بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
وزیر اعظم کی صدارت میں ہونے والی کابینہ کی میٹنگ کے بعد مرکزی وزیر سربانند سونووال نے اعلیٰ سطحی جائزہ لیا؛ جس میں اصلاحات، شکایات کے ازالے، ڈیجیٹل گورننس اور عملدرآمد پر زور دیا گیا
وزیر اعظم نریندر مودی کے ’وکست بھارت‘ وژن نے سمندری اصلاحات کو فروغ دیا؛ مرکزی وزیر سربانند سونووال کا’سمندری اصلاحی جشن‘ کا اعلان
وزیر اعظم مودی جی کے ’وکست بھارت 2047‘ کے وژن سے سمندری اصلاحات کے نئے ایجنڈے کو تقویت ملی ہے: سربانند سونووال
وقت مقررہ جائزے اور بین ایجنسی رابطہ کاری کے ذریعے سمندری منصوبوں اور وزیر اعظم کے عالمی دوروں کے نتائج کی فوری نگرانی کے لیے ایک وقف نگرانی کے نظام اور شکایات کے ازالے کے موثرنظام کی ضرورت ہے: سربانند سونووال
وزیر اعظم نریندر مودی جی کی قیادت میں ہندوستان کا سمندری شعبہ ’ریفارم ایکسپریس‘آگے بڑھ رہا ہے اور ہر اصلاح سے ہمارے عوام کو حقیقی فائدہ پہنچنا چاہیے: سربانند سونووال
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
25 MAY 2026 9:21PM by PIB Delhi
بندرگاہوں، جہازرانی اور آبی راستے کے مرکزی وزیرجناب سربانند سونووال نے بندرگاہوں، جہازرانی اور آبی راستوں (ایم او پی ایس ڈبلیو) کے سینئر حکام کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس کی صدارت کی، جس میں وزیراعظم نریندر مودی کے “وکست بھارت 2047” کے وژن کے مطابق ہندوستان کی سمندری تبدیلی کو تیز کرنے کے لیے ایک جامع اصلاحات پر مبنی روڈ میپ پیش کیا گیا۔
اجلاس میں حکمرانی کو مضبوط بنانے، کاروبار میں آسانی (ای او ڈی بی) کو بہتر بنانے، ڈیجیٹل انضمام کو بڑھانے، مؤثر شکایات کے ازالے اور ایک منظم و جوابدہ ادارہ جاتی نظام کے ذریعے اہم سمندری اقدامات کے بروقت نفاذ کو یقینی بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی۔
وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ہندوستان کے سمندری شعبے کے تبدیلی کے سفر کو اجاگر کرتے ہوئے سربانند سونووال نے اعلان کیا کہ وزارت ملک گیر سطح پر ’سمندری اصلاحی جشن‘کے ذریعے سمندری اصلاحات اور ترقی کے 12 سال مکمل ہونے کی یاد منائے گی۔ یہ اقدام بندرگاہوں، جہازرانی، اندرون ملک آبی راستوں، ساحلی بنیادی ڈھانچے، گرین شپنگ، ڈیجیٹلائزیشن اور سمندری رابطے کے میدان میں ہندوستان کی بڑی کامیابیوں کو اجاگر کرے گا، جو ایک نمایاں عالمی سمندری طاقت کے طور پر ملک کے ابھرنے کی عکاسی کرتا ہے۔
مرکزی وزیر سربانند سونووال نے کہا’’وزیرِ اعظم نریندر مودی جی کی متحرک قیادت میں ہندوستان کے سمندری شعبے نے ‘اصلاح، کارکردگی، تبدیلی اور معلومات’ کے منتر کے ذریعے بے مثال تبدیلی دیکھی ہے۔ سمندری اصلاحی جشن ہندوستان کے ایک جدید، مؤثر اور عالمی سطح پر مسابقتی سمندری طاقت بننے کے سفر کو منائے گا‘‘ ۔
مرکزی وزیر نے حکام کو ہدایت دی کہ شکایات، عدالتی مقدمات، قانونی معاملات اور وزارت سے متعلق تمام زیر التوا امور کے فوری حل کے لیے ایک منظم اور وقت کا پابند نظام قائم کیا جائے۔ ایک وقف شدہ مانیٹرنگ اور رابطہ کاری کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو باقاعدہ جائزہ لے گی، جوابدہی کو یقینی بنائے گی اور تمام زیر التوا معاملات کے بروقت حل کو ممکن بنائے گی۔ شہریوں پر مرکوز حکمرانی اور اسٹیک ہولڈرز کی فوری شنوائی پر زور دیتے ہوئے سونووال نے کہا کہ شکایات کے ازالے کے نظام کو صرف رسمی کارروائی تک محدود نہیں ہونا چاہیے ،بلکہ اصل زمینی سطح پر مسائل کے حل پر توجہ دینی چاہیے۔ سونووال نے محکموں کو ہدایت دی کہ مانیٹرنگ کے نظام کو مزید مضبوط بنایا جائے اور عوامی درخواستوں اور اسٹیک ہولڈرز کے مسائل پر مؤثر فالو اپ کو یقینی بنایا جائے۔
