کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

بھارت اور امریکہ کے درمیان دو طرفہ تجارتی معاہدے (بی ٹی اے) پر مذاکرات کے لیے امریکہ کے وفد کا یکم سے 4 جون 2026 تک نئی دہلی کا دورہ

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 27 MAY 2026 4:31PM by PIB Delhi

بھارت اور امریکہ نے 7 فروری 2026 کو ایک مشترکہ بیان جاری کیا تھا، جس میں باہمی اور دوطرفہ مفاد پر مبنی عبوری تجارتی معاہدے کے طریقہ کار  پر اتفاق کیا گیا تھا۔ اس فریم ورک میں دونوں ممالک نے بھارت-امریکہ دو طرفہ تجارتی معاہدے (بی ٹی اے) سے متعلق وسیع تر مذاکرات جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا تھا۔ اسی سلسلے میں بھارتی وفد نے 20 سے 23 اپریل 2026 تک واشنگٹن ڈی سی کا دورہ کیا، جہاں امریکی حکام کے ساتھ بالمشافہ مذاکرات کے مختلف ادوار منعقد ہوئے۔ مذاکرات کو آگے بڑھانے کے لیے امریکہ کا وفد، جس کی قیادت چیف مذاکرات کار کریں گے، یکم سے 4 جون 2026 تک بھارت کا دورہ کرے گا۔ اس دوران عبوری معاہدے کی تفصیلات کو حتمی شکل دینے اور وسیع تر بی ٹی اے مذاکرات کو آگے بڑھانے پر بات چیت کی جائے گی۔ مذاکرات کے اہم شعبوں میں منڈی تک رسائی، غیر محصولی رکاوٹیں، کسٹمز اور تجارتی سہولت کاری، سرمایہ کاری کا فروغ اور معاشی سلامتی سے متعلق ہم آہنگی شامل ہیں۔

************

ش ح۔ع و۔ش ت

 (U: 7623)


(ریلیز آئی ڈی: 2265924) وزیٹر کاؤنٹر : 13