امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
سی سی پی اے نے خطرناک ودھماکہ خیز مواد کی آن لائن فروخت اور فہرست سازی کے خلاف ضابطہ کی کارروائی کا آغازکیا
بڑے ای-کامرس پلیٹ فارمز کو نوٹس جاری کیے گئے جن میں امونیم نائٹریٹ، پی ای ٹی این، بارود اور پِکرک ایسڈ جیسے ضابطہ شدہ اور خطرناک مادّوں کی فہرست سازی اور فروخت سے متعلق وضاحت طلب کی گئی
فروخت کنندگان کی تفصیلات پیٹرولیم اور دھماکہ خیز مواد سے متعلق حفاظتی تنظیم (پی ای ایس او) کے ساتھ شیئر کر دی گئی ہیں، مرکزی صارف تحفظ اتھارٹی کی مداخلت کے بعد پلیٹ فارمز نے ان اشیاء کی فہرستیں ہٹانا اور ان پر پابندیاں عائد کرنا شروع کر دی ہیں
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
27 MAY 2026 1:24PM by PIB Delhi
صارفین کے تحفظ کی مرکزی اتھارٹی (سی سی پی اے)، جو صارف تحفظ ایکٹ2019 کی دفعات کے تحت کام کرتی ہے، نے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر خطرناک کیمیکلز، دھماکہ خیز مواد اور ان سے متعلق ابتدائی اجزاء کی غیر مجاز آن لائن فروخت اور تشہیر کے خلاف ضابطہ کی کارروائی شروع کی ہے۔ اس اقدام کا مقصد صارفین کے تحفظ، عوامی سلامتی اور ذمہ دارانہ ای-کامرس طریقہ کار کو مضبوط بنانا ہے۔ سی سی پی اے نے یہ کارروائی اس اطلاع کے بعد شروع کی کہ مختلف پلیٹ فارمز پر خطرناک اور ضابطہ شدہ مادّوں کی آن لائن فہرست سازی اور فروخت کی جا رہی ہے، جن میں درج ذیل شامل ہیں۔
· انڈیا مارٹ
· جسٹ ڈائل
· سگما-ایلڈرچ انڈیا
· ڈائل 4 ٹریڈ
· ایکسپورٹرس انڈیا
ان کی نشاندہی ایسے مادے فروخت کرنے کے طور پر کی گئی ہے جو دھماکہ خیز مواد کے ابتدائی اجزاء اور خطرناک کیمیکلز پر مشتمل ہیں، جو مناسب حفاظتی اقدامات اور تصدیقی نظام کے بغیر فروخت ہونے کی صورت میں عوامی تحفظ اور قومی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ بن سکتے ہیں۔ ایسے خطرناک مادّوں تک غیر مجاز آن لائن رسائی صارفین کو شدید حفاظتی خطرات اور غیر قانونی سپلائی چین کو تقویت فراہم کرسکتی ہے۔
آن لائن پلیٹ فارمز کو نوٹس جاری کیا گیا
سی سی پی اے نے متعلقہ ای-کامرس اداروں اور آن لائن پلیٹ فارمز کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے درج ذیل امور سے متعلق تفصیلات طلب کی ہیں:
- فروخت کنندگان کی معلومات اور لائسنسنگ سے متعلق کام کاج
- خریداروں کی تصدیق کے نظام کی تفصیلات
- فروخت کی جانے والی اشیاء کی مقدار
- درآمد سے متعلق تفصیلات
- اور متعلقہ ریگولیٹری منظوریوں کی معلومات
