مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بی ایس این ایل کی آمدنی 21000 کروڑ روپے سے بڑھ کر 25000 کروڑ روپے کے بقدر تک پہنچی، جس سے دو برسوں میں 20 سے 25 فیصد کا صحت مند اضافہ ظاہر ہوتا ہے: مواصلات کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر چندر شیکھر پیمسانی


بی ایس این ایل کی غیر معمولی کارکردگی: سودیشی 4جی کی کامیابی،  آمدنی میں زبردست اضافے اور آخری میل تک رابطہ کاری نے وکست بھارت کو تقویت بہم پہنچائی

بی ایس این ایل کے احیاء سے دور افتادہ علاقوں میں شدت پسندی کے خلاف نبردآزمائی میں مدد ملی: ڈاکٹر پیمسانی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 25 MAY 2026 7:14PM by PIB Delhi

مواصلات اور دیہی ترقی کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر چندر شیکھر پیمسانی نے ڈی ڈی انڈیا کو ایک انٹرویو دیا۔ انٹرویو میں انہوں نے بی ایس این ایل کی تبدیلی کے بارے میں بات کی۔

بھارت سنچار نگم لمیٹڈ (بی ایس این ایل)، جو کبھی عوامی شعبے کا ایک جدوجہد کرنے والا ادارہ ہے، وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں ایک متاثر کن بحالی کی کہانی لکھ رہا ہے، جو صرف دو سالوں میں ڈیجیٹل شمولیت اور قومی ترقی کے کلیدی محرک کے طور پر ابھر رہا ہے۔ ڈاکٹر چندر شیکھر پیمسانی نے تبدیلی کو چنوتی بھری اور انتہائی اطمینان بخش قرار دیا۔ انہوں نے مسائل کے حل پر روشنی ڈالی جیسے کام کی ثقافت، ٹاورز کی حالت، پرانے انفراسٹرکچر نے اس تبدیلی کو جنم دیا۔

ڈاکٹر پیمسانی نے مزید کہا، "ہم نے منظم سختی اور نجی شعبے کے نظم و ضبط کے ساتھ بحالی تک رسائی حاصل کی۔ اس کے نتائج اب ظاہر ہو رہے ہیں جیسے کہ مضبوط مالیات، مقامی ٹیکنالوجی، اور کنیکٹوٹی ہندوستان کے دور دراز کونوں تک پہنچ رہی ہے۔"

بی ایس این ایل کی ترقی کی داستان ساجھا کرتے ہوئے، وزیر مملکت نے کہا کہ مالیاتی تبدیلی حیرت انگیز ہے۔ بی ایس این ایل کی آمدنی 21,000 کروڑ روپے سے بڑھ کر 25,000 کروڑ روپے تک پہنچ گئی ہے، جس سے دو برسوں میں 20-25فیصد  کا صحت مند اضافہ ظاہر ہوتا ہے۔ مزید اہم بات یہ ہے کہ ای بی آئی ٹی ڈی اے ڈرامائی طور پر صرف 50 کروڑ روپے سے بڑھ کر تقریباً 7,000 کروڑ روپے تک پہنچ گیا ہے، جو بہتر آپریشنل کارکردگی اور منافع کے لیے واضح راستہ کی عکاسی کرتا ہے۔

ڈاکٹر پیمسانی نے اس کامیابی کے پیچھے طریقہ کار کی وضاحت کی۔ ڈاکٹر پیمسانی نے کہا کہ آندھرا پردیش جیسی ریاستوں میں ٹاور اپ ٹائم صرف 75فیصد  تھا۔ ہم نے 95فیصد  کا ہدف مقرر کیا، 50,000 ٹاورز میں 50,000 بیٹریاں تبدیل کیں، پاور پلانٹس کو اپ گریڈ کیا اور عمر رسیدہ کیبلز کو تبدیل کیا۔ اس کے بعد ہم نے انٹرپرائز کاروبار اور نئے موبائل کنکشنز کے لیے ہر حلقے اور ریاستی سطح پر منظم اہداف مقرر کیے ہیں۔ اس کوشش میں باقاعدہ نگرانی اور جوابدہی مرکزی حیثیت رکھتی ہے۔

دیسی 4جی ٹیکنالوجی کا تیزی سے آغاز ایک قابل فخر سنگ میل ہے۔ ڈاکٹر پیمسانی نے کہا، "ہم نے ایک سال کے اندر اندر 100,000 ٹاورز پر دیسی 4جی لانچ کیا اور اب اسے عالمی معیار کے قریب مکمل کر لیا ہے۔ ہندوستان اب دنیا کا صرف پانچواں ملک ہے جس نے اتنی گہری دیسی 4جی تکنالوجی تیار کی ہے۔"