ڈیجیٹل گورننس اور کاروبار میں آسانی ( ای او ڈی بی) کے فروغ کی جانب ایک اہم قدم کے طور پر وزارت نے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف شپنگ کے تحت ایک مربوط ڈیجیٹل پلیٹ فارم اور موبائل ایپلیکیشن تیار کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ مجوزہ پلیٹ فارم اسٹیک ہولڈرز کے بہتر رابطے، ریئل ٹائم سروس ڈیلیوری، ڈیجیٹل دستاویزات، شکایات کے ازالے اور مربوط سمندری خدمات کو ایک متحد ڈیجیٹل نظام کے ذریعے فراہم کرے گا۔
اجلاس میں یہ بھی طے پایا کہ گزشتہ 12 برسوں میں سمندری شعبے میں ہونے والی پیش رفت کا ایک جامع جائزہ اور خلا (گیپ) کا تجزیہ کیا جائے گا۔ اس مشق کے ذریعے جاری اصلاحات اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی کا جائزہ “وِکست بھارت 2047” کے قومی وژن کے مطابق لیا جائے گا، جبکہ ان ترجیحی شعبوں کی نشاندہی بھی کی جائے گی جن میں پالیسی سطح پر تیز تر مداخلت، ادارہ جاتی مضبوطی اور صلاحیتوں میں اضافہ درکار ہے۔
سربانند سونووال نے وزارتوں، ریاستی حکومتوں، بندرگاہی حکام، سمندری اداروں اور صنعت سے وابستہ فریقین کے درمیان مضبوط رابطہ کاری کی اہمیت پر زور دیا تاکہ بڑے سمندری اور لاجسٹکس منصوبوں کی تیز رفتار فیصلہ سازی اور بہتر عملدرآمد کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے حکام کو ہدایت دی کہ بین وزارتی رابطہ کاری کے نظام اور ادارہ جاتی مشاورت کو مزید بہتر بنایا جائے تاکہ پالیسی کے نفاذ اور نگرانی میں بہتری آئے۔
مرکزی وزیر نے یہ بھی زور دیا کہ مشاورتی اجلاسوں میں صنعت کے نمائندوں، ریاستی حکومتوں، بندرگاہی حکام اور متعلقہ فریقین کی زیادہ سے زیادہ شمولیت ہونی چاہیے تاکہ شفافیت، معلومات کے تبادلے اور شعبہ جاتی ہم آہنگی کو فروغ ملے۔ سونووال نے کہا کہ اشتراکی حکمرانی اور مسلسل مکالمہ ابھرتے ہوئے چیلنجز سے نمٹنے اور بھارت کی سمندری معیشت کی مکمل صلاحیت کو بروئے کار لانے کے لیے ضروری ہیں۔
سمندری شعبے کی تیزی سے بدلتی ہوئی ضروریات کو تسلیم کرتے ہوئے، مرکزی وزیر سونووال نے محکموں کو ہدایت دی کہ اسکل ڈیولپمنٹ، صلاحیت سازی اور خصوصی سمندری تربیتی پروگراموں کو مزید مضبوط بنایا جائے۔ سونووال نے ڈیجیٹل گورننس، ڈیٹا مینجمنٹ، لاجسٹکس انضمام اور ابھرتی ہوئی سمندری ٹیکنالوجیز میں مہارت پیدا کرنے کی اہمیت پر زور دیا تاکہ مستقبل کی ترقیاتی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔
اجلاس میں سمندری شعبے میں آپریشنل کارکردگی، شفافیت اور خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت (اے آئی)، ڈیجیٹل نظاموں اور ڈیٹا پر مبنی حکمرانی کے استعمال پر بھی تفصیلی غور کیا گیا۔ سونووال نے حکام کو ہدایت دی کہ ٹیکنالوجی کے انضمام کو تیز کیا جائے اور بہتر نگرانی اور پالیسی نتائج کے لیے ادارہ جاتی ڈیٹا شیئرنگ کے نظام کو مضبوط بنایا جائے۔
