وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستانی فضائیہ  کا گیٹ اسکور کے ذریعہ ٹیکنیکل برانچ (آفیسر کیڈر) کے لیے داخلہ کا اعلان

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 26 MAY 2026 4:07PM by PIB Delhi

 ہندوستانی فضائیہ (آئی اے ایف) نے ٹیکنیکل برانچ (آفیسرز کیڈر) میں شمولیت کے لیے ایک نئی اسکیم کے آغاز کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت اہل امیدوار اپنے گریجویٹ اپٹیٹیوڈ ٹسٹ اِن انجینئرنگ (جی اے ٹی ای) اسکور کی بنیاد پر بھی درخواست دے سکیں گے۔

اس نئی سہولت کے تحت جی اے ٹی ای اسکور رکھنے والے امیدواروں کو براہِ راست ایئر فورس سلیکشن بورڈز (اے ایف ایس بیز) کے لیے شارٹ لسٹنگ میں شامل کیا جائے گا۔ انتخاب میرٹ کی بنیاد پر ہوگا، اور ان امیدواروں کو ابتدائی تحریری امتحان جیسے ایئر فورس کامن ایڈمیشن ٹسٹ (اے ایف سی اے ٹی) سے استثنا حاصل ہوگا۔ یہ جی اے ٹی ای اسکور اسکیم صرف ٹیکنیکل برانچ میں شمولیت کے لیے ہوگی، جبکہ اے ایف سی اے ٹی تمام برانچز، بشمول ٹیکنیکل برانچ میں داخلے کا بنیادی امتحان بدستور رہے گا۔

اس اسکیم کے لیے تعلیمی اہلیت وہی ہوگی جو اے ایف سی اے ٹی کے ذریعے ٹیکنیکل برانچ میں داخلے کے لیے پہلے سے مقرر ہے۔ قابل قبول جی اے ٹی ای مضامین کی مکمل فہرستاے ایف سی اے ٹی نوٹیفکیشن 02/2026 میں جاری کی گئی ہے، جو https:\[www.afcat.edcil.co.in](http://www.afcat.edcil.co.in) اور [www.careeriaf.gov.in](http://www.careeriaf.gov.in) پر دستیاب ہے۔ امیدواروں کو مزید سہولت دینے کے لیے وہ افراد جو اہل ہیں، ٹیکنیکل برانچ کے لیے اے ایف سی اے ٹی  اور جی اے ٹی ای-گیٹ  دونوں اسکیموں کے ذریعے بھی اپنی پسند کے مطابق درخواست دے سکتے ہیں ۔

آئی اے ایف کی آفیسرز انٹری اسکیموں سے متعلق تازہ ترین معلومات کے لیے امیدواروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ‘دشا انڈین ایئر فورس’ کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس @careeriniaf (Instagram اور X) اور @DISHA by Indian Air Force (Facebook, YouTube, LinkedIn) کو فالو کریں۔

 

********

ش ح- ظ الف- ج

UR- 7572


(ریلیز آئی ڈی: 2265531) وزیٹر کاؤنٹر : 15