ابتدائی جانچ کے دوران سی سی پی اے نے یہ مشاہدہ کیا کہ متعدد خطرناک کیمیکلز اور دھماکہ خیز مواد، جو آن لائن فہرست یا اشتہار کے طور پر پیش کیے جا رہے ہیں، مختلف قوانین اور حفاظتی ضوابط کے تحت باقاعدہ طور پر منظم، محدود، کنٹرول شدہ یا ممنوع ہیں، جو عوامی سلامتی اور خطرناک مادّوں کی ہینڈلنگ سے متعلق ہیں۔
اتھارٹی نے اس بات پر زور دیا ہے کہ آن لائن پلیٹ فارمز اور درمیانی خدمات فراہم کرنے والے اداروں کو لازم ہے کہ وہ پوری احتیاط اور ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور ایسے تمام مادّوں کی فہرست سازی، تشہیر یا فروخت کی اجازت دینے سے پہلے تمام متعلقہ قانونی اور ضابطہ جاتی تقاضوں کی سختی سے تعمیل کو یقینی بنائیں۔
خطرناک مادّوں کی جانچ
یہ نوٹس ان ضابطہ شدہ اور خطرناک اشیاء کی آن لائن فروخت، فہرست سازی، تشہیر یا ان کی دستیابی میں معاونت سے متعلق ہیں، جن میں درج ذیل شامل ہیں:
· امونیم نائٹریٹ
· بارود
· پکرک ایسڈ
· پینٹا اریتھریٹول ٹیٹرا نائٹریٹ (پی ای ٹی این)
ان کو نافذ کرنےکے اقدامات کےسلسلے میں سی سی پی اے نے مختلف اداروں کو مجموعی طور پر آٹھ نوٹس جاری کیے ہیں، جو ضابطہ شدہ اور ممکنہ طور پر خطرناک مادّوں سے متعلق اسی نوعیت کی خلاف ورزیوں کی نشاندہی کرتے ہیں۔
پی ای ایس او کے ساتھ ہم آہنگی
منظم ضابطہ جاتی ردِعمل کے تحت سی سی پی اے نے پیٹرولیم اور دھماکہ خیز مواد سے متعلق حفاظتی تنظیم (پی ای ایس او) کے حکام کے ساتھ ایک میٹنگ بھی کی گئی، جس میں خطرناک اور دھماکہ خیز مادّوں کے حوالے سے موجودہ ضابطہ جاتی نظام کا جائزہ لیا گیا۔
ان پلیٹ فارمز پر سرگرم فروخت کنندگان کی فہرست، جو ای-کامرس اداروں کی جانب سے فراہم کی گئی تھی، متعلقہ قوانین اور ضابطہ جاتی دفعات کے تحت ضروری کارروائی کے لیے پی ای ایس او کے ساتھ بھی شیئر کر دی گئی ہے۔
آن لائن پلیٹ فارمز سے خطرناک مصنوعات کی فہرست سے اخراج کا عمل
سی سی پی اے کی مداخلت اور کارروائی کے بعد متعدد آن لائن پلیٹ فارمز اور اداروں نے خطرناک کیمیکلز اور دھماکہ خیز مادّوں سے متعلق فہرستوں کو ہٹانا، بلاک کرنا، محدود کرنا یا فہرست سے خارج کرنا شروع کر دیا ہے۔
یہ اقدام حکومت کے اس عزم کو مزید مستحکم کرتا ہے کہ ڈیجیٹل مارکیٹ کو ایسے ضابطہ شدہ یا خطرناک مادّوں تک غیر مجاز رسائی کی سہولت فراہم کرنے کی اجازت نہ دی جائے، جو متعلقہ قوانین اور صارف تحفظ کے معیارات کی خلاف ورزی ہو۔
سی سی پی اے صارفین کے حقوق کے تحفظ، محفوظ ڈیجیٹل مارکیٹ کے قیام، غیر منصفانہ تجارتی طریقوں کی روک تھام اور تیزی سے ترقی کرتی ہوئی ای-کامرس صنعت میں صارفین کے اعتماد کو مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔
************
ش ح۔ع و۔ش ت
(U: 7609)
(ریلیز آئی ڈی: 2265794)
وزیٹر کاؤنٹر : 11