وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

محکمۂ مالیاتی خدمات کی جانب سے تریپورہ کے شہراگرتلہ میں کریڈٹ آؤٹ ریچ پروگرام کا انعقاد


حکومتِ ہند کی اہم اسکیموں کے تحت 10,162 مستفیدین کو 419.11 کروڑ روپے کے قرضے فراہم کیے گئے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 27 MAY 2026 4:01PM by PIB Delhi

وزارتِ خزانہ کے محکمۂ مالیاتی خدمات (ڈی ایف ایس) کے سکرٹری جناب ایم ناگارجو کی صدارت میں 26مئی 2026 کو مغربی تریپورہ ضلع میں ایک کریڈٹ آؤٹ ریچ پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں حکومتِ تریپورہ کے چیف سکرٹری جناب جتیندر کمار سنہا نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔

اگرتلہ میں منعقدہ اس پروگرام کے دوران، مختلف شریک بینکوں کی جانب سے 10,162 مستفیدین کو 419.11 کروڑ روپے کے قرضے جاری کیے گئے۔ نابارڈ اور ایس آئی ڈی بی آئی نے بھی مختلف پروجیکٹوں کے لیے منظوری اور فنڈز کی فراہمی کے چیکس حوالے کیے۔ تقریب کے دوران پنجاب نیشنل بینک اور یونین بینک آف انڈیا کی جانب سے ان کے سی ایس آر  پروگراموں کے تحت سی ایم او کے لیے منظور شدہ ایمبولینسوں کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا گیا۔ اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی جانب سے اپنے سی ایس آر پروگرام کے تحت طبی آلات کی خریداری کے لیے 36.28 لاکھ روپے کے چیکس بھی تقسیم کیے گئے۔ تقریب کے دوران جنوبی تریپورہ کے شانتی بازار میں یونین بینک آف انڈیا کی ایک برانچ، اونا کوٹی کے پیچار تھل میں پنجاب نیشنل بینک کے ایک اے ٹی ایم  اور تریپورہ میں پانچ مختلف مقامات پر اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے کسٹمر سروس پوائنٹس کا ورچوئل افتتاح کیا گیا۔

اپنے خطاب میں، سکرٹری (ڈی ایف ایس)نے حکومتِ ہند کی کئی اہم اسکیموں کے تحت مغربی تریپورہ ضلع اور پوری ریاستِ تریپورہ میں حاصل کی گئی اہم کامیابیوں پر روشنی ڈالی۔ ان اسکیموں میں پردھان منتری جن دھن یوجنا (پی ایم جے ڈی وائی)، پی ایم مدرا یوجنا، پی ایم جیون جیوتی بیما یوجنا، پی ایم سورکشا بیما یوجنا اور اٹل پنشن یوجنا شامل ہیں۔

اگرتلہ میں منعقدہ اس تقریب میں تریپورہ کے فنانس سکرٹری جناب پرشانت گوئل، ایس بی آئی کے ایم ڈی جناب اشونی کمار تیواری، پی این بی کے ای ڈی جناب ایم پرماسیوم، نابارڈ کے ڈی ایم ڈی جی راوت کے ساتھ ساتھ ڈی ایف ایس، ریاستی حکومت، ضلع انتظامیہ اور بینکوں کے سینئر حکام نے شرکت کی۔

********

ش ح۔ ک ح۔خ م

U. No.7620


(ریلیز آئی ڈی: 2265918) وزیٹر کاؤنٹر : 13
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Tamil