وزارتِ تعلیم
یووا سنگم فیز-VI کے تحت تریپورہ کے گورنر سے طلبہ کے وفد کی ملاقات
این آئی ٹی کروکشیتر کی قیادت میں ہریانہ کے طلبہ کے وفد کا این آئی ٹی اگرتلہ میں پرتپاک استقبال
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
28 MAY 2026 12:09PM by PIB Delhi
تریپورہ کے گورنر جناب اندر سینا ریڈی نلو نے 26 مئی 2026 کو اگرتلہ کے لوک بھون کے دورے کے دوران یووا سنگم فیز – VI میں شریک ہریانہ کے طلبہ کے وفد سے ملاقات اور تبادلۂ خیال کیا۔

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کروکشیتر کی قیادت میں ہریانہ سے آنے والے طلبہ کے وفد کا نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اگرتلہ پہنچنے پر پُرتپاک اور پُرجوش استقبال کیا گیا۔ گورنر کے ساتھ ملاقات کے دوران طلبہ نے ریاست کے انتظامی ڈھانچے، حکومتی اقدامات اور ترقیاتی ترجیحات کے بارے میں اہم معلومات حاصل کیں۔ اس دورے سے تریپورہ کی ثقافتی رنگا رنگی، ادارہ جاتی نظام اور قومی یکجہتی کے جذبے سے متعلق ان کی سمجھ میں مزید اضافہ ہوا۔
تجرباتی تعلیمی پروگرام کے تحت طلبہ کے وفد نے تریپورہ کے متعدد اہم ثقافتی، تاریخی اور انتظامی مقامات کا دورہ کیا، جہاں انہیں ریاست کی عظیم وراثت ، زندہ روایات اور ترقیاتی منظرنامے کا براہِ راست مشاہدہ کرنے کا موقع ملا۔ وفد کے شرکاء نے مندروں کی زیارت بھی کی، جہاں انہوں نے تریپورہ کی روحانی اور ثقافتی روایات کو قریب سے دیکھا ۔

وزارتِ تعلیم کے محکمۂ اعلیٰ تعلیم کی جانب سے شروع کیے گئے یووا سنگم فیز – VI کا مقصد جامع تعلیمی اور ثقافتی تبادلوں کے ذریعے قومی یکجہتی، ثقافتی ہم آہنگی اور جذباتی اتحاد کو فروغ دینا ہے۔ اس پہل کے تحت 22 جوڑی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے شرکاء کو ایک پلیٹ فارم پر لایا جا رہا ہے، تاکہ ہندوستان کے تنوع، اختراعی نظام اور ملک کی تعمیر سے متعلق مشترکہ امنگوں کو بہتر طور پر سمجھنے کے نئے مواقع پیدا ہوں۔
***
(ش ح۔ م ش ع ۔ م ا)
UR No-7655
(ریلیز آئی ڈی: 2266275)
وزیٹر کاؤنٹر : 7