نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
بھارت کی قدیم حکمت سے لے کر عالمی کھیلوں کے پلیٹ فارم تک، یوگا دنیا کی مشترکہ قوت کے طور پر ابھر رہا ہے: مرکزی وزیر برائے امورِ نوجوانان و کھیل ڈاکٹر منسکھ منڈاویا
بھارت کی 2036 اولمپکس کی میزبانی کی کوششوں کے ساتھ، یوگاسن کو اولمپک کھیل کے طور پر تسلیم کرانے کی سمت میں بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں: مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ منڈاویا
یوگا ہندوستان کی سافٹ پاور بن چکا ہے اور یہ صحت، معاشی مواقع اور عالمی شناخت کا ایک ذریعہ ہے: ڈاکٹر منسکھ منڈاویا
پہلی عالمی یوگاسن چیمپئن شپ 4 سے 8 جون تک احمد آباد میں منعقد ہوگی، جس میں 75 ممالک کے شرکاء حصہ لیں گے
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
26 MAY 2026 3:55PM by PIB Delhi
احمد آباد، گجرات 4 سے 8 جون تک پہلی عالمی یوگاسن چیمپئن شپ کی میزبانی کرے گا، جو اس عالمی مقابلے کے انعقاد کا پہلا موقع ہوگا۔ چیمپئن شپ کے دوران 12 مقابلوں میں 75 ممالک سے 500 سے زائد شرکاء کی شرکت متوقع ہے۔

چیمپئن شپ سے قبل اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر برائے امورِ نوجوانان و کھیل منسکھ منڈاویا نے کہاکہ یوگا دنیا کو ہندوستان نے دیا۔ یہ ایک انمول خزانہ ہے جو ہمارے ملک میں 5,000 سال قبل دریافت ہوا تھا۔
یوگا کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے وزیر نے کہاکہ یوگا ہمیں جسم اور ذہن دونوں کی طاقت فراہم کرتا ہے، اور اس بات پر زور دیا کہ یوگا اب صرف اچھی صحت تک محدود نہیں رہا بلکہ ایک عالمی طور پر تسلیم شدہ کھیل کی شکل اختیار کر چکا ہے۔
VWP3.jpg)
یوگا کی بڑھتی ہوئی عالمی مقبولیت کے بارے میں بات کرتے ہوئے ڈاکٹر منسکھ منڈاویا نے کہاکہ دنیا کے تمام ممالک نے یوگا کو قبول کرنا شروع کر دیا ہے اور اسے اپنی زندگی کا حصہ بنا لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوگا سے متعلق ہندوستان کا علم اور روایت ملک کے ہر گھر اور ہر گلی میں موجود ہے۔
یوگا کے بڑھتے ہوئے اثر کو اجاگر کرتے ہوئے وزیر نے کہاکہ یوگاسن آج صرف جسمانی اور ذہنی صحت کا ذریعہ نہیں رہا بلکہ روزگار کے بڑھتے ہوئے مواقع کا ایک اہم وسیلہ اور دنیا بھر میں ہندوستان کی سافٹ پاور کی ایک مضبوط علامت بھی بن چکا ہے۔
SOCP.jpg)
وزیر نے کہا کہ یہ چیمپئن شپ ہندوستان کے لیے عالمی سطح پر اپنی سافٹ پاور کو پیش کرنے کا ایک بڑا موقع فراہم کرتی ہے۔
وزیر نے مزید کہا کہ اب فیڈریشن کو بین الاقوامی اولمپک کونسل کے فریم ورک کے تحت رجسٹریشن حاصل کرنے کے لیے کام کرنا چاہیے تاکہ یوگاسن کو ایک بین الاقوامی کھیل کے طور پر تسلیم کیا جا سکے۔
V0QZ.jpg)
ہندوستان کی 2036 اولمپکس میزبانی کی کوششوں کا حوالہ دیتے ہوئے ڈاکٹر منسکھ منڈاویا نے کہاکہ جس ملک میں یوگا کی ابتدا ہوئی ہے وہ جب 2036 میں اولمپک کھیلوں کی میزبانی کی تیاری کر رہا ہے، تو ہم بھی پوری کوشش کریں گے کہ یوگاسن کو پہلی بار عالمی سطح پر ایک اولمپک کھیل کے طور پر تسلیم کرایا جائے۔
*****
(ش ح ۔ ش آ۔ م ذ)
U.No: 7570
(ریلیز آئی ڈی: 2265488)
وزیٹر کاؤنٹر : 11