عوام کا اعتماد بحال کرنے کے اہم ترین مسئلے پر وزیر کا مؤقف حقیقت پسندانہ مگر پُرعزم تھا۔ انہوں نے کہا، "ہم جانتے ہیں کہ اعتماد راتوں رات واپس نہیں آسکتا ہے۔ ہمارے ٹیرف پرائیویٹ پلیئرز کے مقابلے بہت سستے ہیں۔ ہم انڈیا پوسٹ آفس کے ذریعے ایک روپیہ کے سم کارڈ دے رہے ہیں تاکہ لوگ ہماری خدمت آزما سکیں۔ ہم دیہی علاقوں میں دہلیز پر بیداری کو یقینی بنانے کے لیے انڈیا پوسٹ کے ساتھ بھی کام کر رہے ہیں، جہاں پوسٹل ورکرز فعال طور پر بی ایس این ایل کی بہتر خدمات کی وضاحت کرتے ہیں۔ دیہاتوں میں جہاں صرف بی ایس این ایل کو سبسکرائب کرنے کا اختیار ہے۔"

ڈاکٹر پیمسانی نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ سب سے زیادہ متاثر کن نتائج دور دراز اور قبائلی علاقوں میں نکلے ہیں۔ تقریباً 35,000 گاؤں پہلے تکنیکی تجارتی چیلنجوں، دشوار گزار خطوں، یا بائیں بازو کی انتہا پسندی کی وجہ سے مناسب رابطے سے محروم تھے۔ "وزیر اعظم مودی جی کا وژن ہر گاؤں کو جوڑنا ہے، خواہ وہ کتنا ہی دور کیوں نہ ہو۔ ہم ہر ہفتے پیشرفت کی نگرانی کرتے ہیں۔ ہم نے پہلے ہی ان دیہاتوں کو ڈھانپنے والے تقریباً 25,000 ٹاورز نصب کیے ہیں، اور مزید 10,000 پر کام جاری ہے۔"

انہوں نے روشنی ڈالی کہ کس طرح رابطہ قومی سلامتی اور سماجی استحکام میں براہ راست کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چھتیس گڑھ کے نارائن پور جیسے علاقوں میں بی ایس این ایل کے ٹاورز نے لوگوں کو پولیس اور حکام سے جلد رابطہ کرنے کے قابل بنایا ہے۔ اس بااختیاریت سے بائیں بازو کی انتہا پسندی کو کم کرنے میں مدد مل رہی ہے۔ ایک بار جب رابطہ ان خطوں تک پہنچ جاتا ہے، ترقی ہوتی ہے، اور انتہا پسندی ختم ہو جاتی ہے۔

بی ایس این ایل کی کوششوں کو بھارت نیٹ کی اولوالعزمی کو مزید  تقویت حاصل ہو رہی ہے۔ ڈاکٹر پیمسانی نے کہا،"ہم ہر گرام پنچایت کو تیز رفتار فائبر فراہم کرنے کے لیے تقریباً 1,40,000 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔ بھارت نیٹ ایک اور 2 کی خامیوں سے سیکھتے ہوئے، ہم نے مسائل کو ٹھیک کر لیا ہے اور پوری جوابدہی کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ فی الحال، صرف 15 لاکھ دیہی گھرانے جڑے ہوئے ہیں۔ہمارا ہدف پہلے مرحلے میں 1.5 کروڑ گھرانوں کا ہے۔" انہوں نے مزید کہا کہ گاؤں کی سطح کے کاروباریوں کی آخری میل کے استعمال کو بڑھانے کے لیے حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے۔

ڈاکٹر پیمسانی نے زور دیتے ہوئے کہا، ’’ مواصلاتی ڈھانچہ وزیر اعظم مودی کے 2047 تک وکست بھارت کے وژن میں مرکزی حیثیت رکھتا ہے۔ یہ صرف ٹاورز اور کیبلز کے بارے میں نہیں ہے، یہ عوامی اداروں کی ذہنیت اور ثقافت کو تبدیل کرنے کے بارے میں ہے۔‘‘

اپنے انٹرویو کے اختتام پر، وزیرِ مملکت نے آئندہ پانچ برسوں میں بی ایس این ایل کے لیے اپنے وژن کا خلاصہ تین الفاظ میں کیا: ’قابل بھروسہ، قابل فخر، اور منافع بخش‘۔

**********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:7537


(ریلیز آئی ڈی: 2265242) وزیٹر کاؤنٹر : 7
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Tamil