بروقت عملدرآمد اور جوابدہی کو یقینی بنانے کے لیے سونووال نے تمام محکموں کو ہدایت دی کہ وہ قابلِ پیمائش نتائج پر مبنی اہداف کے ساتھ باقاعدہ جائزہ اجلاس منعقد کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہر وزارت کے اقدام کی نگرانی واضح ٹائم لائنز، کارکردگی کے اشاریوں اور مسلسل جائزہ نظام کے ذریعے ہونی چاہیے۔
عوامی رابطے کی مؤثر اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے جناب سونووال نے حکام کو ہدایت دی کہ وزارت کی کامیابیوں، اصلاحات اور مواقع کو وسیع پیمانے پر پھیلانے کے لیے اسٹیک ہولڈر آؤٹ ریچ اور میڈیا انگیجمنٹ کو نمایاں طور پر مضبوط کیا جائے۔ سونووال نے جدید مواصلاتی حکمت عملیوں کی ضرورت پر زور دیا ،جن میں ڈیجیٹل مہمات، مختصر ویڈیوز، گرافکس، ریلز، ادارہ جاتی رابطہ کاری اور آگاہی پروگرام شامل ہوں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں خصوصاً نوجوانوں تک رسائی حاصل کی جا سکے۔
سربانند سونووال نے کہاکہ وزیر اعظم نریندر مودی جی کی متحرک قیادت میں ہندوستان کی سمندری تبدیلی کو عوام تک پہنچنا چاہیے۔ ہماری اصلاحات، مواقع اور کامیابیوں کو روایتی اور ڈیجیٹل دونوں پلیٹ فارمز کے ذریعے مؤثر انداز میں پیش کیا جانا چاہیے تاکہ ہندوستان کے نوجوان سمندری شعبے کو قوم سازی اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے ایک متحرک میدان کے طور پر دیکھ سکیں۔
مرکزی وزیر نے مزید ہدایت دی کہ وزیرِ اعظم کے حالیہ پانچ روزہ، پانچ ممالک کے دورے سے حاصل ہونے والے نتائج، وعدوں اور اسٹریٹجک اقدامات کی تیاری، جائزے اور فالو اپ کے لیے ایک وقف شدہ مانیٹرنگ اور رابطہ کاری کمیٹی تشکیل دی جائے۔ یہ کمیٹی بروقت عملدرآمد، بین ایجنسی رابطہ کاری اور اس دورے سے حاصل ہونے والے تمام اہم اہداف کے لیے سخت ٹائم لائنز کی پابندی کو یقینی بنائے گی۔
وزیراعظم نریندر مودی کے وژن کے مطابق حکمرانی میں اصلاحات اور مؤثر عوامی خدمات کی فراہمی کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے مرکزی وزیر سربانند سونووال نے وزارت کے تمام شعبوں کو ہدایت دی کہ وہ “اصلاح، کارکردگی، تبدیلی اور معلومات(Reform, Perform, Transform and Inform (کے فریم ورک کے تحت عملدرآمد میں حائل رکاوٹوں کی نشاندہی کریں اور نظام کو مزید مضبوط بنائیں۔
اسٹیک ہولڈرز تک رسائی اور عوامی رابطے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے سونووال نے کہا کہ انقلابی اصلاحات اور اقدامات کو مؤثر انداز میں مضبوط روابط، ڈیجیٹل مہمات اور جدید مواصلاتی پلیٹ فارمز کے ذریعے عوام تک پہنچایا جانا چاہیے۔ انہوں نے بہتر رابطہ کاری، منظم نگرانی اور نتائج پر مبنی حکمرانی کی ضرورت پر بھی زور دیا جو ‘وِکست بھارت” کے قومی وژن کے مطابق ہو، جبکہ سمندری شعبے میں تیز رفتار عملدرآمد، جوابدہی اور خدمات کی فراہمی میں بہتری کا مطالبہ کیا۔
سونووال نے اس بات کا اعادہ کیا کہ بندرگاہوں، جہازرانی اور آبی راستوں کی وزارت کو ایک فعال، جوابدہ اور اصلاحات پر مبنی کام کرنے کی ثقافت کے ساتھ کام جاری رکھنا چاہیے جو وزیر اعظم نریندر مودی کے بہتر حکمرانی، سمندری ترقی اور جامع قومی ترقی کے وژن سے ہم آہنگ ہو۔


****
ش ح۔م ع ن۔ م ش
U. No. 7545
(ریلیز آئی ڈی: 2265302)
وزیٹر کاؤنٹر : 4