپوں کے انتظام میں نمایاں بہتری آنے کی توقع ہے، کیونکہ اس کے ذریعے کھلاڑیوں کے اعداد و شمار، شیڈیول، نامزدگیاں اور منظوریوں پر بروقت اور مربوط انداز میں کارروائی ممکن ہو سکے گی۔ اس سے عملی رابطہ کاری میں موجود خامیوں کو کم کرنے، اعداد و شمار کے معیار کو بہتر بنانے، مقررہ اوقات کی پابندی کو مضبوط کرنے اور فیڈریشنوں کو کھلاڑیوں کی ترقی اور کھیلوں میں بہترین کارکردگی پر زیادہ مؤثر توجہ دینے میں مدد ملے گی۔

این ایس ایف آئی ٹی مشیر فریم ورک ہندوستان کے کھیلوں کے انتظامی نظام کے ارتقا کے اگلے مرحلے کی علامت ہے، جو محض مختلف  ڈیجیٹلائزیشن سے آگے بڑھ کر ایک مربوط، کھلاڑی  پر مرکوز اور فیڈریشن کی معاونت پر مبنی ڈیجیٹل ڈھانچے کی جانب پیش  قدمی کو ظاہر کرتا ہے۔

ہندوستان کے  2030 کے کامن ویلتھ گیمز کی تیاریوں میں تیزی لا نے کے ساتھ ہی   جو  اپنے ہی ملک میں ریکارڈ تعداد میں تمغے جیتنے کا ہدف رکھتا ہے، ڈیجیٹل انتظامی نظام کو مضبوط بنانا کھلاڑیوں کے نظم و نسق، مقابلوں کی تیاری، کارکردگی کی نگرانی اور پورے کھیل کے ماحولیاتی نظام میں ادارہ جاتی رابطہ کاری کو بہتر بنانے میں نہایت اہم کردار ادا کرے گا۔

قومی اسپورٹس ڈیجیٹل ایکو سسٹم (این ایس ڈی ای)، نیشنل اسپورٹس ریپوزٹری سسٹم (این ایس آر ایس)، فیڈریشن کا  معاونتی نظام اور این ایس ایف آئی ٹی مشیروں کے مشترکہ فریم ورک کے ذریعے حکومت کا مقصد ایسا مربوط، شفاف اور ٹیکنالوجی سے لیس کھیلوں کا  ماحولیاتی نظام قائم کرنا ہے، جو زیادہ شفافیت، مضبوط کھیل کی قوت اور وکست بھارت کے وژن سے ہم آہنگ ہو۔

***

(ش ح۔ م ش ع ۔ م ا)

UR No-7658


(ریلیز آئی ڈی: 2266317) وزیٹر کاؤنٹر : 9